Common frontend top

لاہور


ضمیربیچنے والوں کووہ سزا دینگے نسلیں یادرکھیں گی: شہباز گل

پیر 14 مارچ 2022ء
لاہور،اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،صباح نیوز) معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد سے متعلق حکمت عملی تیار کرلی ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ جن لوگوں نے ضمیر بیچا وہ سامنے آئیں، ایسے لوگوں کو تحریک عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دینے سے پہلے ہی نااہل کردیں گے ، انکے شہروں کے باہر انکے ناموں کیساتھ غدار لکھ کر کا پوسٹر لگائینگے اور پی ٹی آئی کے ورکر روز ان پوسٹرز کو جوتوں کا ہار پہنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ہمیں بتا رہے ہیں
مزید پڑھیے


پریانتھا کمارا قتل کیس کی سماعت آج ہو گی

پیر 14 مارچ 2022ء
لاہور( این این آئی)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کی جج نتاشہ نسیم آج کوٹ لکھپت جیل میں سانحہ سیالکوٹ کیس کی سماعت کریں گی ۔عدالت نے ہفتہ کے روز سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے قتل کیس میں 89 ملزمان پر فرد جرم عائد کی تھی،ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیاتھا جس کے بعد پراسیکیوشن کے 14 گواہان کوآج طلب کیاگیاہے ۔پراسکیوشن نے 40 گواہان ،واقعہ کی ویڈیوز، ڈیجیٹل شواہد ،ڈی این اے شواہد ،چشم دید گواہان اور فرانزک شواہد کو چالان کا حصہ بنایا ہے ۔پریانتھا کمارا کو بھیڑ سے بچانے والا فیکٹری منیجر کو بطور گواہ
مزید پڑھیے


200روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل ہو گی

پیر 14 مارچ 2022ء
لاہور(این این آئی)200روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل ہو گی ۔ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 7 لاکھ 50 ہزار روپے کا ایک، دوسرے انعام میں اڑھائی لاکھ روپے کے 5 جبکہ تیسرے انعام میں 1250 روپے کے 2394 انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائیں گے ۔
مزید پڑھیے


لاہور میں زیادہ سے زیادہ ائیر کوالٹی انڈیکس170ریکارڈ

پیر 14 مارچ 2022ء
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کے ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق ٹاؤن ہال لاہورمیں ائیر کوالٹی انڈیکس 148،ٹاؤن شپ سیکٹر ٹو میں 60،لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز ،ڈی ایچ اے میں 170 ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ ماحولیات کے مطابق تمام ڈیٹا چوبیس گھنٹے کی بنیادپر مرتب کیا گیا۔
مزید پڑھیے


یاست میں رواداری ،احترام کے قائل:عثمان بزدار،3روز میں 130سے زائد اراکین کی ملاقاتیں

پیر 14 مارچ 2022ء
لاہور،حافظ آباد(وقائع نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر، 92 نیوزرپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے 3 روز میں 130سے زائد ارکان اسمبلی نے ملاقاتیں کیں۔ ملاقات کرنے والوں میں ترین، علیم، ہم خیال گروپ،ضلع حافظ آباد کے اراکین اسمبلی،پارٹی عہدیدار،ٹکٹ ہولڈرز،پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے فارورڈ بلاک کے ارکان شامل تھے ۔ صوبائی وزرائ، مشیروں اور معاونین خصوصی نے بھی ملاقاتیں کیں جبکہ خواتین اور اقلیتی پارلیمنٹریز بھی وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملے ۔ ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پارلیمنٹریز سے ملاقاتوں میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارکان اسمبلی میرے بھائی،
مزید پڑھیے



کسی اندرونی تبدیلی کے بجائے نئے انتخابات ہی مسئلے کا حل:سراج الحق

پیر 14 مارچ 2022ء
لاہور(92 نیوز رپورٹ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو اندازہ ہو گیا ہے اب کرسی بچانے کے لئے ان کے پاس وقت نہیں، آج وزیراعظم کے پاس دکھانے کو کوئی کارکردگی نہیں،انہوں نے کام کرنے کے بجائے پھر جلسے شروع کئے ،وزیر اعظم سرکاری وسائل پر سیاسی دورے کر رہے ہیں،الیکشن کمیشن کی پابندی کے باوجودان کے سیاسی جلسے ظاہر کرتے ہیں کہ وہ کسی قانون کا احترام نہیں کرتے ، وہ اداروں پر کیچڑ اچھال رہے ہیں،جس طرح کی گالم گلوچ وہ اپنے جلسوں میں استعمال کررہے ہیں وہ ملکی سیاست کے لئے انتہائی
مزید پڑھیے


جنوبی پنجاب: تھیلیسیمیا میں مبتلابچوں کیلئے بون میرو ٹرانسپلانٹ سہولت کا منصوبہ طویل التوا کا شکا ر

پیر 14 مارچ 2022ء
لاہور(سلیمان چودھری )جنوبی پنجاب کے تھیلیسیمیا میں مبتلابچوں کی جان بچانے کیلئے ان کو بون میرو ٹرانسپلانٹ کی سہولت فراہم کرنے کا منصوبہ 12 سال سے التوا کا شکا ر ہے ۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال میں اپ گریڈیشن آف تھیلیسیمیا یونٹ اینڈ بون میرو ٹرانسپلانٹ سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔سابق حکومت نے یہ منصوبہ 2009 میں تعمیر کیلئے منظور کیا جبکہ 2014 تک کوئی فنڈز فراہم نہ کئے گئے ۔ پراجیکٹ کی لاگت میں 49 فیصد اضافہ سے 71 کروڑ سے بڑھ کر 1ارب17 کروڑتک جا پہنچی، پی سی ون میں
مزید پڑھیے


نام بگاڑنے پرچودھری شجاعت وزیراعظم سے ناراض

پیر 14 مارچ 2022ء
لاہور، اسلام آباد ( نیٹ نیوز،خبر نگار خصو صی)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سیاسی رہنماؤں کے نام بگاڑنے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔اپنے بیان میں چودھری شجاعت کا کہنا تھاکہ وزیراعظم ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں لیکن اچھا ہوتا وہ سورۃ الحجرات کی آیت نمبر11 ترجمے کے ساتھ پڑھ لیتے ۔ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم سیاسی رہنماؤں پرالزامات لگانے کے ساتھ، برے القاب سے نہ پکارئیں۔چودھری شجاعت نے کہا کہ سیاستدانوں کو مشورہ ہے سیاست میں شائستگی،رواداری کادامن نہ چھوڑا جائے ۔
مزید پڑھیے


اوورسیز پاکستانی خاتون کے گھر سے قبضہ چھڑوا دیا گیا

اتوار 13 مارچ 2022ء
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر سیدہ طلعت کلثوم اوورسیز پاکستانی کے معاملے کو حل کروا دیا گیا ہے ۔ کرایہ دار نے گھر پر قبضہ کر رکھا تھا ، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گھر اصل حقدار کے حوالے کر دیا ۔
مزید پڑھیے


مینول چالان کا سلسلہ ختم،وارڈنز بھی اب ای چالان کرسکیں گے

اتوار 13 مارچ 2022ء
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب بھر میں ٹریفک قوانین میں ایک اہم تبدیلی کی گئی ،جس کے بعد ٹریفک پولیس نے اہم ترین ٹاسک وارڈن کو سونپنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، تفصیلات کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مینول چالاننگ ختم کرکے پنجاب بھرمیں ای چالاننگ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،جس کے بعد اب وارڈن بھی اب ای چالان کرسکیں گے ۔ای چالاننگ کے آغاز سے پنجاب بھرسے چالانوں کا تمام ڈیٹا سنٹرلائزاڈ ہو جائے گا۔ ٹریفک پولیس حکام کے مطابق لاہورسمیت پنجاب بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان بک کے بجائے آن لائن سسٹم کے
مزید پڑھیے








اہم خبریں