Common frontend top

ملتان


سندھ کے حکمرانوں نے اپنی تجوریاں بھریں:شاہ محمود

اتوار 30  اگست 2020ء
ملتان(سپیشل رپورٹر ،صباح نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ بھارت کی ہر قسم کی مہم جوئی کے مقابلہ کیلئے پاک افواج اور عوام ہمہ وقت تیار ہیں، محرم الحرام میں سکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہوں، مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی پالیسی ناکام ہوچکی ہے ،کشمیری بھارت کے 5اگست کے اقدامات کی نفی کررہے ہیں،صدر سلامتی کونسل ،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو کشمیر کی صورتحال پر خط لکھے ،بھارت کوئی ناٹک رچاسکتاہے ،مقبوضہ کشمیرمیں محرم کے جلوسوں پرپابندی ہے ، مقبوضہ کشمیرمیں محرم کے جلوسوں پرپابندی کی مذمت کرتاہوں،سعودی عرب کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں،سعودی عرب کے ساتھ اچھے تعلقات
مزید پڑھیے


نواز علاج کیلئے گئے ،اب آکر مقدمات کا سامنا کریں: شاہ محمود

هفته 29  اگست 2020ء
ملتان،اسلام آباد(خصوصی رپورٹر،این این آئی ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو میڈیکل رپورٹس کے مطابق علاج کیلئے باہر بھیجا گیا تھا، اب صحت ٹھیک ہے توواپس آکر کیسز کاسامنا کریں ۔ ملتان میں دولت گیٹ امام بارگاہ میں مجلس میں شرکت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کو پریشان کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔جب ہمیں پانی کی ضرورت ہوتی ہے تب پانی روک لیتا ہے اور جب یہاں پانی زیادہ ہوتا ہے تو وہ پانی چھوڑ دیتے ہیں۔انکا مزید کہنا تھا
مزید پڑھیے


کورونا نے مزید 17 افراد کی جان لے لی،730 نئے مریض رپورٹ

جمعرات 13  اگست 2020ء

لاہور؍ ملتان(جنرل رپورٹر؍ سپیشل رپورٹر) کورونا نے مزید 17 افراد کی جان لے لی جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 6129 ہوگئی جبکہ 730 نئے کیسز کے ساتھ مریض 2لاکھ 83 ہزار 700 تک پہنچ گئے ،785 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے ۔پنجاب میں گزشتہ روز کورونا کے 129نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 3 اموات ہوئیں۔نشتر ہسپتال ملتان کے آئی سو لیشن وارڈز میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کا ایک مریض دم توڑ گیا۔مسلم لیگ (ن) کے اقلیتی ایم این اے کھیل داس کوہستانی بھی کورونا کاشکار ہوگئے اور انہوں نے خود کو گھر پر آئسولیٹ کرلیا۔کھیل
مزید پڑھیے


کورونا سے مزید 15 جاں بحق، 531 نئے مریض؛ اگلا ہدف مائیکرو سمارٹ لاک ڈائون: اسد عمر

بدھ 12  اگست 2020ء
لاہور؍ ملتان(جنرل رپورٹر؍سپیشل رپورٹر) کورونا سے مزید 15 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 6112 ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ روز 531 نئے مریض سامنے آئے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 2.72لاکھ ہوگئی ہے ، اب تک 2.61لاکھ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔پنجاب میں 109 مریض سامنے آئے جبکہ 4 اموات ہوئیں۔نشتر ہسپتال ملتان کے آئی سو لیشن وارڈ میں گزشتہ روز ایک مریض چل بسا۔راولپنڈی میں کورونا مریضوں کی تعداد 9 رہ گئی۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوام کو ایک مرتبہ پھر خبردار
مزید پڑھیے


وزیراعظم کی زیر قیادت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے : فخر امام

پیر 10  اگست 2020ء
ملتان (سپیشل رپورٹر)وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی سید فخر امام نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر قیادت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ وزیر اعظم پسماندہ اور دوردراز اضلاع کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ۔ زراعت ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔ اس شعبہ پر خصوصی توجہ دیے بغیر ہم معاشی ترقی کے اہداف حاصل نہیں کر سکتے ۔ضلع خانیوال میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو مٹیریل کے معیار کی ضمانت کے ساتھ مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے ۔انہوں نے یہ بات ڈپٹی کمشنر دفتر میں منعقدہ
مزید پڑھیے



ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان ، غیر معیاری ادویات کی خرید اری ، ریکارڈ ضبط

هفته 08  اگست 2020ء
ملتان( کرائم رپورٹر)نیب ملتان نے ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان میں کروڑوں روپے مالیت کی غیر معیاری ادویات کی خریداری کے معاملہ میں ہسپتال پر چھاپہ مار کر ریکارڈ قبضہ میں لے لیا۔ ٹیچنگ ہسپتال میں منظور نظر افراد کو نوازنے کے لئے پیپرا رولز سمیت دیگر قوانین کو یکسر نظر انداز کیا گیا ۔ہسپتال کے سابق ایم ایس اور ڈپٹی ایم ایس نشتر ہسپتال ملتان ڈاکٹر عتیق الرحمن چشتی پر مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی بدعنوانیوں کا الزام ہے ۔سنئیر پرچیز آفیسر ڈاکٹر جواد ذکاء الدین, پرچیز آفیسر ڈاکٹر سہیل افغان اور اکاؤنٹنٹ نذر حسین بھی ملزمان کی
مزید پڑھیے


آج عید الاضحی ، خلیجی ممالک، یورپ، امریکہ میں منالی گئی

هفته 01  اگست 2020ء
لاہور، اسلام آباد ، کراچی، کوئٹہ، پشاور، ریاض، لندن، نیویارک ( سٹاف رپورٹر، نیوز ایجنسیاں) ملک بھر میں آج 10ذی لحج ہفتہ کو عید الاضحی مذہبی جوش و جذبہ سے منائی جائیگی، سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک ، یورپ کے کئی ملکوں اور امریکہ میں جمعہ کے روز عید الاضحیٰ منائی گئی اور لاکھوں مسلمانوں نے جانوروں کی قربانی کی ۔ پاکستان میں عید الاضحی کی مناسبت سے لاہور سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں میں نمازعید کے اجتماعات ہوں گے ، علما ء کرام حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عظیم قربانی پر روشنی ڈالیں گے ، نماز
مزید پڑھیے


وزیراعلیٰ کا شربت بیچ کر پڑھنے والے طالبعلم کیلئے 20ہزارانعام

جمعرات 30 جولائی 2020ء
ملتان(جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب نے شربت بیچ کر گھر کی کفالت کرنیوالے اورمیٹرک کے امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کرنیوالے طالبعلم حذیفہ کو 20 ہزار روپے کیش انعام دیا جبکہ مستقبل کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا اعلان بھی کیا۔دہلی گیٹ کا رہائشی حذیفہ کے والد کا انتقال ہو چکا اور وہ گزشتہ پانچ سال سے شربت بیچ کر اپنی والدہ اور 4چھوٹے بہن بھائیوں کی کفالت کر رہا ہے ، حذیفہ نے گزشتہ سال ملتان بورڈ کے میٹرک کے امتحانات میں 1100 میں سے 1050نمبر حاصل کئے تھے ۔حذیفہ اب سکالرشپ پر نجی کالج سے پری میڈیکل کر
مزید پڑھیے


کورونا: سندھ پولیس کے افسر سمیت مزید 23 جاں بحق، 936 نئے مریض رپورٹ

بدھ 29 جولائی 2020ء
لاہور؍اسلام آباد؍ ملتان(جنرل رپورٹر؍لیڈی رپورٹر؍ سپیشل رپورٹر)ملک بھر میں کورونا سے سندھ پولیس کے ڈی ایس پی سمیت مزید 23 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 5865 ہوگئی جبکہ 936 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 2.75لاکھ سے بڑھ گئی جن میں سے 2.42لاکھ صحت یاب ہوچکے ہیں۔1217 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے ۔پنجاب میں گزشتہ روز 206 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 9 اموات ہوئیں، نشتر ہسپتال ملتان میں ایک مریض چل بسا۔سندھ میں 572 نئے مریض، 10 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔سندھ پولیس کے ایک اور افسر ڈی ایس پی عبدالستار
مزید پڑھیے


بجلی پر سبسڈی بحال نہ ہونے پر برآمد کنندگان میں تشویش

منگل 28 جولائی 2020ء
ملتان (سرفراز انصاری سے )ایکسپورٹ انڈسٹری کو بجلی کی مد میں دی جانے والی سبسڈی بل میں توسیع نہ ہونے پر ایکسپورٹرز میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، توسیع نہ ہونے کی صورت میں 22 فیصد صنعتیں بند ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ، 10 لاکھ سے زائد ملازمین بے روزگار ہو جائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے اقتدار میں آنے کے بعد ایکسپورٹ میں اضافہ کرنے اور بیرونی منڈیوں میں مقابلہ کرنے کیلئے ایکسپورٹرز کو مراعات دینے کے ساتھ بجلی پر بھی سبسڈی دی تھی ،یہ سبسڈی بنگلہ دیش ، بھارت و دیگر ملکوں سے
مزید پڑھیے








اہم خبریں