Common frontend top

ملتان


پٹرول بحران سنگین ،مسابقتی کمیشن کا بھی نوٹس،ہائی اوکٹین مزید10روپے سستا

جمعه 05 جون 2020ء
لاہور،اسلام آباد،کراچی ،ملتان، شکر گڑھ، چیچہ وطنی،اوکاڑہ(کامرس رپورٹر،لیڈی رپورٹر، نمائند گان، مانیٹرنگ ڈیسک)پٹرول کی قلت کا مسئلہ طول پکڑ گیا،بحران سنگین ہونے پر مسابقتی کمیشن نے بھی نوٹس لے لیا جبکہ پی ایس او نے ہائی اوکٹین مزید 10روپے سستا کردیا ۔تفصیل کے مطابق ملک بھر کے بیشتر پٹرول پمپس پر پٹرول نایاب ہونے سے فروخت بند کر دی گئی جبکہ بیشتر پمپس پر لمبی لائنیں لگی رہیں اور وہاں بھی مخصوص حد سے زیادہ پٹرول نہیں مل رہا جس وجہ سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہوگئے ۔پٹرول سستا ہوئے 4 روز گزرنے کے باوجود بھی پٹرول کی قلت
مزید پڑھیے


روحانی پیشوا حضرت شاہ شمس تبریزیؒ کا دو روزہ عرس شروع

منگل 02 جون 2020ء
ملتان (خبر نگار) برصغیر پاک وہند کے عظیم روحانی پیشوا حضرت شاہ شمس سبزواری تبریزی کا 767سالانہ دو روزہ عرس مبارک مدینہ الاولیاء ملتان میں گزشتہ روز شروع ہو چکا ہے ۔عرس کی تقریبات کا آغاز مخدوم مین حضرت شاہ شمس سید طارق عباس شمسی، سید ظفرعباس شمسی اور علی مہدی شمسی سجادہ نشین نے مزار کو عرق گلاب سے غسل دے کر کیا۔جس کے بعد دربار پر چادر پوشی کی گئی۔گل پوشی کے بعد مرقد مبارک پر قدیمی دستار بھی رکھی گئی۔اس موقع پر مخدوم سید طارق عباس شمسی نے عالم اسلام پاکستان کے استحکام اور ترقی اور کورونا
مزید پڑھیے


حالات یہی رہے تو لاک ڈاؤن سخت کر نا پڑیگا،چینی بحران کے ذمہ داروں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی: شاہ محمود

پیر 01 جون 2020ء
ملتان (سپیشل رپورٹر،92نیوز رپورٹ) وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ عوام ابھی تک کوروناوائرس کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے اور اس سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات پر عمل نہیں کر رہے جسکی وجہ سے ہر روز کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ،اگر یہی حالات رہے تو حکومت کو لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنا پڑیگا،چینی بحران کے ذمہ داروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے میرج ہال ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی اوراپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا حکومت کو
مزید پڑھیے


جنوبی پنجاب، وانا میں ٹڈی دل کے حملے تیز ، ہزاروں ایکڑ پر فصلوں اور باغات کو نقصان

هفته 30 مئی 2020ء
ملتان ‘لاہور‘وانا (سٹاف رپورٹر،نامہ نگاران ، نمائندہ 92 نیوز، کامرس رپورٹر) جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں اور وانا میں ٹڈی دل کے حملے جاری ہیں ، جس سے ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچ گیا ہے ، کاشتکاروں نے سروے کر کے نقصان کے ازالے کا مطالبہ کردیا، ٹڈی دل کے حملوں نے کسانوں کو پریشان کر رکھا ہے ، ملتان کی تحصیل جلال پور پیر والا ، لودھراں ، احمد پور شرقیہ ، علی پور اور رحیم یار خان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل کے حملوں میں تیزی آ گئی،
مزید پڑھیے


ٹڈی دل حملے تیزی، کھڑی فصلیں تباہ،انتظامیہ بے بس؛قحط سالی کا خطرہ ہے :گارڈین

بدھ 27 مئی 2020ء
لاہور،ملتان(سپیشل رپورٹر،نمائندگان،نیٹ نیوز) جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل حملوں میں تیزی آگئی ،کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں جبکہ انتظامیہ بے بس نظرآئی ،زمینداروں نے موثراقدامات نہ ہونے کا شکوہ کیا اور ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کیا۔تفصیلات کے مطابق کوہلو کے مختلف علاقوں تمبو، ماوند، منجھرا، سفید، ملکزئی، کالکانی، سینجاڑ ،روہیلانوالی،لڈن،ہارون آباد سمیت مختلف علاقوں میں ٹڈی دل کے تازہ دستے کے حملے سے کپاس، پیاز، مرچ،لہسن سمیت کروڑوں روپے کی کھڑی سبزیوں اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچا، مختلف علاقوں میں ٹڈی دل کی افزائش نسل سے کوہلو کے زمینداروں میں شدید تشویش پائی جارہی ہے جبکہ دوسری
مزید پڑھیے



ٹڈی دل حملے جاری ،فصلوں کو نقصان ، کاشتکار پریشان،انتظامیہ خاموش

بدھ 20 مئی 2020ء
لاہور،اسلام آباد،ملتان، ہارون آباد،جلال پور پیروالہ ،چنی گوٹھ، میلسی،لیاقت پور،چیچہ وطنی، قطب پور (کامرس رپورٹر،لیڈی رپورٹر،سٹاف رپورٹر،نمائند گان) جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل کے حملے جاری ہیں ، جس سے آم ، تربوز ، کپاس اور سبزیوں سمیت چارہ جات کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے ۔ کسان اپنی مدد آپ کے تحت ٹڈی دل کو بھگانے میں مصروف ہیں جبکہ محکمہ زراعت کی جانب سے بھی اس ضرر رساں کیڑے کے تدارک کے لئے سپرے کیا جا رہا ہے ۔ اب تک صوبہ بھر میں ایک لاکھ 33 ہزار ہیکٹرز رقبہ پر سپرے کا عمل مکمل
مزید پڑھیے


پنجاب میں وین سروس،خیبرپختونخوا میں ٹرانسپورٹ بحال،ایس او پیز نظر انداز

منگل 19 مئی 2020ء
لاہور،ملتان،وہاڑی،پشاور(نیوز ایجنسیاں، سپیشل رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر) پنجاب حکومت کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ کی بحالی کے اعلان کے باوجودگزشتہ روز صوبہ کے کئی شہروں میں بسیں نہیں چل سکیں اور صرف وین سروس ہی بحال ہوئی،،ٹرانسپورٹرز نے حکومتی ایس او پیز میں نرمی کا مطالبہ کرتے ہوئے اورایک سیٹ،ایک سواری کا اعلان کئے جانے تک ہڑتال کردی، دوسرے شہروں کے لیے صرف وین سروس چلی تاہم ان میں ایس او پیز کو مکمل طور پرنظر انداز کیاگیا،ٹرانسپورٹ نہ چلنے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔خیبرپختونخوا میں ٹرانسپورٹ بحال ہوگئی تاہم مسافروں نے ایس او پیز کو مکمل نظر اندازکردیا
مزید پڑھیے


جنوبی پنجاب میں ٹڈی دل کی تباہ کاریاں جاری، کسان پریشان: ایف اے اوکاکنٹرول کیلئے کرائسزاپیل کاارادہ

منگل 19 مئی 2020ء
اسلام آباد،لاہور،ملتان (لیڈی رپورٹر، کامرس رپورٹر، سٹاف رپورٹر) ملتان اور اس کے نواحی علاقوں میں ٹڈی دل کی تباہ کاریاں جاری ہیں، ادھر اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگری کلچرل آرگنائزیشن (ایف اے او) پاکستان میں ٹڈی دل پر قابو پانے کی کوششوں میں توسیع کیلئے آئندہ ہفتوں میں کرائسز اپیل کا آغاز کرنے کا ارادہ کررہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ملتان کے نواحی علاقوں متی تل ، ساہی چاون سمیت مختلف مواضعات میں ٹڈی دل دوسرے روز بھی حملہ آور رہی۔ ٹڈی دل کے حملے سے آم کے باغات ، کپاس اور تربوز سمیت مختلف فصلیں متاثر ہو
مزید پڑھیے


18ویں ترمیم پر دوتہائی اکثریت نہیں،بھارت نے کوئی حرکت کی تو مناسب جواب کا منتظر رہے : شاہ محمود

منگل 19 مئی 2020ء

ملتان(سپیشل رپورٹر) وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ دشمن پلوامہ حملے کی طرح بڑے آپریشن کی پلاننگ کررہا ہے ،ایسا ہوا تو دشمن کو بر وقت اور بھرپور جواب دیا جائے گا ۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہاکہ طالبان امن معاہدہ بڑی پیشرفت تھی،افغانستان امن عمل میں کچھ طاقتیں رخنہ ڈال رہی ہیں۔رخنہ ڈالنے والوں میں داعش اور ایک قوت ہمارے پڑوس میں ہے ۔دنیا کواس ملک کی سازشوں پرنظررکھنی ہوگی۔انہوں نے کہا پاکستان جنگی جنون میں مبتلا نہیں ہونا چاہتا تاہم بھارت جعلی فلیگ آپریشن کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ،
مزید پڑھیے


کورونا وزیراعظم ہاؤس بھی پہنچ گیا،4 سٹاف ممبر متاثر: مزید31مریض دم توڑ گئے

اتوار 17 مئی 2020ء
اسلام آباد، لاہور،ملتان ، واشنگٹن (سپیشل رپورٹر،وقائع نگار ،جنرل رپورٹر ،نما ئندگان92نیو ز، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوزایجنسیاں) کورونا وائرس وزیراعظم ہائوس بھی پہنچ گیا۔وزیر اعظم ہائوس کے چار سٹاف ممبران کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہائوس میں معمول کے مطابق سٹاف کی کورونا ٹیسٹنگ ہوئی، کوروناٹیسٹ مثبت آنے والے چاروں سٹاف ممبران کوقرنطینہ کردیاگیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہائوس میں ایس اوپیزاورتمام احتیاطی تدابیراپنائی جارہی ہیں۔معاون خصوصی شہباز گل نے کہاہے وزیراعظم آفس اور تمام دوسرے اہم دفاتر کے سٹاف کا ریگولر چیک اپ کیا جاتا ہے ۔وزیراعظم ہائوس کے چند ملازمین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا
مزید پڑھیے








اہم خبریں