Common frontend top

٩٢ کے نام


بجلی کے بل اور سیاسی جاگیردار!

جمعرات 07  ستمبر 2023ء
مکرمی ! غریب کے لئے دو وقت کا کھانا اور بنیادی ضرورتیں پوری کرنا بھی محال ہو گیا ہے۔ ریاست میں قائم سیاسی عدم استحکام پہلے سے ہی موجود ہے اب تو عدم برداشت بھی جم کر اپنا رنگ دیکھا رہا ہے۔ عوام ذہنی مریض بنتی جا رہی ہے۔ غربت سے تنگ آ کر لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں تو کہیں پچاس روپے کے لئے ایک دوسرے کو مرنے مارنے پر اْتر آتے ہیں۔کم عمر بچے مختلف دوکانوں اور ہوٹلوں پر کام کرنے پر مجبور ہیں۔ بلاشبہ اس میں عوام کی غلطیاں موجود ہیں لیکن سیاسی جاگیرداروں نے تو حد
مزید پڑھیے


مہنگائی سے خودکشی پر مجبور عوام اور حکمران!

جمعرات 07  ستمبر 2023ء
مکرمی !ایک مستند فنانشل تجزیہ کار کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کی کئی وجوہات ہیں۔ ان کے مطابق بڑھتے ہوئے ملکی و غیر ملکی قرضے، سرکاری اداروں کو بھاری سبسڈیز سمیت حکمرانوں کی لوٹ مار دیگر کئی غلط اقتصادی فیصلے اور گورننس کے متعدد مسائل اس کی وجہ ہیں اور جن کی بدولت ہی ہم آج ان برے اقتصادی حالات سے دوچارہیں۔ یوکرین میں امریکہ کی پراکسی جنگ، چین اور امریکہ کے تنازعے میں اضافے سمیت دیگر جیو پولیٹیکل معاملات کا بھی اثر مہنگائی پر پڑ رہا ہے جو سب سے زیادہ ایندھن اور خوراک کی قیمتوں میں اضافے کی
مزید پڑھیے


نگران حکومت غریب عوام پر رحم کرے!

جمعرات 07  ستمبر 2023ء
مکرمی۔ بجلی کے بلوں میں نا جائز ٹیکسز سے عوام شدید ذہنی اذیت کا شکار ہے۔بلوں میں نا جائز ٹیکسز کی وجہ سے بل بجلی نے عوام کو نئی مصیبت میں مبتلا کر دیا ہے جسکی وجہ سے یہ نا جائز بل ادا کرنے سے گھریلو بجٹ متاثر ہو گیا ہے۔خصوصا تنخواہ دار طبقہ۔متوسط طبقہ۔مزدور۔دہاڑی دار طبقہ ان بلوں کی وجہ سے سخت پریشان ہے۔علاوہ ازیں پٹرول۔آٹا۔گھی۔چینی۔سبزیاں۔گوشت اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیا آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔یہی وجہ ہے۔کہ عوام اپنے غصے کا اظہار کرنے کے لیے سڑکوں پر احتجاج کر تے نظر آرہی ہیں۔اور احتجاج کا
مزید پڑھیے


پاکستانی فوج کے جری جوانوں پر فخر

بدھ 06  ستمبر 2023ء
مکرمی !قوم اپنے ان فرزندوں کو خاص طور پر عزیز رکھتی ہے جو اپنے پیارے وطن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کردیتے ہیں۔ستمبرپاک فوج کے شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا مہینہ ہے ۔ اس مہینہ میں پاک فوج نے جرات اور بہادری کے بھرپور جوہر دکھاتے ہوئے بھارتی فوج کے دانت کھٹے کرکے ان کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جاتیں بلکہ ان کے لہو سے انقلاب آتا ہے ۔بجا طور پر پاکستانی فوج کے جری جوانوں پر فخر کیا جاسکتا ہے جن میں جذبہ شہادت
مزید پڑھیے


پاکستان کا تعلیمی نظام۔۔۔ مسائل کا گڑھ

بدھ 06  ستمبر 2023ء
مکرمی! آپ کے موقر اخبار کے توسط سے حکومت پاکستان اور وزیرِ تعلیم کی توجہ پاکستان میں بڑھتے ہوئے تعلیمی نظام کے مسائل کی طرف مبذول کروانا چاہتی ہوں۔ قیام پاکستان سے لے کر آج تک ہمارا تعلیمی نظام الگ الگ مسائل کا شکار رہا ہے لیکن اب یہ مسائل برداشت سے باہر ہوتے جا رہے ہیں۔ گورنمنٹ سکولوں سے آغاز کیا جائے تو زیادہ غلط نہ ہوگا۔ برسوںمیں ایک اسکول بنتا ہے تو پھر طلباء و طالبات کی بنیادی ضرورت اساتذہ ہی غائب ہوتے ہیں۔ اساتذہ آجائیں تو بچوں کے بیٹھنے کیلئے کرسی و ٹیبل کی قلت آجاتی ہے۔
مزید پڑھیے



1965 جنگ کا ہیروایم ایم عالم !

بدھ 06  ستمبر 2023ء
مکرمی ! 1965ء کی پاک بھارت جنگ جو کہ ناقابل تسخیر جذبوں کا دن تھا، پوری قوم نے صدر ایوب خان کی مختصر تقریر پر ملک کی سا لمیت اور بقا کے لیے فوج کے ساتھ کھڑی ہو کر ایک قوم کا مثالی کردار ادا کیا،وہاں بری فضائی بحری افواج نے منہ شکن جواب دے کر بھارتی فوج کو ہر میدان میں پسپا کیا، اس جنگ میں پنجاب کا میدانی علاقہ میں فضائی جنگ اور لوگوں کے جذبہ جنون نے انمٹ داستان رقم کیں، ان میں ائیر کموڈور ایم ایم عالم نے ایک عظیم پائلٹ کا کردار ادا کیا، اور
مزید پڑھیے


مہنگائی کا طوفان اور مزدور طبقہ کی فاقہ کشی

منگل 05  ستمبر 2023ء
مکرمی !شدید مالی بحران اور دن بدن بڑھتی ہوئی مہنگائی نے مزدور طبقے کی زندگی میں شدید مشکلات پیدا کر دی ہیں،بجلی و گیس کے بلوں، اشیاء خوردونوش اور ضروریات زندگی کی تمام اشیاء کی قیمتوں میں بے حد اضافہ ہو چکا ہے جبکہ مزدور کے زرائع آمدن اور بنیادی تنخواہ کے اضافے پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی اور محکمہ لیبر کی عدم دلچسپی سے مزدور طبقہ کی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ کم از کم ماہانہ اجرت 32 ہزار پر عمل درآمد نہیں ہو رہا اور نجی اداروں کے مالکان اس حکومتی اعلان کو
مزید پڑھیے


گوادر یونیورسٹی لاہور گوادر کے عوام کی حق تلفی!

منگل 05  ستمبر 2023ء
مکری! وفاقی حکومت کی آخری ایام میں طوفانی رفتار سے قانون سازی صرف دو روز میں قومی اسمبلی سے 53 قوانین منظور کرائے گئے۔ اکثر بلز سے چھوٹی اتحاد جماعت ارکان کو لاعلم رکھا گیا ہے۔ اس طرح جلد بازی کرکے آئین سازی کرنا شاید قومی مفاد میں نہیں ہے جس کی واضع مثال ابھی قومی اسمبلی میں پاکستان کے صوبہ پنجاب کے علاقے لاہور میں گوادر کے نام سے یونیورسٹی قائم کرنے کا بل قومی اسمبلی میں منظور کرلیا گیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق لاہور میںدرجنوں یونیورسٹیز مگر پھر بھی گوادر کے
مزید پڑھیے


مہنگائی کی وجہ سے فاقوں پر مجبور غریب!

پیر 04  ستمبر 2023ء
مکرمی! روز بروز بڑھتی مہنگائی کے سبب تنخواہ دار طبقہ اور مزدور شدید مالی مسائل کا شکار ہے۔ درمیانے درجے کے سفید پوش شہریوں کو سفید پوشی کا بھرم رکھنا دشوارہو گیا دودھ دہی کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ بھاری بجلی کے بل اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے اضافے نے رہی سہی کسر بھی نکال دی۔ غریب طبقہ فاقوں کاشکار ہے مہنگائی کے طوفان نے پریشان کر کے رکھ دیا ہے۔ سبزیوں دالوں آٹا گھی چینی اور دیگر اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں میں اس قدر اضافہ ہو چکا ہے ۔ جس سے غریب آدمی کو
مزید پڑھیے


مشکل حالات کا مقابلہ کیسے کریں!

پیر 04  ستمبر 2023ء
مکرمی! مہنگائی نے عوام کے لیے دو قت کی روٹی کھانا مشکل کردیا ہے۔ عالمی ادارے نے حکومت سے تحریری پلان بھی مانگا ہے جو اصولی طور پر تو اب تک تیار ہو جانا چاہئے تھا بلکہ ادارے سے بات چیت ہی اس کے مکمل ہونے کے بعد شروع کی جانی چاہئے تھی تاہم ایسا نہیں ہو سکا، اب جتنا جلد ممکن ہو یہ پلان حکومت کو تیار کر کے مالیاتی ادارے کے سامنے رکھ دینا چاہئے۔ ویسے تو بلوں کے ذریعے ٹیکس اکٹھا کرنے کی روش ہی ختم ہونی چاہئے تاہم موجودہ حالات میں شاید ایسا
مزید پڑھیے








اہم خبریں