Common frontend top

کاروبار


بنک سیالکوٹ کاٹیج انڈسٹری کی ترقی میں کردار ادا کریں: ملک اشرف

هفته 14 مارچ 2020ء
سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایوان صنعت و تجارت میں صدر چیمبر ملک محمد اشرف اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنک انڈسٹری قومی معشیت کی ترقی میں ریڈھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہے اور بنک سیالکوٹ کاٹیج انڈسٹری کی ترقی میں فعال کردار ادا کریں سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کو زیادہ سہولتیں دیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار بنک اسلامی کے آگاہی سیمیناربرائے تجارتی امور میں حائل رکاوٹیں اور سٹیٹ بنک پاکستان کا جاری کردہ سرکولر میں خطاب کیا ۔سیمینار سے سعود شاہد خان ہیڈ ٹریڈ بزنس سروسز ، محمد مزمل خان ہیڈ ٹریڈ فنانس سروسز ، محمد
مزید پڑھیے


ایس ای سی پالیسی بورڈ کا اجلاس ،کمپنیز ایکٹ میں ترامیم کی منظوری

هفته 14 مارچ 2020ء
اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر)سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کے پالیسی بورڈ کا اجلاس، چئیرمین خالد مرزا کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کی لیگن پرسن کے حوالے سے شفافیت کے متعلق سفارشات کی روشنی میں کمپنیز ایکٹ 2017 اور لمیٹیڈ لائبیلٹی ایکٹ 2017 میں میں ترامیم کے مسودہ کی منظوری دی گئی۔ کمپنیز کے قانون میں ان ترامیم کا مقصد کمپنیوں کو منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی ممکنہ مالی معاونت میں استعمال ہونے کی روک تھام کرنا ہے اور 25 فیصد شئیر ہولڈرز کے ذریعے کمپنیوں کے اصل حقیقی مالک
مزید پڑھیے


قائد اعظم بزنس پارک کی افتتاحی تقریب کے انتظامات مکمل

هفته 14 مارچ 2020ء
لاہور( کامرس ڈیسک)لاہور شیخوپورہ روڈ پر بننے والے قائد اعظم بزنس پارک کی افتتاحی تقریب کے انتظامات مکمل ہوگئے ہیں واضح رہے کہ بزنس پارک کا افتتاح وزیر اعظم پاکستان عمران خان رواں مہینہ کے آخری ہفتہ میں کریں گے ۔اس سلسلہ میں قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں ہونے والے ایک اجلاس میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کی صدارت سیکرٹری محکمہ صنعت و تجات کیپٹن(ر) ظفر اقبال نے کی۔ اجلاس میں پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی(پڈمک) جو کہ قائد اعظم بزنس پارک کی تعمیر کر رہی ہے کہ چئیرمین سید نبیل ہاشمی نے بتایا کہ 300سے
مزید پڑھیے


ملتان کی ترقی کیلئے اے سی سی اے کی طرف سے تجاویز پیش

هفته 14 مارچ 2020ء
ملتان(پ ر) اے سی سی اے (ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس) نے گزشتہ روز ملتان میں 'پنجاب: پاکستان کی اقتصادی خوشحالی کے راہداری' کے موضوع پر میگا کارپوریٹ کانفرنس طلب کی اور ملتان کی ترقی کے لیے تجاویز پیش کیں۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان عالمی امن کو فروغ دینے ، دوست ممالک کے ساتھ باہمی تجارت کو بڑھانے کے لئے نئی شراکت داری قائم کرنے ، اور ملک میں کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنانے کے موثر ہدف کے ذریعے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے ذریعے کس طرح اپنا عالمی اثر
مزید پڑھیے


ایس این جی پی ایل ،یوایف جی سی کی کامیاب کارووائیاں

هفته 14 مارچ 2020ء
لاہور( کامرس رپورٹر) ایس این جی پی ایل پشاوراور لاہور ریجن کی ٹاسک فورس ٹیموں کی جانب سے پشاورشہر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں گیس چوری اورغیر قانونی استعمال کیخلاف بڑے پیمانے پر کاروئیاں کی گئیں۔ ٹاسک فورس ٹیموں نے پشاورشہر سمیت مضافاتی علاقوں بزید کھیل، مسیزئی، لرامہ، چارسدہ روڈ، جمرود روڈ، جی ٹی روڈ اوراس کے علاوہ کرک اور بنوں کے مضافاتی علاقوں میں گیس چوروں کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا گیا۔ سوئی ناردرن نے پشاور، بنوں اورکرک شہرسمیت ان کے مضافاتی علاقوں میں287 غیرقانونی گیس کنکشن منقطع کیے ۔ 107مشتبہ گھریلو اورکمرشل گیس کنکشنز کو
مزید پڑھیے



انٹر بینک میں ڈالر2.15روپے ، اوپن مارکیٹ میں1.50روپے گر گیا

هفته 14 مارچ 2020ء
کراچی (کامرس رپورٹر) غیر ملکی کرنسیوں کی طلب میں کمی آنے کے باعث مقامی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کی قدر گرنے لگی جس کے باعث جمعہ کوانٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں2.15روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں1.50روپے کی کمی ہوئی جب کہ یورو کی قیمت بھی1.50روپے اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں 6روپے تک کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید2.15روپے کی کمی سے 158.65 روپے سے گھٹ کر156.50روپے اور قیمت فروخت158.85روپے
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں بندش کے بعد104.19پوائنٹس کی ریکوری

هفته 14 مارچ 2020ء
کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی شدید مندی کے بادل چھائے رہے جس کے نتیجے میں ہفتے میں تیسری بار ٹریڈنگ 45منٹ کے لئے روک دی گئی تاہم بعد ازاں ٹریڈنگ بحال ہونے کے بعد ریکوری آئی اور مجموعی طور پر کے ایس ای100انڈیکس 104.19پوائنٹس کے اضافے سے 36060.88پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جب کہ51.41فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیالیکن مہنگے شیئرز کی فروخت کا رجحان غالب رہنے کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو 9ارب34کروڑ36لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ۔گزشتہ روز کاروبار کے آغاز
مزید پڑھیے


حکومت کرونا وائرس کو پھیلنے سے رو کے ، لاہور چیمبر

هفته 14 مارچ 2020ء
لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاویداحمد نے حکومت پر زور دیا ہے کہ کورونا جیسے تباہ کن وبائی مرض کے مزید پھیلائو کو روکنے کیلئے سخت حفاظتی اقدامات کئے جائیں۔ایک بیان میں لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ کوروناوائرس ایک بین الاقوامی وبا کی صورت اختیار کر گیا ہے جو نہ صرف انسانی جانوں کو تیزی سے نگل رہی ہے بلکہ عالمی معیشت کو بھی متاثر کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے
مزید پڑھیے


خام تیل کی قیمت میں چھ فیصد کمی

جمعه 13 مارچ 2020ء
نیویارک( اے ایف پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کرونا وائرس کی وجہ سے یورپ سے امریکہ سفر پر تیس دن کی پابندی کی وجہ سے تیل کی قیمت میں چھ فیصد کمی ہوئی ہے ۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ6.2فیصد کی کمی کے بعد31 ڈالر فی بیرل ہوگیا ہے جبکہ برنٹ کروڈ5.8 فیصد گر کر34 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا ہے ۔
مزید پڑھیے


ملت ٹریکٹرز لمیٹڈنے میپ کا کارپوریٹ ایکسی لینس ایوارڈ جیت لیا

جمعه 13 مارچ 2020ء
لاہور( کامرس ڈیسک)ملت ٹریکٹر ز لمیٹڈ نے آٹو موبائل اسمبلر (ٹریکٹر) کیٹیگری میں مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے کارپوریٹ ایکسی لینس ایوارڈ جیت لیا ۔ یہ ایوارڈ ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ کو بہترین کارپوریٹ اصولوں پر عمل درآمد اور بہترین کارکردگی پر دیا گیا۔بنیادی طور پر اس ایوارڈ کے لئے مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھانا ہوتی ہے ۔ ان شعبوں میں کارپوریٹ اور مینجمنٹ کے بہترین اصولوں میں قیادت دکھانا، کارپوریٹ گورنینس، کسٹمر اینڈ مارکیٹ فوکس، افرادی قوت، اسٹریٹیجک پلاننگ اور کمیونیکیشن، سماجی ذمہ داری، رسک مینجمنٹ، آئی ٹی انفرااسٹرکچر، سروس ڈیلیوری اور سیکوریٹی کے معاملات
مزید پڑھیے








اہم خبریں