Common frontend top

علی احمد ڈھلوں


آزادی کے 76برسوں میں ہم نے کیا سیکھا؟


پاکستان کو قائم ہوئے آج 76برس ہو چکے ، یہ ملک جن قربانیوں کے عوض ملا، شاید ہم نے اُس کا عشر عشیر بھی نہیں حاصل کیا۔ اس کی وجہ کچھ بھی ہو لیکن ایک بات تو سچ ہے کہ اس خطے میں اپنوں سے زیادہ بیرونی افراد کا عمل دخل رہا۔ خواہ وہ بھارت کی شکل میں ہو، امریکا کی شکل میں یا روس کی شکل میں۔ ہمیں قائداعظم کے بعد کوئی ایسا لیڈر نہیں ملا، جس نے خالصتاََ پاکستان کے لیے کام کیا ہو۔ آپ زیادہ دور نہ جائیں محض اسی اسمبلی کو ہی دیکھ لیں جو چند
منگل 15  اگست 2023ء مزید پڑھیے

واقعی امریکا ہماری حکومتیں تبدیل کرتا ہے؟

هفته 12  اگست 2023ء
علی احمد ڈھلوں
27 مارچ 2022 ،اتوار کی رات ، پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی کثیر تعداد جمع تھی، اُس وقت کے وزیرِ اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہو چکی تھی۔کارکنان کو خصوصی طور پر یہاں مدعو کیا گیا تھا تاکہ تحریک عدم اعتماد کے اُبھار کو ایک بڑے اجتماع کے تاثر سے کمزور کیا جا سکے۔ عمران خان کی تقریر لمبی ہوتی جا رہی تھی۔ آخرکار اُنہوں نے جیب سے ایک خط نکالا اور اپنے چاہنے والوں کو مخاطب کر کے کہا ’’بیرون ملک سے یہ خط لکھا گیا اور اس میں دھمکی
مزید پڑھیے


قصور میں ن لیگ کا تاریخی جلسہ

منگل 08  اگست 2023ء
علی احمد ڈھلوں
پاکستان میں سیاسی ادارہ جس قدر کمزور ہے، عوام اتنے ہی پرجوش ہیں۔ ہر وقت بہترین رہنمائی کی تلاش میں رہتے ہیں، بہتر سے بہتر رہنما کی تلاش میں رہتے ہیں، یہ جز وقتی نہیں کل وقتی سیاست کرنا چاہتے ہیں، یہ پاکستان کی تقدیر بدلتے اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہتے ہیں، یہ ملک کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں، انہیں کوئی بھی سیاسی فرض نبھانے کے لیے دیا جائے تو یہ بخوبی نبھاتے ہیں، جلسے جلوسوں میں ان کی آمد اور شوق دیکھنے کے قابل ہوتا ہے۔ نہیں یقین تو آپ خود دیکھ لیں کہ ن لیگ کی سر
مزید پڑھیے


مہنگائی! کیا حکمران خانہ جنگی چاہتے ہیں؟

هفته 05  اگست 2023ء
علی احمد ڈھلوں
پاکستان کی بدقسمتی رہی ہے کہ یہاں برے دن تو اپنی جگہ مگر اچھے دنوں میں بھی کبھی عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا ۔ کہنے کو تو یہ ایک زرعی ملک ہے مگر گزشتہ چند سالوں سے یہاں غذائی قحط بھی پڑا ہوا ہے تبھی گندم کے نرخ ہمسایہ ممالک سے دوگنے ہو چکے ہیں۔ جبکہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے نتیجے میں مہنگائی کا جو طوفان آیا ہے اس نے لوگوں کی چیخیں نکلوا دی ہیں۔حالانکہ اس سے پہلے بھی مہنگائی ہوتی رہی ہے مگر اس بار کی مہنگائی ایسی ہے کہ غربت کی لکیر سے نیچے
مزید پڑھیے


پاکستان کی عجیب قانون سازی !

منگل 01  اگست 2023ء
علی احمد ڈھلوں
یہاں جس طرح آئین و قانون ایک مذاق بن کر رہ گئے ہیں، بالکل اسی طرح ’’قانون سازی ‘‘بھی ایک مذاق بن کر رہ گئی ہے۔ یہاں حکومتیں جن دنوں اپنے ’’آخری‘‘ ایام پورے کر رہی ہوتی ہیں، اُنہی دنوں وہ کبھی سو سو ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کر دیتی ہیں تو کبھی درجنوں ایسے قوانین پاس کر وا لئے جاتے ہیں جس میں یا تو اُن کو ذاتی فائدہ ہوتا ہے، یا اُن کے قائدین کو یا اُن کی جماعت کو۔ اب چونکہ پی ڈی ایم حکومت کے آخری ایام چل رہے ہیں تو اُن
مزید پڑھیے



ہمارا طرز عمل بھی مختلف نہیں!

هفته 29 جولائی 2023ء
علی احمد ڈھلوں
واقعہ کربلا میں سب سے اہم کردار ’’کوفہ‘‘ والوں کا آتا ہے، یہاں سب سے بڑا طبقہ اُن عوام کا تھا جو جو اپنی وفاداری کے لحاظ سے تو حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے ہمدرد تھے مگر مصلحت پسندی، معاملے کی سنجیدگی سے لاعلمی یا خوف کے تحت خاموش رہے۔یہ وہ خاموش اکثریت تھی جن میں سے کچھ تو واقعہ کربلا کے بعد توابین کی شکل میں اور کچھ مختار ثقفی کی معیت میں اپنی کوتاہیوں کا ازالہ کرنے کھڑے ہوئے۔ ایک بڑی تعداد پھر بھی ایسی رہی جنہوں نے اس ہنگامہ خیزی میں کسی قسم کے بھی
مزید پڑھیے


ریڑھی والے کو جرمانہ ، اسحاق ڈار نگران وزیر اعظم

منگل 25 جولائی 2023ء
علی احمد ڈھلوں
میرے سامنے اس وقت ٹیبل پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے 2خبریں پڑی ہیں، ایک یہ کہ فرمان اللہ نامی شخص جو فیصل مسجد کے سامنے قلفی کی ریڑھی لگا رہا تھا۔ان کے پانچ بچوں میں سے چار جسمانی طور پر معذور ہیں اور ان کے علاج کا خرچہ بھی اسی کمائی سے نکلتا ہے جو ماہانہ تقریبا 10، 15 ہزار روپے بنتے ہیں۔وفاقی دارالحکومت کے ادارے سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے اہلکاروں نے انھیں 11 جولائی کو گرفتار کیا اور ان پر الزام لگایا گیا کہ وہ فیصل مسجد کے گرد و نواح میں’’بلا اجازت ریڑھی لگا
مزید پڑھیے


اعظم خان،سائفر اورپاکستان کی ایک ہی’’کہانی‘‘

هفته 22 جولائی 2023ء
علی احمد ڈھلوں
امریکی صدر ابراہم لنکن کا قول ہے کہ ’’آپ تھوڑے لوگوں کو ہمیشہ کے لئے اور سارے لوگوں کو تھوڑے وقت کے لئے بیوقوف بنا سکتے ہو مگر سارے لوگوں کو ہمیشہ کے لئے بیوقوف نہیں بنا سکتے‘‘۔یہ قول آج کی حکومت پر مکمل فٹ بیٹھتا ہے کہ اُس کی آخری حد تک خواہش ہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی اور مقبول جماعت جو 9مئی کے واقعات کی زد میں آچکی ہے، یا لائی گئی ہے کو الیکشن سے دور رکھا جائے یا کم از کم اس کے چیئرمین کو الیکشن سے دور رکھا جائے۔ اس حوالے سے اب
مزید پڑھیے


قرضہ ملنے کے بعد کا پاکستان !

منگل 18 جولائی 2023ء
علی احمد ڈھلوں
موجودہ حکومت کو جاتے جاتے آئی ایم ایف کا قرضہ تو نصیب ہو گیا مگر لگتا ہے پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستھر پیریز نے یہاں مستقل قدم جماتے ہوئے پاکستان یا پاکستانیوں کو ’’سیدھا‘‘ کرنے کی بھی ٹھان لی ہے۔ ابھی قرض کی پہلی قسط( 1.2ارب ڈالر) ہی ملی ہے کہ ایستھر میڈم نے گیس کی قیمتیں دوگنا کرنے کا عندیہ دے دیا ہے، جبکہ بجلی 5روپے فی یونٹ تک بڑھا دی گئی ہے، اور آخری خبریں آنے تک آئی ایم ایف نے ریئل اسٹیٹ اور زرعی شعبے پر ٹیکس عائد کرنے کا پلان مانگ لیا، ایف
مزید پڑھیے


پاکستان کے ’’نگران سیٹ اپ‘‘ متنازع کیوں؟

هفته 15 جولائی 2023ء
علی احمد ڈھلوں
آج پاکستان کے سیاسی حلقوں میں سب سے زیادہ بحث اس بات پر کی جا رہی ہے کہ قومی اسمبلی اور سندھ و بلوچستان کی اسمبلیوں کی آئینی مدت پوری ہونے کے بعد عام انتخابات وقت پر منعقد ہوں گے یا نہیں؟ ان اسمبلیوں کی آئینی مدت 12اور 13اگست کو پوری ہو رہی ہے۔ یہ اسمبلیاں اگر اپنی آئینی مدت پوری کرنے کے بعد تحلیل ہوتی ہیں تو آئین کے تحت 60دن کے اندر قومی انتخابات ہونا لازمی ہیں، اور اگر انہیں ان کی مقررہ مدت سے پہلے تحلیل کیا جاتا ہے تو 90دن کے اندر انتخابات کرانا پڑیں گے۔
مزید پڑھیے








اہم خبریں