Common frontend top

لاہور


شہباز تتلہ کے قتل کیس کی سماعت 16مار چ تک ملتوی کر دی گئی

اتوار 13 مارچ 2022ء
لاہور(نامہ نگارخصوصی)سیشن عدالت نے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل شہباز تتلہ کے قتل میں ملوث سابق ایس ایس پی مفخر عدیل کے مقدمہ کی سماعت 16مار چ تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر سرکاری گواہ سے جراح کے لئے طلب کر لیاہے ،ایڈیشنل سیشن جج شبریز اخترراجہ نے سماعت کی ،گزشتہ روز عدالت میں ایک گواہ کے بیان قلمبند کیا گیا ،سابق ایس ایس پی مفخر عدیل سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے ،ایس ایس پی مفخر عدیل دیگر ملزمان کو جیل حکام کی جانب سے پیش کیا گیا۔
مزید پڑھیے


یارمحمد رند کو پتا تھا تو حکومت کیساتھ کیوں بیٹھے رہے :گورنر بلوچستان

اتوار 13 مارچ 2022ء

لاہور( کامرس رپورٹر) یار محمد رند کو اگر سب پتا تھا تو حکومت کے ساتھ کیوں بیٹھے رہے ، عمران خان نے پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہارگورنر بلوچستان ظہور احمد آغا نے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے مل کر گندم اور آٹے کی پورے ملک میں فراہمی کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے ہیں۔فلور ملرز نے ہمیشہ اس ملک و عوام کی خدمت کی ہے ۔میں جب عمران خان کو دیکھتا تھا تو ان کی شخصیت سے
مزید پڑھیے


عالمی نرخوں کے مطابق ملک میں پٹرول کی قیمت 240روپے لٹرہونی چاہئے: شوکت ترین

هفته 12 مارچ 2022ء
لاہور (کامرس رپورٹر،صباح نیوز،92نیوز رپورٹ)وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر شوکت ترین نے کہاہے کہ ملکی معیشت کومضبوط کرنے کے لئے ایسا روڈ میپ بنا رہے ہیں جسے آنے والی کوئی حکومت بھی ختم نہیں کرسکتی ، پٹرولیم مصنوعات پر104ارب روپے ماہانہ کی سبسڈی دے رہے ہیں ۔ملکی معیشت میں بہتری لانے کیلئے معاشی پالیسیوں کا تسلسل از حد ضروری ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان ‘ لاہور میں منعقدہ خصوصی نشست بعنوان ’’ 2022ئ۔ پاکستانی معیشت کے احیاء کا سال‘‘ سے بطور مہمان خاص اپنے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر صحافی مجیب الرحمن شامی
مزید پڑھیے


روزنامہ 92 نیوز فورم: بھارت نے دفاع چیک کرنے کیلئے میزائل پھینکا: ماہرین

هفته 12 مارچ 2022ء
لاہور (فورم رپورٹ : رانا محمد عظیم ، محمد فاروق جوہری )بھارتی میزائل کا پاکستان میں گرنا نااہلی یا غلطی نہیں ، بھارت کی جانب سے تواتر کے ساتھ ایسی حرکتیں ہو رہیں ہیں ۔ بھارت نے پاکستان کا دفاعی نظام چیک کرنے کیلئے وار ہیڈ کے بغیر میزائل پاکستان پر پھینکا ۔ان خیالا ت کا اظہار دفاعی امور کے ماہرین نے روزنامہ92نیوز فورم سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا کہ یہ دانستہ کیا گیا ہے ہو سکتا ہے کہ بھارت کی جانب سے وار ہیڈ کے بغیر میزائل کو جان بوجھ کر پاکستان
مزید پڑھیے


پارلیمنٹ لاجز میں دہشتگرد داخل ہوئے تھے : عالیہ حمزہ

هفته 12 مارچ 2022ء
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) 92 نیوز کے پروگرام ’’ کراس ٹاک‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ لاجزمیں کل ہمارے گھروں کے باہر دہشتگرد داخل ہوئے ۔ میرے لاج کے باہردندناتے پھررہے تھے ۔ سب سے بڑے دہشتگردنے کہاتحریک عدم اعتماد ناکام ہوئی تو میرے کارکن پوراملک بندکردینگے ۔ مقصودچپڑاسی جس کافرنٹ مین اس نے جس طرح کی باتیں کیں یہ ہماری سب سے بڑی کامیابی ہے ۔ ڈی چوک کاجلسہ ہم لوگوں کی ڈیمانڈپروزیراعظم نے رکھا۔ ساری دنیاآکردیکھے کس طرح عمران خان کوایبسلیوٹلی ناٹ کی سزادی جارہی ہے ۔زرداری
مزید پڑھیے



کورونا :7اموات، مسجد الحرام و مسجد نبوی میں بغیر فاصلہ10لاکھ افراد نے نماز جمعہ اداکی

هفته 12 مارچ 2022ء

اسلا م آباد ، لاہور (رپورٹنگ ٹیم، نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وبانے پاکستان میں مزید 7 افرادکی جان لے لی اور اموات کی مجموعی تعداد 30298ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹراوروزارت قومی صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران39540کورونا ٹیسٹ کئے گئے ۔ ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.82فیصد رہی،723نئے مریض رپورٹ ہوئے اور فعال کیس17809ہو گئے ،677مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ مزید956مریض مکمل صحتیاب ہو گئے ۔ابتک ملک بھر میں کوروناویکسین کی 219368557خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے میں 678788خوراکیں لگائی گئیں۔ ابتک 101881176 افراد کو مکمل ویکسین جبکہ 4869245کوبوسٹرڈوز
مزید پڑھیے


10گھنٹے ملاقاتیں: بزدار پرترین، علیم اور ہم خیال گروپ سمیت80 اراکین اسمبلی کا اظہار اعتماد

هفته 12 مارچ 2022ء

لاہور( وقائع نگار، 92 نیوزرپورٹ، صباح نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ آفس میں 80 سے زائد اراکین اسمبلی نے ملاقاتیں کیں ۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے ترین گروپ، علیم گروپ اور ہم خیال گروپ کے اراکین اسمبلی نے بھی ملاقاتیں کیں ۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی بھی ملے ۔ ملاقاتیں 10 گھنٹے تک جاری رہیں جس کے دوران اراکین اسمبلی نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا،۔ ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزراء سردار آصف نکئی، ہاشم ڈوگر، تیمور بھٹی، مشیر فیصل
مزید پڑھیے


انصارالاسلام کے کارکن پارلیمنٹ لاجز میں داخل، پولیس کا آپریشن، 2ایم این اے سمیت متعددگرفتار؛ فضل الرحمٰن کی اپیل پر کئی شہروں میں دھرنے

جمعه 11 مارچ 2022ء

اسلام آباد،لاہور (رپورٹنگ ٹیم،نمائندگان 92 نیوز رپورٹ) پارلیمنٹ میں 2 ارکان قومی اسمبلی اور کئی رضاکاروں کی گرفتاریوں کیخلاف مولانا فضل الرحمن کی اپیل پر جے یو آئی کے کارکنوں نے ملک کے کئی شہروں میں احتجاج کرتے ہوئے دھرنے دے دئیے ۔ قبل ازیں پارلیمنٹ لاجز میں جمعیت علما اسلام کی ذیلی تنظیم انصارالاسلام کے کارکن پہنچ گئے اور کیمپ قائم کر لیا، کارکن جے یو آئی کے دو ایم این ایز کی گاڑیوں میں پہنچے ۔ انتظامیہ اور پولیس نے انصارالاسلام سے واپس جانے کیلئے مذاکرات کئے انکار پر آپریشن کیا گیا،پولیس اہلکار دروازے توڑ کر صلاح الدین
مزید پڑھیے


پہلے عدم اعتماد پھر پنجاب کا معاملہ ، سب کا حساب چکتا کر وں گا:وزیراعظم

جمعه 11 مارچ 2022ء

اسلام آباد،لاہور(92نیوزرپورٹ ، نیوز ایجنسیاں ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے ایسا پلان تیار کررکھا ہے اپوزیشن کو سمجھ نہیں آنی، عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد سب کا حساب چکتا کر دوں گا۔ وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی کے سینئر رہنمائوں کا اجلاس ہوا، جس میں شاہ محمود قریشی،پرویز خٹک، اسد عمر، شفقت محمود ، حماداظہر، فرخ حبیب کے علاوہ قانونی ٹیم بھی شریک ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے سے متعلق مشاورت ہوئی، اتحادیوں سے ہونے والی ملاقاتوں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا میں اوچھے
مزید پڑھیے


صدر علوی نے نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کا افتتاح کردیا

جمعه 11 مارچ 2022ء

لاہور ( رپورٹنگ ٹیم ) صدر عارف علوی نے فو ٹریس سٹیڈیم میں نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو2022ء کا افتتاح کردیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آمد پر صدر مملکت کا استقبال کیا ،تلاوت قرآن پاک،نعت رسول مقبولؐ اور قو می ترانے کے بعد شو کا باقاعدہ آغاز ہوا،آرمی کے بینڈ نے خوبصورت دھنوں سے سما ں باندھ دیا،فوک ڈانس بھی پیش کیا گیا، کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کیا، لوگ گھوڑوں ،اونٹوں کے رقص سے بہت محظوظ ہوئے ۔صدر اوروزیراعلیٰ نے مختلف ایونٹس دیکھے اور گہری دلچسپی کااظہارکیا۔صدرمملکت نے کئی برس بعد شو کے انعقاد پر وزیراعلیٰ کو مبارکباد دی۔وزیراعلیٰ نے کہا
مزید پڑھیے








اہم خبریں