Common frontend top

لاہور


پنجاب پولیس کیلئے 465نئی گاڑیاں خریدنے کی سمری مسترد

جمعرات 17 مارچ 2022ء
لا ہو ر(میاں رؤف) پولیس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور ان کو وسائل مہیا کرنے کے حکومت کے دعوے دھر ے رہ گئے ہیں ۔تھانے اور پٹرولنگ پولیس کی جانب سے 465نئی گاڑیوں کی خریداری کیلئے بجھوائی جانے والی سمر ی پنجاب حکومت کی جانب سے مستردکر دی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے جرائم کی شرح میں اضافے اورپنجاب پولیس کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے وسائل کی دستیابی کو کارکردگی سے مشروط کیا گیا۔تھا نو ں میں زیا دہ ترکھٹارا اورنا کا رہ سرکا ری گاڑیو ں با ر
مزید پڑھیے


5سال کیلئے مائنس پی ٹی آئی قومی حکومت:شہباز، مولانا کی تجویز؛ زرداری کی فضل الرحمٰن، پی ڈی ایم رہنمائوں کی متحدہ وفد سے ملاقات

جمعرات 17 مارچ 2022ء
اسلام آباد،لاہور (خبر نگار خصوصی،سپیشل رپورٹر ،سٹاف رپورٹر ،مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں )صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف اور سربراہ پی ڈی ایم فضل الرحمٰن نے تجویز دی ہے کہ ہمیں 5سال کیلئے قومی حکومت بنانی چاہیے ، جس میں پی ٹی آئی شامل نہ ہو، فضل الرحمٰن سے آصف زرداری نے ملاقات کی جبکہ شہباز شریف، فضل الرحمٰن نے ایم کیو ایم پاکستان سے پارلیمنٹ لاجز میں ملاقات کی جس میں عدم اعتماد پر ابتدائی مشاورت کا عمل مکمل کرلیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا
مزید پڑھیے


5روز میں 155سے زائد اراکین کی ملاقاتیں، اپوزیشن سیاست سے خود مائنس ہونیوالی :بزدار

جمعرات 17 مارچ 2022ء
لاہور (وقائع نگار،92 نیوزرپورٹ) سیاسی درجہ حرارت میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار بھی متحرک ہو گئے ، وزیراعلیٰ نے پانچ دن میں155ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کیں،وزیر اعلی عثمان بزدار سے ترین ، علیم اورہم خیال گروپوں کے پارلیمنٹرینز نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی بھی وزیراعلی عثمان بزدار سے ملے ، خواتین ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور اقلیتی پارلیمنٹریز بھی عثمان بزدار سے ملاقاتیں کرنے پہنچے ، پارلیمنٹیرینز نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کیا، ارکان پارلیمنٹ نے تحریک عدم اعتماد کو ہر صورت ناکام
مزید پڑھیے


اسلاموفوبیا کیخلاف دن منانے کی منظوری فتح :شجاع الدین

جمعرات 17 مارچ 2022ء
لاہور(سٹاف رپورٹر)اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن منانے کی قرارداد کی منظوری پاکستان کی زبردست سفارتی فتح ہے ۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کہی۔ اُنہوں نے کہا کہ 27ستمبر2019ء میں وزیراعظم پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران اسلاموفوبیا کے خلاف بھرپور آواز اُٹھائی تھی ۔ اس کے بعد گزشتہ تین سال کے دوران پاکستان نے عالمی سطح پر ہر سفارتی فورم پر اسلاموفوبیا اور توہین آمیز خاکوں کی اشاعت سمیت منظم نفرت انگیزی کے انسداد اور مسلمانوں کے خلاف تفریق کے خاتمہ کے
مزید پڑھیے


خواتین کی حوصلہ افزائی کامیاب معاشرے کی ضمانت : پروین سرور

جمعرات 17 مارچ 2022ء
لاہور ( پ ر ) پنجاب کی خاتون اور اول اور چیئرپرسن سرور فائونڈیشن بیگم پروین سرور نے کہا کہ معاشرے میں آگے بڑھنے کی خواہشمند خواتین کی حوصلہ افزائی ہم سب پر لازم ہے اوراسی سے کامیاب معاشرے کی ضمانت دی جا سکتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز اور گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین وحدت کالونی کے اشتراک سے یونیک گروپ کے عالمی یوم خواتین کے حوالے سے آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے کیا۔ چیئرمین یونیک گروپ پروفیسر عبدالمنان خرم نے کہا کہ ہمیں نوجوان بچیوں کو مثبت سرگرمیوں کا
مزید پڑھیے



گردوں کے امراض ،جنرل ہسپتال میں آگاہی واک

جمعرات 17 مارچ 2022ء
لاہور(جنرل رپورٹر)معاشرے میں بڑھتے ہوئے گردوں کے امراض،روک تھام، تشخیص، اہمیت اور عوامی شعور اجاگر کرنے کیلئے لاہور جنرل ہسپتال شعبہ یورالوجی /نیورالوجی کے زیر اہتمام واک اورسیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے کہا کہ گردوں کے مرض کو خاموش قاتل کہا جائے تو بے جانہ ہو گا اور ہر دس میں سے ایک فرد گردوں کے کسی نہ کسی عارضے میں مبتلا ہے جس کیلئے بر وقت تشخیص اور علاج بہت ضروری ہے ۔ پروفیسر ڈاکٹر غیاث النبی طیب،
مزید پڑھیے


76مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد، تلف کر دیا گیا

جمعرات 17 مارچ 2022ء
لاہور(جنرل رپورٹر) چیکنگ کے دوران لاہور میں 76مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ،تلف کر دیا گیا ۔ گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 31,778 ان ڈور مقامات کو چیک کیا جبکہ شہر میں 5,968 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا۔ادھر پنجاب 385,057 ان ڈور مقامات کو چیک کیا۔ پنجاب بھر میں محکمہ صحت کی ٹیموں نے 97,053 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا۔ پنجاب بھر میں 218 مقامات سے لاروا برآمد ہوا۔ دریں اثنا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کا کوئی مریض رپورٹ نہیں ہوا ہے ۔ لاہور سمیت صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں
مزید پڑھیے


یوم پاکستان پر اپوزیشن کا لانگ مارچ یکجہتی کیلئے نقصان :بزدار: واسا سمارٹ واٹر میٹرلگوائے گا ،معاہدہ ہوگیا

بدھ 16 مارچ 2022ء

لاہور(وقائع نگار،92نیوزرپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے صوبائی وزراء میاں اسلم اقبال، ہاشم جواں بخت اورحامد یار ہراج نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوم پاکستان پر لانگ مارچ کا اعلان قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے ۔ پی ڈی ایم کو قومی مفادات کا رتی بھر بھی احساس نہیں۔یہ لوگ اپنی سیاسی دکانداری چمکانے کیلئے قومی مفادات کو داؤ پر لگارہے ہیں۔پی ڈی ایم نے سیاسی ناپختگی اور غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا۔موجودہ حالات میں منفی سیاست کی ذرا سی بھی گنجائش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی
مزید پڑھیے


حکومت آرٹیکل 6 کی مجرم بن رہی : اپوزیشن ،23مارچ کو لانگ مارچ،27 کو ڈی چوک میں جلسہ:فضل الرحمٰن

منگل 15 مارچ 2022ء

اسلام آباد ،لاہور (خبر نگار خصوصی ،سٹاف رپورٹر ،92 نیوز رپورٹ ،مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ اپوزیشن نے اپنی حکمت عملی فائنل کر لی، پی ڈی ایم نے 23 مارچ کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ اور 27 مارچ کو ڈی چوک میں جلسے کا اعلان کر دیا،متحدہ اپوزیشن نے اجلاس کے بعد اعلامیے میں کہا ہے کہ حکومت ارکان قومی اسمبلی کوپولیس، دیگراداروں کی غیرقانونی طاقت سے روکناچاہتی ہے ، حکومت آرٹیکل 6 کی مجرم بن رہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے صدر نے اپوزیشن رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں تحریک عدم اعتماد
مزید پڑھیے


لاہور:گلبرگ کے شاپنگ سینٹرمیں دوبارہ آتشزدگی،کروڑوں کا نقصان، دکاندار دھاڑیں مار مار کر روتے رہے

منگل 15 مارچ 2022ء

لاہور (کر ائم ر پو رٹر،اپنے سٹاف رپورٹر سے ، کامرس رپورٹر ) گلبرگ مین بلیو وارڈ میں پیس شاپنگ پلازہ میں رات گئے کئی سال بعد دوبارہ خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا ،دکاندار اپنی زندگی بھر کی کمائی برباد ہوتے دیکھ کر دھاڑیں مار مار کر روتے رہے ،دکانداروں نے الزام عائد کیا ، مالک پلازہ خالی کرانا چاہتا تھا ، آگ لگی نہیں لگائی گئی ہے ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر سات گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا
مزید پڑھیے








اہم خبریں