لاہور



نمک کی برآمد کی معلومات کیلئے وزیراعظم ،پی ایم ڈی سی کو خط

اتوار 16 جون 2019ء
لاہور (نامہ نگار خصوصی) افتخار محمد چودھری کی سیاسی جماعت نے ملک سے نمک کی برآمد کے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے وزیر اعظم عمران خان اور پی ایم ڈی سی کو چٹھی لکھ دی ہے ،ایڈووکیٹ غلام مجتبیٰ کی وساطت سے لکھی گئی چھٹی میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سے نمک سستے داموں دشمن ملک بھارت کو برآمد کیا جاتا ہے جبکہ بھارت پاکستانی نمک دیگر ممالک کو فروخت کرکے بھاری منافع حاصل کرتا ہے ، پاکستان میں نمک کی کانوں میں کتنے مزدوروں کام کرتے ہیں اور کتنا نمک نکالا جارہا ،معلومات فراہم کی جائیں جبکہ
مزید پڑھیے


ملک میں جمہوریت کے پردے میں مارشل لا نافذ ہے : اویس نورانی

اتوار 16 جون 2019ء
لاہور(سٹاف رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کے پردے میں مارشل لا نافذ ہے ۔ وزیراعظم گفتگو کا سلیقہ سیکھیں۔ عمران خان کی نامناسب اور غیر محتاط زبان وزیراعظم کے منصب کی توہین ہے ۔ بدزبانی عمران خان کا ٹریڈ مارک بن چکی ہے ۔ عمران خان پچھلے کئی برس سے ایک ہی تقریر کر رہا ہے ۔ جے یو پی اپوزیشن کی احتجاجی تحریک میں بھرپور حصہ لے گی۔ ملک سول مارشل لاء کی زد میں ہے ۔ نیب اور پی ٹی آئی کا گٹھ جوڑ
مزید پڑھیے


عید کے موقع پر ڈیوٹی سر انجام دینے والے پی ایچ اے ملازمین میں سر ٹیفکیٹ تقسیم

اتوار 16 جون 2019ء
لاہور(اپنے رپورٹر سے )چیئرمین پی ایچ اے یاسر گیلانی نے پی ایچ اے کے تمام افسران کو اعزازی لیٹر دئیے ہیں جنہوں نے عید الفطر کے موقع پر اپنی ڈیوٹی بخوبی انجام دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ڈی آئی جی لاہور اور سی سی پی او کو عید الفطر کے روز پارکوں کی سیکورٹی اور ٹریفک کے انتظامات کے حوالے سے فون کر کے شکریہ ادا کیا اور شکریہ کا خط بھی لکھا۔انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر 16 لاکھ سے زائد لوگوں نے لاہور کے مختلف پارکوں کا رخ کیا، جہاں بہترین انتظامات کیے گئے تھے
مزید پڑھیے


ڈی جی پی ایچ اے کی زیر صدارت اجلاس،ترقیاتی کاموں کا جائزہ

اتوار 16 جون 2019ء
لاہور(اپنے رپورٹر سے )ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے غلام فرید کی زیر صدارت منعقدہ اہم اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ہونے والے کاموں کا جائزہ لیا گیا ۔ڈی جی پی ایچ اے غلام فرید نے ان سکیموں کو فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں اور نئی سکیموں کی تجاویز سے متعلق احکامات بھی جاری کیے ۔انہوں نے ایری گیشن سسٹم کو ریشنلائز کرنے کے لیے انجینرنگ ونگ سے تین دن کے اندر اندر تجاویز بھی طلب کر لیں۔
مزید پڑھیے


سفارتی محاذ پربھی پاکستان کامیاب ہو رہا ہے : چودھری سرور

اتوار 16 جون 2019ء
لاہور(خصوصی نمائندہ)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ سفارتی محاذ پر پاکستان کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے اور کامیاب حکومتی پالیسوں کی وجہ سے پاکستان کا مستقبل روشن،مستحکم اور اَمن کا گہوارہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پہلی مر تبہ حکومت کی تر جیح انسانی ترقی ہے اور بجٹ میں تعلیم اور صحت کے شعبے پرخصوصی توجہ دی گئی ہے ، وہ گور نر ہاؤس میں پنجاب کے مختلف شہروں سے سیاسی اور دیگر شعبوں سے آنیوالے 55سے زائد وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے ،گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ
مزید پڑھیے




قرضوں کے مجموعی حجم میں کمی کریں گے : کرامت کھوکھر

اتوار 16 جون 2019ء
لاہور( پ ر )پاکستان تحریک انصاف کے سینئرراہنما و ایم اے ن اے ملک کرامت علی کھوکھرنے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے غیر ملکی قرضوں پر مجوزہ اعلیٰ سطحی اختیاراتی کمیشن کے فیصلے کو پوری قوم نے سراہا ہے جبکہ اپوزیشن کے چہرے کی ہوائیاں اڑی ہوئی ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک کرامت علی کھوکھر نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے ملک کو جس نہج پر پہنچادیا ہے قوم اس سے آگاہ ہے ۔موجودہ حکومت سابقہ حکمرانوں کی طرح صرف قرضے لینے پر زور نہیں رکھے گی بلکہ قرضوں کے مجموعی حجم میں کمی کریں گے
مزید پڑھیے


آل پارٹیز کانفرنس کے لئے تمام سیاسی جماعتیں مل کر لائحہ عمل طے کررہی ہیں:رانا مشہود

اتوار 16 جون 2019ء
لاہور( پ ر) مسلم لے گ (ن ) کے مرکزی رہنما رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس کے لئے تمام سیاسی جماعتیں مل کر لائحہ عمل طے کررہی ہیں ،نالائق اور نااہل حکمرانوں نے ملک کے جوحالات کر دئیے ہیں اس پر مشترکہ لائحہ عمل کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے رپورٹرز کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
مزید پڑھیے


پنجاب کے 7اضلاع میں 5روزہ پولیو مہم کل سے شروع ہوگی

اتوار 16 جون 2019ء
لاہور(جنرل رپورٹر)پنجا ب کے 7اضلاع میں 5روزہ پولیو مہم کل سے شروع ہوگی ۔پولیو مہم لاہور، ملتان، ڈیرہ غازی خان، شیخوپورہ، راولپنڈی، بھکر اور میانوالی میں ہوگی۔ انسداد پولیو مہم میں 26000 سے زائد پولیو ورکر اورانچارج حصہ لیں گے جو پانچ سال سے کم عمر بچوں کو انسداد پولیو وئکسین پلانے گھر گھر جائیں گے ۔
مزید پڑھیے


واسا حکام کو فنڈز کے استعمال کو سو فیصد یقینی بنانے کی ہدایت

اتوار 16 جون 2019ء
لاہور(اپنے رپورٹر سے ) واسا ہیڈ آفس ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کی سربراہی میں اے ڈی پی ریویو میٹنگ برائے 19-2018 کا انعقاد ہوئی۔ اس موقع پر گزشتہ مالی سال کی طرح سالانہ ترقیا تی پروگرام کے تحت مختص فنڈز کے سو فیصد استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں ۔ اس کے علاوہ افسران کے متعلقہ علاقوں میں جاری سکیموں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
مزید پڑھیے


راوی روڈجنگلات کالونی سے نامعلوم 65سالہ شخص کی لاش برآمد

اتوار 16 جون 2019ء
لاہور(کر ائم رپورٹر)راوی روڈجنگلات کالونی سے نامعلوم 65سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔پولیس کے مطابق 65سالہ مقتو ل کے جسم پرتشددکے نشانات موجودہیں، مقتو ل کو ن تھا اور کن وجو ہا ت کی بنا پر اسے قتل کیا گیا را ت گئے اس اندھی ہلا کت کا سرا غ نہیں لگ سکا تھا ۔ فرانزک ٹیموں نے موقع پرپہنچ کرشواہداکٹھے کر لیئے ، پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ جمع کروا دی اور قانونی کارروائی کے بعد تفتیش شروع کر دی ہے ۔
مزید پڑھیے