Common frontend top

علی احمد ڈھلوں


سیاست اور کھیل کو الگ رکھیں!


لیں جی! کرکٹ ٹیم ایک بار پھر ناکام ہو کر گھر کوآگئی ہے، بقول فیض احمد فیض دل نااُمید تو نہیں ناکام ہی تو ہے لمبی ہے غم کی شام مگر شام ہی تو ہے ہم نااُمید تو نہیں ہیں مگر حالات کو دیکھتے ہوئے اگلے چند سالوں تک اس میں بہتری کی گنجائش بھی نظر نہیں آرہی۔ اور پھر اس ورلڈ کپ نے ون ڈے کرکٹ کی 48سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہی توڑ ڈالے ہیں۔ یعنی بین الاقوامی کرکٹ میں ورلڈ کپ ٹورنامنٹ سب سے بڑا ایونٹ ہے ،جو چار سال بعد منعقد ہوتا ہے۔اب تک اس کے 12ٹورنامنٹ کھیلے
منگل 14 نومبر 2023ء مزید پڑھیے

فرعون اور اسرائیلی حکمران!

هفته 11 نومبر 2023ء
علی احمد ڈھلوں
انسانی تاریخ کم و بیش 28لاکھ سال پرانی ہے، لیکن اُس وقت کے انسان کو ’’وحشی‘‘ انسان کہا جا تا تھا،جبکہ آج سے تین لاکھ سال پہلے کا انسان (جن میں بہت سی انسانی انواع شامل تھیں) چھوٹے چھوٹے سماجی گروہ بنا کر رہنے لگا جو شکار کر کے اور اشیاء خوردونوش اکٹھی کر کے گزر بسر کرتا تھا۔ ان کے پاس جلانے کے لیے آگ تھی، پتھر کے اوزار تھے ، رہنے کے لیے خیمے اور وہ مردوں کو دفنانے بھی لگے تھے لیکن سب سے زیادہ اہم یہ کہ وہ بولنے کے لیے زبان ایجاد کر چکے تھے
مزید پڑھیے


افغان مہاجرین اور اسلامی بھائی چارہ !

منگل 07 نومبر 2023ء
علی احمد ڈھلوں
غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں (خاص طور پر افغانیوں )کا وطن عزیز سے اپنے ملکوں کا سفر جاری ہے۔ ڈیڈ لائن ختم ہونے پر ملکی اداروں نے سختی کر شروع کردی ہے، پکڑ دھکڑ کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے۔ جن غیرقانونی افغانیوں کو پکڑا جا رہا ہے اُنہیں جیلوں میں نہیں بلکہ ’’ہولڈنگ سنٹرز‘‘ میں رکھا جا رہا ہے جہاں انہیں حکومت کی طرف سے چند سہولتیں بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ لیکن اس کے برعکس سوشل میڈیا اور انٹر نیشنل میڈیا پر اس حوالے سے کچھ منفی خبریں چلائی جا رہی ہیں ۔ خیر
مزید پڑھیے


ورلڈ کپ کے دوران ٹیم اور بورڈ میں چپقلش کیوں؟

هفته 04 نومبر 2023ء
علی احمد ڈھلوں
پاکستان ، انڈیا سمیت دنیا کے بیشتر ممالک اس وقت کرکٹ کے بخار میں مبتلا ہیں، آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کی وجہ سے گزشتہ ایک ماہ سے روزانہ ون ڈے کرکٹ ہو رہی ہے، جس میں پاکستان سمیت دنیا کی ٹاپ ٹین ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جبکہ پاکستان نے تادم تحریر اپنے 7میچوں میں سے 4ہارے اور تین جیتے ہیں، ایک میچ پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ آج ہو رہا ہے۔ جس میں جیت کے ساتھ ساتھ بڑے مارجن سے جیت درکار ہے۔ جبکہ پاکستان کا اگلا میچ انگلینڈ سے ہے۔ اب اگر دونوں میچوں میں پاکستان اچھے
مزید پڑھیے


آزادی اظہار رائے کا حق

منگل 31 اکتوبر 2023ء
علی احمد ڈھلوں
جب آپ ایسے ملک میں رہ رہے ہوں جہاں قانون کی بالادستی برائے نام ہو، جہاں عدالتیں 139میں سے 130ویں نمبر پر ہوں، جہاں سچ بولنے والے ممالک کی فہرست میں ہمارا نمبر 156واں ہو، آزادی اظہار رائے میں ہمارا 180ممالک کی فہرست میں 157واں نمبر ہوتو پھر وہاں کا جدت پسند اور فکرمند طبقہ ایسی جگہیں تلاش کرتا ہے، جہاں آپ کو بولنے کی آزادی میسر ہو۔ ایسا ہی پلیٹ فارم گزشتہ روز میسر آیا ۔ راقم اپنی نئی آنے والی کتاب ’’انگلیاں قلم ہوئیں‘‘کی تقریب کی بات کر رہا ہے جس میں سینئر صحافی محمود شام
مزید پڑھیے



جے یو آئی ، پی ٹی آئی ملاقات !

هفته 28 اکتوبر 2023ء
علی احمد ڈھلوں
جیسے جیسے الیکشن قریب آتے ہیں، ویسے ویسے بڑے بڑے ’’اپ سیٹ‘‘ بھی دیکھنے کو ملتے ہیں۔یہ اپ سیٹ سیاسی مفاہمت کے لیے بھی ہوتے ہیں، ہم آہنگی کے لیے بھی اور تیسرے سیاسی حریف کو پچھاڑنے کے لیے بھی۔ (یہاں قارئین کے لیے یہ بھی بتاتا چلوں کہ اپ سیٹ کا مطلب ہوتا ہے کہ ایسا نتیجہ حاصل ہو،جس کی توقع کم سے کم یا نہ ہونے کے برابر کی جا رہی ہو) اس بار ابھی تک کا سب سے بڑا اپ سیٹ ہمیں دیکھنے کو ملا ہے ، وہ ہے گزشتہ روز ہونے والی ملاقات جو سخت ترین
مزید پڑھیے


نواز شریف کی آمد اور ان کی تقریر!

منگل 24 اکتوبر 2023ء
علی احمد ڈھلوں
سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف چار سال بعد پاکستان واپس آ گئے ہیں۔ وہ عدلیہ میں بیان حلفی جمع کروا کرجیل سے سیدھا لندن علاج کی غرض سے گئے تھے، وہ اپنے محتاط خطاب میں یہ ثابت کرنے کی کوشش کر چکے ہیں کہ وہ یہاں امن کے سفیر کے طور پر آئے ہیں، اپنے خطاب سے پہلے انہوں نے جس انداز میں کبوتروں کا ’’استعمال‘‘ کیا ، اُس پر بھی خاصی لے دے ہو رہی ہے۔ کہ اس مرتبہ شیر کے بجائے جلسے میں کبوتر کا استعمال کیوں کیا گیا۔جو بادی النظر میں ایک ایسا پرندہ
مزید پڑھیے


فلسطین کے حالات اور او آئی سی کا کردار

هفته 21 اکتوبر 2023ء
علی احمد ڈھلوں
کیا آپ جانتے ہیں کہ اسرائیل اس وقت ہر ایک منٹ میں ایک بم غزہ پر پھینک رہا ہے، یہ بات بین الاقوامی ادارے ریڈکراس کے ذمہ دار عہدیداران نے بتائی جو اس وقت غزہ کی پٹی پر موجود ہیں، اور اسرائیل سے درخواست کر رہے ہیں کہ وہ بمباری روکے، تاکہ وہ غزہ کے اندر کے حالات سے واقفیت حاصل کر سکیں، وہ کہہ رہے ہیں کہ ’جو چیز ہمیں اندر جانے سے روک رہی ہے وہ اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ کے پورے حصے پرشدید ترین بمباری ہے۔ ہم آٹھ دن سے سرحد پر تعینات ہیں اور ہر
مزید پڑھیے


ایشین گیمز : پاکستان کی بدترین پرفارمنس

منگل 10 اکتوبر 2023ء
علی احمد ڈھلوں
چین کے شہر ہانگزو میں منعقدہ 19ویں ایشین گیمز اپنے اختتام کو پہنچ چکی ہیں، پاکستان نے اپنی ناکام ترین کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا اور ایک بھی گولڈ میڈل حاصل نہ کرکے اپنا سابقہ ریکارڈ برقرار رکھا۔ ان گیمز میں پاکستان نے 24 کھیلوں میں حصہ لیا جس کے لیے 190 کھلاڑی بھیجے گئے اور ساتھ میں 72 آفیشلز بھی۔اس مرتبہ ایشین گیمز میں پاکستان کی کل جمع پونجی چاندی کا صرف ایک اور کانسی کے دو تمغے ہیں۔حالانکہ 2018 میں انڈونیشیا میں منعقدہ ایشین گیمز میں پھر بھی ایک تمغہ زیادہ جیتا تھا یعنی پچھلے ایشین گیمز میں
مزید پڑھیے


پاکستانی اور بھارتی تارکین وطن: وہ آگے اور ہم پیچھے کیوں؟

هفته 07 اکتوبر 2023ء
علی احمد ڈھلوں
آگے بڑھنے اور ترقی کرنے کی اولین شرط ہے کہ حقائق سے روگردانی نہ کی جائے، اور زمینی حقائق کو سامنے رکھ کر بات کی جائے، جبکہ زمینی حقائق یہ ہیں کہ اس وقت ایک بین الاقوامی ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے نکمے ترین نوجوانوں میں پاکستان پہلے دس ممالک میں آگیا ہے۔ جن کے پاس نہ تو مناسب نوکریاں ہیں، اور نہ ہی مناسب تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب خبر یہ ہے کہ بھارتی نژاد امریکی، برطانوی اور یورپی نوجوان اس وقت دنیا کی سیاست میں نا صرف اپنا نام پیدا کر رہے ہیں
مزید پڑھیے








اہم خبریں