Common frontend top

نواز شریف


اسلام آباد ہائیکورٹ، نواز شریف کی درخواست ضمانت11 جون کو مقرر

جمعه 24 مئی 2019ء
اسلام آباد (لیڈی رپورٹر) اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست کی سماعت کیلئے 11 جون کی تاریخ مقرر کی ہے ۔ عدالت عالیہ نے نواز شریف کی درخواست پر ابتدائی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے 21 مئی کو نواز شریف کی درخواست پر ابتدائی سماعت کے بعد وفاق ، نیب اور سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل سے دو ہفتوں میں شق وار جواب طلب کیا تھا، عدالت نے نواز
مزید پڑھیے


نوازشریف نے پاکپتن دربار اراضی عدالتی حکم کیخلاف پرائیویٹ شخص کو الاٹ کی :سپریم کورٹ

جمعرات 16 مئی 2019ء
اسلام آباد(خبر نگار) پاکپتن دربار اراضی کیس میں سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی رپورٹ پر فریقین سے 15 دن میں جواب طلب کرلیا۔ کیس کی سماعت عید کے بعد تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔ نواز شریف کے وکیل نے رپورٹ پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے موقف اپنایا کہ رپورٹ ایک شخص نے بنائی ۔جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے مقدمے کے فریقین کو15دنوں میں جے آئی ٹی کی رپورٹ کا مفصل جواب دینے کی ہدایت کی۔دوران سماعت جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس د یئے کہ سرکاری زمین کا تحفظ ہونا چاہیے ، زمین کی
مزید پڑھیے


نوازشریف سے آج اہلخانہ، پارٹی رہنما ملاقاتیں کریں گے

جمعرات 16 مئی 2019ء
لاہور(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سے آج کوٹ لکھپت جیل میں اہلخانہ اور پارٹی رہنما ملاقاتیں کرینگے ۔ملاقاتیں صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گی۔ذرائع کے مطابق مریم نواز، بیگم شمیم اختر،حمزہ شہباز،شاہد خاقان عباسی،احسن اقبال ،خواجہ آصف، مریم اورنگزیب و دیگر ملاقات کریں گے ۔
مزید پڑھیے


سینہ تان کرقانون کوسربلندرکھنے والاصرف نوازشریف ہے :مریم نواز

جمعرات 09 مئی 2019ء
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ایک ٹویٹ کے ذریعے کہا ہے گرفتاری سے ڈرکربھاگتے ہوئے توپاکستان کی تاریخ نے بہت دیکھے ہیں مگر سینہ تان کر ہربارخودچل کر پیش ہوکرقانون کوسربلندرکھنے والاصرف نوازشریف ہے ۔
مزید پڑھیے


نواز شریف کا انوکھا ریکارڈ ،افطار جاتی عمرہ میں،سحر کوٹ لکھپت جیل میں

بدھ 08 مئی 2019ء
لاہور(نمائندہ خصوصی سے )ملکی تاریخ میں میاں نواز شریف نے انوکھا ریکارڈ بنا ڈالا ۔ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نے افطار جاتی عمرہ میں کی اور سحر سنٹرل جیل کوٹ لکھپت میں کی۔دریں اثنا ء میاں نواز شریف نے اپنے اہلخانہ اور سیا سی رفقا کے ساتھ بھرپور افطار ی کی۔شریف خاندان کے قریبی ذرائع کے مطابق یکم رمضان المبارک کو جاتی عمرہ میں نواز شریف کے پسندیدہ کھانے تیار کئے گئے ۔افطار کے دسترخوان پر کھجوریں، پلاؤ، سفید چاول اور قورمہ خصوصی طور پر رکھا گیا۔
مزید پڑھیے



ِاین آر او ،شریف فیملی کے قریبی دوستوں کی عمران خان سے ملنے کی کوشش

پیر 06 مئی 2019ء
لاہور(جوادآراعوان)شریف فیملی کے قریبی دوستوں نے این آر او لینے کے لئے وزیر اعظم عمران خان سے ملنے کی کوشش کی ،وزیر اعظم نے ملاقات کا وقت نہ دیا او ر سابق حکمران خاندان کوکرپشن کے معاملے پر کسی قسم کا ریلیف نہ دینے اور نیب سے پلی بارگین کا پیغام ملا۔اعلی حکومتی عہدیدران نے شریف فیملی کی جانب سے این آر او حاصل کرنے کی تازہ کوشش کے حوالے سے روزنامہ 92نیوز کو بتایا کہ شریف فیملی کے کچھ قریبی دوستوں نے جن کا ن لیگ کی سیاست سے کوئی تعلق، این آر او لینے کے لئے وزیر اعظم
مزید پڑھیے


نواز شریف کی مزار حضرت سید علی بن عثمان الہجویری ؒ پر حاضری

پیر 06 مئی 2019ء
لاہور(نمائندہ خصوصی سے ) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی مزار پر انوار حضرت سید علی بن عثمان الہجویری ؒ پر حاضری دی اور عقیدت کے پھول نچھاور کئے ۔ نواز شریف اتوار کی دوپہر اچانک اپنے گارڈز اور چند ساتھیوں کے ہمراہ داتا دربار کمپلیکس پہنچ گئے ۔ گیٹ نمبر چار سے داخل ہونے کے بعد داتا دربار انتظامیہ کو نواز شریف کی آمد کی بابت علم ہوا، سابق حکمران جماعت کی جانب سے کسی نے بھی محکمہ اوقاف حکام یا داتا دربار انتظامیہ کو قبل از وقت نواز شریف کی داتا دربار آمد کی بابت اطلاع نہیں دی
مزید پڑھیے


نواز شریف جلد دوبارہ آئے گا : مریم نواز

پیر 06 مئی 2019ء
لاہور ( سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف دوبارہ آئے گا انشااﷲ اور جلد آئے گا۔ اپنے ایک ٹویٹ میں مریم نے کہا یہ عوام کی نواز شریف سے اور نواز شریف کی عوام سے لا زوال محبت کی داستاں ہے جو ہر آنے والے دن کے ساتھ مضبوط تر ہوتی جا رہی ہے ۔ یہ ایک نیا رحجان ہے ۔وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کے رد عمل میں مریم نواز نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے سیانے کہتے ہیں کہ نقل کیلئے بھی عقل چاہئے ۔ پرچی
مزید پڑھیے


نواز شریف کی بیرون ملک علاج، ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد

هفته 04 مئی 2019ء
اسلام آباد(خبر نگار)سپریم کورٹ نے ا لعزیزیہ سٹیل ملز میں سزایا فتہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ضمانت میں توسیع اور بیرون ملک علاج کی غرض سے جانے کی اجا زت دینے کی نظرثانی درخواست مسترد کرتے ہوئے آبزرویشن دی ہے کہ درخواست گزار کے طرز عمل (کنڈکٹ) سے ظاہر ہوتاہے کہ ان کی زندگی کو کوئی خطرہ نہیں صرف خدشات ہیں۔چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس یحییٰآفریدی پر مشتمل3رکنی بینچ نے نواز شریفکی نظر ثانی درخواست پر سماعت کی ۔ چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے ریما رکس دیئے کہ ہم نے
مزید پڑھیے


نوازشریف عوام کی آواز بننے کی سزا بھگت رہے ہیں:مریم

هفته 04 مئی 2019ء
لاہور،اسلام آباد(نامہ نگار،سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی درخواست ضمانت مستردہونے پران کی صاحبزادی مریم نواز نے ردعمل میں کہاکہ نوازشریف کسی جرم کی سزا نہیں بلکہ عوام کی آواز بننے کی سزا بھگت رہے ہیں۔اپنی ٹویٹ میں مریم نواز نے کہاکہ نوازشریف کی قربانیاں جتنی سخت ہیں ان کا پھل بھی اتنا ہی میٹھا ہوگا اور یہ پھل قوم کی آنے والی نسلوں کے لئے ہے ،میں ایک بار پھر کہتی ہوں کہ نوازشریف آپ کا سر جھکنے نہیں دیں گے ، یہ جدوجہد آپ کے لیے ہے ۔
مزید پڑھیے








اہم خبریں