Common frontend top

لاہور


روزنامہ92نیوز فورم: تحریک عدم اعتماد بری طرح ناکام :حکومتی رہنما، کامیاب ہو گی: اپوزیشن ارکان

جمعرات 10 مارچ 2022ء
لاہور (فورم رپورٹ : رانا محمد عظیم ، محمد فاروق جوہری )وزیر اعظم کی غیر مہذب گفتگو تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی پیش گوئی ہے ،اپوزیشن تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر متحد ، دوسری طرف حکومتی ارکان بھی ناراض ہیں ان کی حمایت بھی اپوزیشن کو حاصل ہے ۔ ان خیالات کا اظہار حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے رہنمائوں نے روزنامہ92نیوز فورم سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کو لیکر ہم لوگ مطمئن ہیں ،وزیر اعظم عمران خان خود کہتے ہیں کہ مشکل صورتحال
مزید پڑھیے


اسلامیہ کالج سول لائنز کی ایلومینائی ایڈوائزری کونسل کا اجلاس

جمعرات 10 مارچ 2022ء
لاہور (پ ر ) اسلامیہ کالج سول لائنز کی ایلومینائی ایڈوائزری کونسل کے اراکین کا اجلاس لاہور جمخانہ میں ہوا،کالج کے پرنسپل ڈاکٹر اختر حسین سندھو کی سرپرستی میں سابق طالب علم شریک ہوئے ۔نامور محقق ڈاکٹر تبسم کاشمیری، پروفیسر فہیم احمد خان،خواجہ شجاع الدین،آغا حیدر، پاکستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے روح رواں سلیم بٹ ،سابق آئی جی سید اعجاز شاہ،معروف صنعتکار امجد رشید شیخ،سابق سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال،احسن محمود زیدی سینئر سی ایس پی افسر، پولیس افسر قدیر سرور، سی ایس پی عامر سعید، پروفیسر کاشف ، پروفیسر نادر علی زیدی، ایڈیشنل سیشن جج ملک مشتاق،
مزید پڑھیے


لاہور کالج یونیورسٹی میں شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب

جمعرات 10 مارچ 2022ء
لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، کنوینیر اربن فارمنگ کمیٹی ایل سی ڈبلیو یو ڈاکٹر ایم عتیق الرحمن نے اسٹیٹ آفس کے تعاون سے شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔وائس چانسلر ایل سی ڈبلیو یو پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔رجسٹرار ، کنٹرولر امتحانات، ڈائریکٹرز، ہیڈز آف ڈیپارٹمنٹس ، پرنسپل انٹرمیڈیٹ کالج اور دیگر فیکلٹی ممبران نے شجرکاری مہم میں پودے لگائے لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں شجرکاری مہم 23 مارچ تک جاری رہے گی۔، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ
مزید پڑھیے


تحریک عدم اعتماد: شہباز کی سراج الحق ، شجاعت کی زرداری سے ملاقات،متحدہ وفد آج ملے گا

جمعرات 10 مارچ 2022ء

لاہور ،اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر،نمائندہ خصو صی سے ،خبر نگار خصوصی،نامہ نگار،92 نیوز رپورٹ،مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں ) وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں کامیابی کیلئے اپوزیشن رہنماؤں نے بھاگ دوڑ تیز کر دی، شہباز شریف اور محمود خان اچکزئی ے نامیر جماعت اسلامی سراج الحق جبکہ سابق صدر آصف زرداری سے چودھری شجاعت حسین اورسردار یارمحمد رند نے الگ الگ ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق چودھر ی شجاعت حسین اور ان کا وفد بدھ کے روز زرداری ہائوس پہنچا ، ملاقات نصف گھنٹہ جاری رہی ۔ آصف علی زرداری نے تعاون کی درخواست کی۔ق لیگ نے فیصلہ ملکی مفاد
مزید پڑھیے


اپوزیشن وزیراعظم کا مقابلہ نہیں کرسکتی :عثمان بزدار: ن لیگی ایم پی اے اشرف انصار ی کا بھی اظہار اعتماد

جمعرات 10 مارچ 2022ء

لاہور،شیخوپورہ(وقائع نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر، 92نیوزرپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی اشرف انصاری نے ملاقات کی۔اشرف انصاری نے وزیر اعلیٰ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہمیشہ ہماری بات سنی اور ہمارے مسائل حل کئے اورہمیں آپ کی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے ۔وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں شرافت اور دیانت کے اصولوں کو فروغ دیا ۔ اپوزیشن کا منفی بیانیہ عوام نے پہلے بھی مسترد کیا، اب بھی کریں گے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ اپوزیشن نے عدم اعتماد کا جو گڑھا
مزید پڑھیے



وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع

بدھ 09 مارچ 2022ء
اسلام آباد ، لاہور (خبرنگار خصوصی، 92 نیوزرپورٹ ، مانیٹرنگ ڈیسک ،نیوزایجنسیاں )متحدہ اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کرادی جس پر 86 ارکان کے دستخط ہیں،قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کیلئے ریکوزیشن بھی جمع کرادی گئی ۔ (ن) لیگ کے رہنما ایاز صادق، سعد رفیق، مریم اورنگزیب ، رانا ثنااﷲ ، پیپلز پارٹی کے نوید قمر، شازیہ مری جبکہ جے یو آئی کی شاہدہ اختر علی اور عالیہ کامران تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کیلئے سپیکر چیمبر پہنچے تو سپیکر موجود نہیں تھے ۔ ذرائع کے مطابق اسد قیصر اسوقت
مزید پڑھیے


بزدار ان ایکشن: ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں، وزیراعظم پر اظہاراعتماد؛ تحریک عدم اعتماد کو مل کر ناکام بنائیں گے :وزیراعلیٰ

بدھ 09 مارچ 2022ء
لاہور(وقائع نگار،92نیوزرپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار تحریک عدم اعتماد پر ایکشن میں آگئے اور اسلام آباد میں اراکین قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کیں۔ملاقات کرنے والوں میں چیف وہپ ملک عامر ڈوگر،مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی،ڈاکٹر محمد افضل ڈھانڈلہ اورغلام بی بی بھروانہ شامل تھیں،ملاقاتوں میں سیاسی صورتحال،اپوزیشن کی تحریک کوناکام بنانے اورآئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیاگیا۔اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر کہا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو مل کر ناکام بنائیں گے ۔ہم سب ایک ہیں اورایک رہیں
مزید پڑھیے


54 افسروں کی اگلے گریڈ میں ترقی، ایک کی تنزلی، متعدد کے تقرروتبادلے

بدھ 09 مارچ 2022ء
لاہور،اسلام آباد (نمائندہ خصوصی سے ،وقائع نگار،نیوز رپورٹر ،کرائم رپورٹر )حکومت پنجاب نے 54 افسروں کو اگلے گریڈز میں ترقی دینے اور ایک آفیسر کی گریڈ21سے 20میں ریورٹ(تنزلی ) کرنے کے ساتھ ساتھ متعدد افسروں کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دئیے ۔نوٹیفیکیشن کے مطابق کمشنر فیصل آباد ڈویژن زاہد حسین سمیت 3افسروں کوریگولر بنیادوں پر جبکہ 1آفیسر کو آفیشیٹنگ بنیادوں پر گریڈ21میں ترقی دینے کے ساتھ ساتھ ،سیکرٹری اطلاعات و کلچر پنجاب راجہ جہانگیر سمیت5 افسروں کو ریگولر بنیادوں پر اور 5افسروں کا آفیشیٹنگ بنیادوں پر گریڈ20میں جبکہ نعمان حفیظ ڈپٹی کمشنر جہلم اوراحمد افنان ایڈیشنل سیکرٹری
مزید پڑھیے


حکومت کا عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے ہوم ورک مکمل

بدھ 09 مارچ 2022ء
لاہور( انورحسین سمرائ) تحریک انصاف نے اپوزیشن کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لئے اپنا ہوم ورک مکمل کرلیا ۔ وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپوزیشن کے چار ممبران کو آن بورڈ لیا ہوا ہے جبکہ اپوزیشن کی طرف سے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو کرائی گئی پیسوں کی آفرز کے تدارک کے لئے بھی حکمت عملی تیار کرلی گئی ۔ووٹنگ سے قبل وزیر اعظم نے دو عوامی اجتماعات سے خطاب کرنے کا بھی فیصلہ کیا تاکہ عوام کا اعتمادبحال کیا جاسکے ۔ تحریک انصاف کے
مزید پڑھیے


سلیکٹڈ گھبرا کر دھمکیوں پر اتر آیا،رخصت کرنے کیلئے تیار:اپوزیشن،پی ڈی ایم عوامی مارچ میں شریک ہوگی

منگل 08 مارچ 2022ء

اسلام آباد ،لاہور( خبر نگار خصوصی،سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک ) اپوزیشن جماعتوں نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے کو ششیں تیز کر دیں۔ مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف نے مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ سابق صدر آصف زرداری سے وفد کی سطح پر اہم ملاقات کی ، حکومت کیخلاف حکمت عملی پر تفصیلی مشاور ت کی گئی، حکومت کے اتحادیوں اور ناراض اراکین سے ہونے والے رابطوں پر بریفنگ بھی دی گئی،وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد جلد از جلد لانے پر اتفاق ہو گیا ہے ۔قبل ازیں سید خورشید شاہ اور نوید قمر نے شہباز شریف اور مولانا فضل
مزید پڑھیے








اہم خبریں