Common frontend top

٩٢ کے نام


سی پیک بمقابلہ بھارتی اکنامک کوریڈور!

جمعرات 14  ستمبر 2023ء
مکرمی ! جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ’’انڈیا، مشرق وسطی، یورپ اکنامک کوریڈور‘‘ کا اعلان کیا ہے۔ اس گیم چینجر کوریڈور کا آغاز بھارت کے شہر ممبئی کی بندرگاہ سے ہوگا ۔ اس کوریڈور کی کیا اہمیت ہوگی ؟ اس کا اندازہ صرف اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس میں ہندو، مسلم، عیسائی اور یہودی مذہب کے ماننے والے شراکت دار ہیں یعنی بھارت، سعودی عرب، اسرائیل و یورپی ممالک۔ یعنی بات مذہب سے زیادہ معاشیات پر چلی گئی ہے۔ ایک طرف ہم پاکستانی سعودی حکمرانوں سے چندہ اور قرضہ لیکر
مزید پڑھیے


بجلی کے بِل اور غریب خاندانوں کی فریاد !

بدھ 13  ستمبر 2023ء
مکرمی ! غربت، مہنگائی اور بے روز گاری اس وقت ملک کے سب سے بڑے مسئلے ہیں۔ مہنگائی کا طوفان لوگوں کی زندگیاں نگل رہا ہے لوگ دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں آئے روز اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ سے لوگ خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے جاری ہیں لوگ ہاتھوں میں بجلی کے بل اٹھائے سڑکوں چوکوں چوراہوں پر احتجاج کر رہے ہیں لوگوں کی مالی استعداد سے زیادہ بل بھیج دیئے گئے ہیں جس سے لوگ ذہنی اذیت کا شکار
مزید پڑھیے


شہر کراچی اور گٹر کے ڈھکنوں کا مسئلہ!

بدھ 13  ستمبر 2023ء
مکرمی! شہر کراچی کے اکثر علاقوں میں گٹروں کے ڈھکن نہیں ہیں،جس کی وجہ سے کئی بچے موت کا شکار ہوچکے ہیں، والدین کو بچوں کے بارے میں اب خوف لاحق ہوچکا ہے،میں آپ کی وساطت سے ارباب اختیارکی توجہ اس جانب مبذول کروانا چاہتا ہوں کہ وہ اس معاملہ کو سنجیدگی سے لیں،اور جو لوگ گٹروں کے ڈھکنوں کی چوری میں ملوث ہیں،جیسا کہ اکثر لوگ نشہ کرنے کے لتمیں ان کی چوری کے مرتکب ہورہے ہیں،ان کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا جائیں اور ان کے معالجہ کے لئے اور بحالی مراکز قائم کئے جائیں،اور والدین سے
مزید پڑھیے


انٹرنیٹ کا استعمال اور اخلاقی زوال

منگل 12  ستمبر 2023ء
مکرمی !انٹرنیٹ 20ویں صدی کی سب سے بڑی ایجادات میں سے ایک ہے۔ ہم انٹرنیٹ کی بدولت کرہ ارض پر ہر ایک اور ہر ملک سے جڑے ہوئے ہیں۔ آج کل ہم انٹرنیٹ کو عملی طور پر چھوٹے بڑے تمام کاموں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اس میں ملازمت کی تلاش سے لے کر موسیقی سے لطف اندوز ہونے تک سب کچھ شامل ہے۔ اس حقیقت سے انکار نہیں کر سکتے کہ انٹرنیٹ ایک مستقل ضرورت ہے، لیکن ایک مسلمان ہونے کے ناطے، امت مسلمہ میں انٹرنیٹ کا استعمال ایک گہری تشویش کی طرح لگتا ہے کیونکہ اسے اکثر
مزید پڑھیے


بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون!

منگل 12  ستمبر 2023ء
مکرمی !یہ امر باعث اطمینان ہے کہ عوامی دبائو پر ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون شروع کیا گیا ہے۔ماضی کی حکومتوں نے سستی بجلی پیدا کرنے کی کوشش نہیں کی یوں بجلی مہنگی ہوتی چلی گئی اوراس کی چوری کے امکانات بڑھتے چلے گئے۔ہرسال 589ارب روپے کی بجلی چوری ہوتی ہے جس کے سدباب کیلئے نگران حکومت نے بجلی چوروں کے خلاف ملک گیر کریک ڈائون، خصوصی عدالتوں کے قیام، رینجرز کی خدمات حاصل کرنے اور صوبائی و ضلعی سطح پر خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا۔ بجلی چوری
مزید پڑھیے



ویگنوں میں ایل پی جی سلنڈر چلتے پھرتے بم!

منگل 12  ستمبر 2023ء
مکرمی !ویگنوں میں غیر معیاری نصب سلنڈروں میں کھلے عام ری فلنگ کی وجہ سے مسافر موت کے منہ میں سفر کرنے پر مجبور ہیں مگرانتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ سڑکوں پر چلنے والی ویگنوں جن میں خصوصاً حافظ آباد اور خانقاہ ڈوگراں روٹس پر چلنے والی مسافروں کی اکثریت میں ایل پی جی سلنڈرہی نصب ہیں جو کہ بلا روک ٹوک ان روٹس پر سڑکوں پر چلتی ہیں۔ ویگن مالکان بلا جھجک مسافروں کی قیمتی جانوں سے کھیل رہے ہیں یہاں یہ امر بھی قابل زکر ہے کہ ویگنوں میں ڈرائیور کنڈیکٹروں سمیت
مزید پڑھیے


بجلی کے بلوں میں ریلیف!

پیر 11  ستمبر 2023ء
مکرمی ! آئی ایم ایف کا200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو صرف تاریخ ادائیگی میں چھوٹ دینا نگران حکومت کی ناکام پالیسی کا عملی ثبوت ہے۔آئی ایم ایف کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ریلیف پاکستانی قوم کے منہ پر تماچے سے کم نہیں۔ حکومت مکمل طور پر آئی۔ایم۔ایف کے سامنے سجدہ ریز ہے اور اسکے احکامات پرعوام کے قتل عام پرتلی ہوئی ہے۔اب اس مہنگائی کے ہاتھوں امیر آدمی کی بھی چیخیں نکل رہی ہیں۔ عوام کو اس ڈاکہ زنی کے خلاف منظمہو کر احتجاج کرنا ہوگا۔اگر یہ حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے سکتی تو استعفٰی
مزید پڑھیے


پاکستان ایک بار پھر مشکل دوراہے پر!

پیر 11  ستمبر 2023ء
مکرمی ! پاکستان کو درپیش حالیہ معاشی چیلنجز نے جنرل مشرف کے دور حکومت کے ہنگامہ خیز برسوں کی یاد تازہ کرنے والے خدشات کو جنم دیا ہے۔ پاکستان ایک بار پھر مشکل دوراہے پر کھڑا ہے، ملکی کرنسی، روپیہ، دباؤ کا شکار ہے، جس میں کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ بڑھنا، بڑھتی ہوئی درآمدات، اور گرتی ہوئی برآمدات شامل ہیں۔پاکستان کی معاشی صورتحال کی سنگینی کو سمجھنے کے لیے ہمیں 1990 کی دہائی کے اواخر اور 2000 کی دہائی کے اوائل کا جائزہ لینا چاہیے۔ اس عرصے کے دوران، ملک کو شدید اقتصادی بحران کا سامنا کرنا پڑا، جس
مزید پڑھیے


مرنا نہیں جینا بہادری ہے

پیر 11  ستمبر 2023ء
مکرمی !پاکستان میں خودکشی کے واقعات میں خوفناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔ درحقیقت انسان کا اپنا جسم اور زندگی اس کی ذاتی ملکیت اور کسبی نہیں بلکہ اﷲ کی عطا کردہ امانت ہے۔ اسلام نے جسم و جاں کے تحفظ کا حکم دیتے ہوئے تمام افرادِ معاشرہ کو اس امر کا پابند بنایا ہے کہ وہ ہر صورت زندگی کی حفاظت کریں۔ جو لوگ آزمائش میں پورا اترتے ہیں وہ اﷲ کی رحمتوں کے سائے میں آجاتے ہیں اور جو ناکام ہوجاتے ہیں ان میں سے چند خودکشی کو راہ نجات سمجھتے ہوئے اپنا خاتمہ کر لیتے
مزید پڑھیے


برکت پارک میں صفائی کی ناقص صورتحال

اتوار 10  ستمبر 2023ء
مکرمی! تاجپورہ روڈ کے ساتھ آبادی برکت پارک میں صفائی نہ ہونے کے برابر گلیاں بغیر صفائی بھری رہتی ہیں گٹر ابلتے رہتے ہیں برکت پارک کے رہائشی واسا والوں کو شکایت کرتے ہیں مگر واسا صفائی والے کوئی عملدرآمد نہیں کرتے اب صورتحال یہ ہے کہ کئی ماہ سے گٹروں کی صفائی نہیں ہوئی گندا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوتا ہے لوگ اپنی مدد کے تحت تھوڑی بہت صفائی کرتے ہیں جس سے صفائی ہوتی ہے گندا جمع ہونے کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں میں داخل نہیں ہو سکتے گندگی کی وجہ سے بچے بوڑھے بیمار
مزید پڑھیے








اہم خبریں