Common frontend top

لاہور


بلند و بالا عمارتوں کی تعمیر کیلئے ماسٹر پلان منظور

جمعه 18 مارچ 2022ء
لاہور(بابر علی ) لاہور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے والٹن ایئرپورٹ اور باب پاکستان سے منسلک اراضی پر بلند و بالا عمارتوں کی تعمیر کیلئے ماسٹر پلان کی منظوری دیدی ہے ۔ دونوں مقامات پر اوسطاً دس، دس کنال کے پلاٹوں پر کثیر المنزلہ رہائشی اور کمرشل عمارتیں تعمیر ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق لاہور شہر میں بلند و بالا عمارتوں کی تعمیر کیلئے لاہور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے اقدامات جاری ہیں۔ اس مد میں والٹن ایئر پورٹ سے ملحقہ اور نرسری ایریا پر مشتمل 2200 کنال اراضی کے استعمال کیلئے ماسٹر پلان تیار کیا گیا۔
مزید پڑھیے


کورونا :4اموات،493 نئے کیس، تمام پابندیاں ختم ، ویکسین لگوانے کی شرط برقرار

جمعرات 17 مارچ 2022ء
اسلا م آباد ،لاہور(رپورٹنگ ٹیم ، نیوز ایجنسیاں ، مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وبانے پاکستان میں مزید4افرادکی جان لے لی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹراوروزارت قومی صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران34698کورونا ٹیسٹ کئے گئے ۔ ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.42فیصد رہی،493نئے مریض رپورٹ ہوئے اور فعال کیس 17512ہو گئے ،567مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ مزید 1003مکمل صحتیاب ہو گئے ۔دریں اثنا این سی او سی نے ملک بھر میں کورونا سے متعلق تمام پابندیوں کو ختم کر دیا۔سربراہ این سی او سی اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے پابندیاں ختم کرنے
مزید پڑھیے


حکومت اور اپوزیشن مفادات کیلئے لڑ رہی ہیں، کارکنوں کو ایندھن نہیں بنائینگے: سرا ج الحق

جمعرات 17 مارچ 2022ء
لاہور( سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں اندھیر نگری چوپٹ راج ہے ، منافقانہ مفادات کی سیاست میں سب کے چہرے عیاں ہو گئے ۔ مہنگائی، بے روزگاری، کرپشن اور لاقانونیت پی ٹی آئی کی طرف سے عوام کو تحائف ہیں۔ وزیراعظم سرعام الیکشن کمیشن کے قوانین کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں۔ 74سالوں بعد بھی ملک میں میکاولی کی سیاست اور لارڈ میکالے کا نظام تعلیم چل رہا ہے ۔ سیاست دان صبح ایک دوسرے سے لڑتے ہیں، شام کو مفادا ت کے لیے شیروشکر ہو جاتے ہیں۔ عوام سے کیے گئے وعدوں کی
مزید پڑھیے


10سے 12 حکومتی ارکا ن اپوزیشن کی سیف کسٹڈی میں، وقت ہے ، وزیراعظم سنبھل جائیں: پرویز الٰہی

جمعرات 17 مارچ 2022ء
لاہور،اسلام آباد ( وقائع نگار ،خبر نگار خصوصی ، 92 نیوز رپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک ) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے 10 سے 12 ارکان اپوزیشن کی سیف کسٹڈی میں ہیں، اسلام آبادمیں لوگ اکٹھے کرنے سے تصادم کاخطرہ ہے ،ٹکرائومیں حکومت کوبہت زیادہ تقصان ہوگا، بی اے پی ،ایم کیوایم کاجھکاؤفی الحال اپوزیشن کی طرف ہے ، کل والے بیان پرقائم ہوں ، ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا جس سے پی ٹی آئی کو نقصان ہو، آصف زرداری کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، ابھی وقت ہے ، عمران خان
مزید پڑھیے


روزنامہ92نیوز فورم: فیصلہ پارلیمنٹ میں ہو گا: گورنر پنجاب، تصادم کا خدشہ، ہوش کے ناخن لینے چاہئیں: سیاسی رہنما

جمعرات 17 مارچ 2022ء
لاہور (فورم رپورٹ : رانا محمد عظیم ، محمد فاروق جوہری )تحریک عدم اعتما د اپوزیشن کا آ ئینی اور قانونی حق ہے ہم بھی اس کا سامنا آ ئینی اور جمہوری طریقہ سے کریں گے ۔تحریک عدم اعتماد، زرداری حیرت انگیز سرپرائز دے سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب اور اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے روزنامہ92نیوز فورم سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ تحر یک عدم اعتمادد اپوزیشن کا آ ئینی اور قانونی حق ہے اور ہم بھی آ ئینی اور جمہوری طریقہ سے مقابلہ کریں گے انہوں نے کہا
مزید پڑھیے



اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بلدیاتی الیکشن میں ووٹ،وفاق کونوٹس

جمعرات 17 مارچ 2022ء
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے اوور سیز پاکستانیوں کو بلدیاتی الیکشن میں ووٹ کاحق دینے کی درخواست پر وفاقی حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 11اپریل کو جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائی کورٹ نے قراردیاہے شادی شدہ خاتون کے انتقال کے بعد اس کے والدین حق مہر اور جائیداد میں سے حصہ لے سکتے ہیں، انتقال کرنے والی خاتون کے بھائی کو حق مہر اور جائیداد سے حصہ لینے کا حق نہیں،جسٹس فیصل زمان نے فیصلہ حق مہر اور جائیداد میں سے حصہ لینے کے لئے انتقال کرنے والی خاتون کے بھائی
مزید پڑھیے


وزیر اعلیٰ سندھ پر فرد جرم اکیس اپریل تک موخر

جمعرات 17 مارچ 2022ء
اسلام آباد،لاہور(نامہ نگار،نامہ نگار خصوصی) احتساب عدالت اسلام آباد میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ وغیرہ کیخلاف نوری آباد پاور ریفرنس میں نیب نے چھ شریک ملزمان نجم الحسن ، شاہ نواز، آغا واصف وغیرہ کی بریت درخواستوں پر جواب جمع کراتے ہوئے درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا کردی، فردجرم کی کارروائی اکیس اپریل تک موخر کردی گئی،گذشتہ روز مراد علی شاہ اور دیگر عدالت پیش ہوئے اور حاضری لگوائی۔عدالت نے سلطان احمد فاروق، مسعود نقوی کی نئے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔احتساب عدالت اسلام آباد نے
مزید پڑھیے


23مارچ سے ای چالاننگ سسٹم شروع ،ایپ بھی تیار

جمعرات 17 مارچ 2022ء
لاہور(اشرف مجید) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب شارق جمال خان نے 23مارچ سے پنجاب بھر میں ای چالاننگ سسٹم شروع کرنے کی ہدایت جاری کر دی ،ابتدائی طور پر تین اضلاع سے ای چالاننگ شروع ہو گی ، تجربہ کے لئے پرنٹر اور ہینڈ ڈیوائس خرید لی گئیں ،پی آئی ٹی بی بورڈ آج ٹریفک افسران کو بریفنگ دے گا ۔ذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں ای چالاننگ سسٹم شروع کرنے کے حوالے سے ڈی آئی جی ٹریفک شارق جمال خان کی ہدایت پر ایس ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹر محمد عباس نے پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ کو ای
مزید پڑھیے


مجھے توتحریک عدم اعتماد نظر نہیں آرہی:رانا عظیم

جمعرات 17 مارچ 2022ء
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی و تجزیہ کار رانا عظیم نے کہا ہے مجھے تو عدم اعتماد کی تحریک پیش ہوتی نظر نہیں آرہی۔پروگرام دی لاسٹ آورمیں اینکر پرسن یاسر رشید سے گفتگو میں ان کاکہناتھاتمام حکومتی اتحادی آخری دن تک ایسے لگے گا، اپوزیشن میں چلے گئے ہیں،ہو سکتا ہے کچھ اعلان بھی ہوجائے مگر آخری دن گیم حکومت کے حق میں الٹ جائے گی،یہ بھی ہوسکتا ہے اپوزیشن کے اندر سے ایک بڑا اتحادی یہ کہہ کر سائیڈ پر ہوجائے کہ یہ انتشار کی سیاست ہے ،ایک خبر یہ ہے کہ کسی جگہ پر یہ فیصلہ ہوچکا
مزید پڑھیے


پرویز الٰہی ابھی کسی کشتی میں سوار نہیں، موڈ بدلتا رہتا : ہارون الرشید

جمعرات 17 مارچ 2022ء
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی ابھی کسی کشتی میں سوار ہی نہیں،البتہ دو کیفیتوں کا شکارہیں،انکا موڈ بدلتا رہتا ہے ، کبھی ادھر مائل ہوتے ہیں اور کبھی ادھر۔چینل92نیوز کے پروگرا م’’مقابل‘‘میں اینکر پرسن ثروت ولیم سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ق لیگ کو توقع تھی کہ صورتحال کے پیش نظر عمران خان انہیں وزیر اعلیٰ بنا دینگے اور پنجاب کے معاملات انکے سپرد کردینگے ۔اب اطلاعات یہ ہیں کہ مونس الٰہی کہہ رہے ہیں کہ خان صاحب کا ساتھ دینا چاہئے جبکہ کامل علی آغا
مزید پڑھیے








اہم خبریں