Common frontend top

لاہور


کورونا سے مزید 2 اموات، 514 نئے کیس رپورٹ

جمعه 18 مارچ 2022ء
لاہور؍ اسلام آباد(جنرل رپورٹر؍ صباح نیوز)ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس سے اموات میں کمی آنے لگی اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 2 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 319 ہو گئی جبکہ مزید 514 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.33 فیصد رہی۔پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 97 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ رحیم یار خان میں ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی۔ صوبہ بھر میں کورونا کے باعث اموات کی کل تعداد 13,540 ہو چکی ہے ۔
مزید پڑھیے


توشہ خانہ ریفرنس،زرداری،گیلانی کیخلاف گواہ کا بیان قلمبند

جمعه 18 مارچ 2022ء
اسلام آباد،لاہور(نامہ نگار،نامہ نگار خصوصی) احتساب عدالت اسلام آبادمیں آصف زرداری اوریوسف رضا گیلانی وغیرہ کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں نیب کے گواہ کا بیان قلمبند کیا گیا ۔ عدالت نے سابق صدر کی ایک روزہ حاضری استثنی کی درخواست منظور کرلی۔احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق چئیرمین اوگرا توقیر صادق وغیرہ کے خلاف 52 بلین کی مبینہ خردبردکے ریفرنس میں گواہ کا بیان اور جرح جاری رہی،مزید سماعت31 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔احتساب عدالت لاہورنے چنیوٹ مائنز اینڈ منرلز ریفرنس میں وزیر جنگلات پنجاب سبطین خان سمیت 7ملزمان کیخلاف سماعت 31 مارچ تک ملتوی کر دی ،عدالت نے
مزید پڑھیے


عمران پریشان ہیں ؟مجھے تونہیں لگ رہے: سبطین خان

جمعه 18 مارچ 2022ء
لاہور(نامہ نگارخصوصی)احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما اور صوبائی وزیر سبطین خان نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہو گی،اتحادیوں نے ابھی تک عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑا ،جب تک اتحادیوں کی جانب سے واضع اعلان نہیں ہوتا حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ،مشکل حالات ہیں مگر عمران خان پریشان نہیں ہیں،صحافی کے سوال کہ ایسی بات ہے تو عمران خان تو پریشان کیوں ہیں؟کے جواب میں انہوں نے کہا کہاں پریشان ہیں، مجھے تو نہیں لگ رہے ،چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ وہ 25 تاریخ
مزید پڑھیے


خواتین کی مصنوعات کی سب سے بڑی ایکسپو کا افتتاح

جمعه 18 مارچ 2022ء
لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان میں خواتین کی مصنوعات کی سب سے بڑی ایکسپو کا افتتاح کر دیا گیا ۔ نمائش کا افتتاح مسز پروین سرور نے کیا ، افتتاحی تقریب میں مقامی سفارت کاروں کے علاوہ بزنس کمیونٹی نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر پروین سرور نے کہا کہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی کوششوں سے نمائش کا انعقاد کیا گیا جس کیلئے انتطامات دیکھ کر خوشی ہوئی، اس طرح کی نمائش سے خواتین کو نئے ڈیزائن سے شناسائی ہوتی ہے اور سیکھنے کو بھی بہت کچھ ملتا ہے ، ایسی نمائش سے کاروباری خواتین کو نئے کاروباری آئیڈیاز میسر آئیں
مزید پڑھیے


ورچوئل یونیورسٹی اور سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ میں معاہدہ

جمعه 18 مارچ 2022ء
لاہور(جنرل رپورٹر) ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر آج ایکسپو سینٹر لاہور میں دستخط کیے گئے ۔ سید جنید امام ممبر (آئی ٹی) وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ بدر خوشنود چیئرمین پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔پروفیسر ڈاکٹر ارشد سلیم بھٹی ریکٹر ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور عثمان ناصر منیجنگ ڈائریکٹر پی ایس ای بی نے ایم او یو پر دستخط کیے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ڈاکٹر ارشد سلیم بھٹی نے دونوں
مزید پڑھیے



معیاری تعمیراتی کام ، سیکرٹریز منصوبوں کا معائنہ کریں: چیف سیکرٹری

جمعه 18 مارچ 2022ء
لاہور(نمائندہ خصوصی سے )چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے ہدایت کی ہے کہ معیاری تعمیراتی کام کیلئے تمام سیکرٹریز اپنے محکموں کے ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کریں۔ انہوں نے یہ ہدایت محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات میں سالانہ ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد کے سلسلے میں محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری(جنوبی پنجاب)، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور تمام محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ منصوبوں میں معیار یقینی بنانے کیلئے تمام محکمے مانیٹرنگ کا نظام مضبوط کریں۔ انہوں نے کہا کہ فنڈز کا
مزید پڑھیے


قوم نے منڈیاں لگانے والوں کا دوغلا چہرہ دیکھ لیا:بزدار، فیروزپورروڈپر نئے ہسپتال کا سنگ بنیاد

جمعه 18 مارچ 2022ء
لاہور(وقائع نگار،کامرس رپورٹر، 92 نیوز رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزرا سمیت 20 سے زائد اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں ۔ پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی رئیس نبیل احمد بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے ۔ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور حلقو ں میں جاری ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ پارلیمنٹرینز نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر بھرپور اعتماد کااظہارکیا۔وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم تحریک عدم اعتماد میں سرخرو ہوں گے ۔اپوزیشن
مزید پڑھیے


خانقاہی نظام کا احیا وقت کی ضرورت :طاہر رضا بخاری

جمعه 18 مارچ 2022ء
لاہور(نمائندہ خصوصی سے )صوفی بزرگ حضرت ایشاں صاحبؒ کے 391 ویں سالانہ عرس کی تقریبات آپ کے آستانہ پر خصوصی د عا کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئیں۔ تیسرے اور آخری روز ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے مزار پر اوار پر حاضری دی اور عقیدت کے پھول نچھاور کئے اس موقع پرایڈمنسٹریٹر لاہور زون گوہر مصطفی، منیجر رانا احسان الحق رزائرین و عقیدت مندوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ڈی جی مذہبی امور پنجاب نے گفتگو کرتے کہا کہ خانقاہی نظام کا احیا وقت کی ضرورت ہے ، انتہا پسندانہ رجحانات کے تدارک کیلئے صوفیا
مزید پڑھیے


پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میچ ، انتظامات کی تیاری ضروری :کمشنر

جمعه 18 مارچ 2022ء
لاہور (اپنے رپورٹر سے /نامہ نگار ) کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ لاہور میں 31 رمضان بازار 28مارچ سے فعال ہوں گے ۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ پاک آسٹر یلیا ٹیسٹ میچ کیلئے کوئی اہلکار بغیر سکیورٹی کارڈ سٹیڈیم حدود میں داخل نہیں ہوگا۔ ون ڈے میچ لاہور میں منتقل ہونے کی صورت میں لائٹنگ انتظامات کو تیار رکھا جائے ۔تمام انتظامات کی تیاری ضروری ہے ۔کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں پاک آسٹریلیا کرکٹ میچ اور رمضان بازاروں کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ دریں اثنا آسٹریلیاکی ٹیم کی لاہور آمد کے حوالے سے
مزید پڑھیے


ویٹرنری یونیورسٹی میں یوم پاکستان کے حوا لے سے قر آن خوا نی

جمعه 18 مارچ 2022ء
لاہور(جنرل رپورٹر) یونیورسٹی آف ویٹر نری اینڈ اینیمل سائنسز میں یوم پاکستان کے حوا لے سے قر آن خوا نی، آ گا ہی واک، سیمینار، تقریر اور تحر یک پاکستان کے شہدا کے لیئے خصو صی دعا کا انعقاد کیا گیا۔ واک کی قیادت وا ئس پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کی جس میں ڈین،ڈا ئر یکٹر / چیئر پرسنز، طلبہ و فیکلٹی ممبران کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی اور سٹی کیمپس کا چکر لگا یا۔بعد ازیں پا شا اکیڈیمک بلا ک میں سیمینار کا انعقاد ہوا۔ جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے
مزید پڑھیے








اہم خبریں