Common frontend top

مجاہد بریلوی


بکھرتی ہوئی ’’متحدہ‘‘(1)


اسّی ، نوے بلکہ مارچ 2016ء تک کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا تھا کہ سندھ کے شہری علاقوں کے بے تاج بادشاہ، مہاجروں کے ان داتا بانی ایم کیو ایم کے بارے میں لکھنا ،بولنا تو کیا ۔ ۔۔ اشاروں ،کنایوں میں بھی اس شہر کراچی میںکوئی حرف گیری کی جرأت بلکہ گستاخی کرسکے۔یقینا اس دوران ایک دو آوازیں ضرور اٹھیں ۔۔۔ اور اس کی نافرمانی کی انہیں سزا بھی ملی۔مگر سندھ کے شہری علاقوں کے عوام کی اکثریت اور یہ اکثریت 99فیصد تھی ۔ ۔ جو قائد تحریک کو نہ صرف واحد نجات دہندہ سمجھتی تھی بلکہ
هفته 17 نومبر 2018ء مزید پڑھیے

’’ڈِیل‘‘

اتوار 11 نومبر 2018ء
مجاہد بریلوی
یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ ہمارے کالم کار قبیلے کا تقریباً روز کا ہی مسئلہ ہوگا کہ کالم کا پیٹ کس طرح بھرا جائے۔مگر خدا ہمارے سیاستدانوں کو طویل حیاتی اور ان کی زبانوں کو مزید ترش اور تیز کرے کہ دن میں ایک دو بیان ایسے ضرور داغ دیتے ہیں کہ جن سے ہم جیسے بیشتر کا ’’گزارا‘‘ ہوجاتا ہے۔استاد محترمی مستنصر حسین تارڑ بہر حال اس زمرے میں نہیں آتے ۔ ۔۔ما شا ء اللہ ساری زندگی اتنے ڈھیروں ڈھار سفر کئے ہیں کہ اگر کسی ایئر پورٹ پر لینڈ ہی کر جائیں تو ایک کالم بندھ
مزید پڑھیے


مولانا سمیع الحق

منگل 06 نومبر 2018ء
مجاہد بریلوی
دہائی تو ہی گئی ابھی اسلام آباد ایئر پورٹ پر اترا ہی تھا… کہ ایس ایم ایس کی لائن لگ گئی ۔اجمل خٹک اب ہم میں نہیں رہے۔اسلام آباد کے بجائے گاڑی کا رخ اکوڑہ خٹک کی طرف موڑ دیا۔ شدید بارش میں اکوڑہ خٹک میں پہنچتے پہنچتے دو گھنٹے لگ گئے۔اجمل خٹک کی تدفین کے انتظامات ایک اسکول کے احاطے میں ہو رہے تھے۔مرکزی دروازے پر دیکھا تو مولانا سمیع الحق اپنے صاحبزادے اور شاگردوں کے ساتھ آنے والے سوگواران سے بڑھ بڑھ پُرسا لے رہے ہیں۔ قوم پرست،اشتراکی ،شاعر،صحافی، سیاستدان طالبان کٹر مخالف اجمل خٹک کے سفر آخر
مزید پڑھیے


شریفوں کا این آر او

هفته 03 نومبر 2018ء
مجاہد بریلوی
ایک دن شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز ،اعجاز حسین بٹالوی کے گھر پہنچے اور ان کو نواز شریف کا پیغام پہنچایا کہ تایا ابو (نواز شریف)ان کو اٹک جیل میں ملاقات کے لئے بلا رہے ہیں۔ اعجاز حسین بٹالوی اس کیس میں ان کے وکیل تھے ، بلکہ نواز شریف کے لئے ان کو وکیل ہم نے ہی کیا تھا۔بٹالوی صاحب نے خرابی ِ طبیعت کی وجہ سے معذرت کر لی لیکن حمزہ شہباز منت سماجت کرکے اُن کو ساتھ لے جانے میں کامیاب ہوگئے۔یہ کہانی بٹالوی صاحب نے مجھے خود سنائی۔ ’’ نواز شریف نے جیب سے ایک
مزید پڑھیے


’’این آر او‘‘

بدھ 31 اکتوبر 2018ء
مجاہد بریلوی
ہمارے حکمرانوں کا یہ سمجھنا کہ پاکستانی عوام کی یادداشت بہت کمزور ہے۔ ۔ ۔ بجا طور پر جائز ہے۔اب یہی کہ ہمارے پیپلز پارٹی کے چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری کا یہ فرمانا کہ اُن کی جماعت کا نہ تو مشرف حکومت سے کوئی این آر او National Reconciliation Ordinance ہوا۔۔۔اور نہ ہی این آر او سے پیپلز پارٹی کو کوئی فائدہ پہنچا۔یہ ایک ایسا بیانیہ ہے کہ جس کے لئے میں ڈکشنری میں کوئی نرم لفظ تلاش کرنا چاہتا تھا۔۔ ۔مگر بہت کوشش کے باوجود بازاری لفظ ’’جھوٹ‘‘ کے علاوہ کوئی متبادل نہیں مل سکا۔اسی
مزید پڑھیے



چین اپنا یار ہے۔۔۔2

جمعه 26 اکتوبر 2018ء
مجاہد بریلوی
آئینی اور انتظامی طور پر چین میں یک جماعتی نظام قائم ہے۔نام کی حدتک تین چار پارٹیاں اور بھی ہیں مگر ملک میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی پرولتاری لیڈر شپ کا ہی راج ہے۔کمیونزم یعنی اشتراکی نظام کا انہدام تو ساری دنیا میں سوویت یونین کے بکھرنے کے بعد ہی سے شروع ہوگیا تھا۔خود چین نے بھی سوویت کمیونسٹ ماڈل سے جان چھڑانے کے بعد ساری دنیا میں اشتراکی انقلاب برپا کرنے کے بجائے خالصتاً چینی ماڈل کی اشتراکی ریاست کی پالیسی پر 80ء کی دہائی سے خود کو گامزن کردیا تھا اور اس کا ایک بڑا سبب ماؤزے
مزید پڑھیے


چین اپنا یار ہے۔۔۔1

پیر 22 اکتوبر 2018ء
مجاہد بریلوی
چین اپنا یار اس پہ جاں نثار ہے پر وہاں ہے جو نظام اُس طرف نہ جائیو اُس کو دور سے سلام شاعرِ عوام حبیب جالب نے کوئی چھ دہائی قبل جب یہ اشعار کہے تھے تو اس وقت اشتراکی چین کا سُرخ پھریرا ساری دنیا میں لہرا رہا تھا۔آج اشتراکی چین کے بانی ماؤزے تنگ اور اُن کا نظریہ ایک یوآن کے نوٹ پر رہ گیا ہے۔چینی انقلاب کی ہنگامہ خیز تاریخ اشتراکیت کے عروج اور پھر آبادی کے اعتبار سے دنیا کے سب سے بڑے ملک کی سب سے بڑی کمیونسٹ پارٹی میں ٹوٹ پھوٹ کے بعد 80ء کی دہائی میں ایک نئے
مزید پڑھیے


اسٹیبلشمنٹ ۔۔۔آخری قسط

جمعرات 18 اکتوبر 2018ء
مجاہد بریلوی
نوے کی دہائی کے آتے آتے بہر حال وطن عزیز میں دو جماعتی سسٹم نے پنپنا شروع کردیا تھا۔ ۔ ۔ کسی بھی جمہوری ملک کے لئے یہ ایک آئیڈیل سسٹم ہوتا ہے۔برطانیہ اور امریکہ جیسے ترقی یافتہ ملکوں کی مثال دینا توخیرزیادتی ہے۔مگر اپنی تمام تر کمزوریوں اور خامیوں کے باوجود پڑوسی ملک بھارت اور بنگلہ دیش میں اس کا کامیاب تجربہ ہو رہا ہے۔مگر بدقسمتی سے ن لیگ کے سربراہ میاں نواز شریف سے زیادہ پی پی پی کی قائد محترمہ بے نظیر بھٹو کو دوش دیا جائے گا کہ انہوں نے اپنی پارٹی کے بانی اور
مزید پڑھیے


اسٹیبلشمنٹ ۔۔۔2

جمعه 12 اکتوبر 2018ء
مجاہد بریلوی
قائد اعظم کے پاکستان کی تقسیم یعنی ’’سقوطِ ڈھاکہ‘‘ کے ذمہ دار تین مرکزی کردار تھے۔آرمی سربراہ صدر جنرل یحییٰ خان، 1970ئکے انتخاب میں مشرقی پاکستان سے عوامی لیگ کے بھاری اکثریت سے منتخب شیخ مجیب الرحمٰن اور مغربی صوبے میں اکثریت حاصل کرنے والے پی پی کے قائد ذوالفقار علی بھٹو۔۔۔ اسٹیبلشمنٹ کی اصطلاح کے ساتھ ساتھ ستّر کی دہائی سے ان تین بڑوں کے حوالے سے ’’ٹرائیکا‘‘ کی سیاسی اصطلاح کابھی آغاز ہوا۔سینکڑوں نہیں،ہزاروں کتابیں تو اس موضوع پر آچکی ہیں۔ مگر تاریخ اس سوال کا جواب دینے سے قاصر ہے کہ پاکستان ٹوٹنے کا اصل اور
مزید پڑھیے


اسٹیبلشمنٹ

اتوار 07 اکتوبر 2018ء
مجاہد بریلوی
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شریف خاندان کے معتمد خاص رانا مشہود کے اس بیان نے کہ’’اسٹیبلشمنٹ اور ن لیگ‘‘ کے درمیان ڈیل ہو گئی ہے‘صبح ہوئی یا شام ہوئی۔۔۔ نے سارے ملک میں ایک طوفان کھڑا کردیا ہے۔رانا مشہود کا یہ انکشاف اور پھر حسبِ روایت ’’یوٹرن‘‘ اور اس پر پارٹی قیادت اورفوج کے ترجمان کے شدید رد عمل نے رانا صاحب کے اس معنی خیز بیان پر مزید سوال کھڑے کردئیے ہیںکہ محاورے کی زبان میں دال میںبہت نہیںتو کچھ کالا ضرور ہے۔ ۔ ۔ یقین کریں تین دہائی سے صحافت، سیاست اور تاریخ کا
مزید پڑھیے








اہم خبریں