Common frontend top

نواز شریف


نواز شریف کے گردے ٹھیک، انجکشن کورس مکمل،پلیٹ لیٹس بھی بڑھ گئے ، 48گھنٹے اہم کی خبریں غلط:پروفیسر محمود

منگل 29 اکتوبر 2019ء
لاہور(جنرل رپورٹر،92نیوز رپورٹ،آن لائن) سروسز ہسپتال میں گزشتہ ایک ہفتے سے زیر علاج سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا علاج کرنے والے میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر محمود ایاز نے کہا ہے نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 25 ہزار سے بڑھ کر 28 ہزار ہوگئی اور انہیں تجویز کیا گیا امیون گلوبلین انجکشن کا کورس بھی مکمل ہو گیا ہے ، انہوں نے ان افواہوں اور خبروں کو رد کر دیا نواز شریف کی زندگی کے 48گھنٹے اہم ہیں۔ میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کے دوران انہوں نے کہا
مزید پڑھیے


نواز شریف کی حالت بدستورتشویشناک، گردے بھی متاثر،پلیٹ لیٹس میں پھر کمی

پیر 28 اکتوبر 2019ء
لاہور(جنرل رپورٹر،سٹاف رپورٹر،92نیوزرپورٹ،آن لائن) سروسز ہسپتال میں چھ روز سے زیر علاج قائد مسلم لیگ ن اورسابق وزیراعظم نواز شریف کی حالت بدستورتشویشناک ہے اور ان کے گردے بھی متاثر ہونے لگے ہیں،انہیں انجائنا کی بھی تکلیف ہے ۔ہسپتال ذرائع کے مطابق نواز شریف کے پلیٹ لیٹس میں ایک بار پھر کمی آ گئی اوریہ45سے دوبارہ25ہزار پر آگئے ہیں جس کے بعد خون پتلاکرنے والی دوائی بندکردی گئی ہے ، میڈیکل بورڈ نے گزشتہ روزپھرنوازشریف کا تفصیلی طبی معائنہ اورمختلف ٹیسٹ کئے ۔ نواز شریف کی صحت کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے انہیں ڈسچارج نہیں کیا جا رہا۔نواز شریف کا
مزید پڑھیے


العزیزیہ ریفرنس،نواز شریف کی منگل تک ضمانت، لیگی قائد کومائنر ہارٹ اٹیک: پنجاب حکومت کی تصدیق

اتوار 27 اکتوبر 2019ء
اسلام آباد(راجہ کاشف اشفاق،92نیوز رپورٹ،نیٹ نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی منگل تک طبی بنیادوں پر عبوری ضمانت منظور کرکے انہیں 20.20 لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔دوران سماعت 3 بار وقفہ کیا گیا،حکومت نے لیگی قائد کی صحت کی ذمہ داری لینے سے بھی انکار کردیا۔چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژنل بینچ نے نوازشریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست کی جلد سماعت کیلئے شہباز شریف کی درخواست کی سماعت کی۔جسٹس عامر فاروق چھٹی
مزید پڑھیے


نوازشریف کی ضمانت مارچ کیلئے دھچکا ،ن لیگ کا جوش کم ،رہنما خاموش

اتوار 27 اکتوبر 2019ء
لاہور ( رانا محمد عظیم) نوازشریف کی ضمانت، مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کیلئے دھچکا ثابت ہو ئی ہے ن لیگ کے وہ کارکن جو مارچ اور دھرنے کیلئے بھرپور تیاری کر رہے تھے نوازشریف کو ریلیف ملنے پرنہ صرف ان کا جوش کم ہو گیا ہے بلکہ اکثریتی کارکنوں، رہنمائوں نے مارچ کی طرف توجہ دینی انتہائی کم کر دی ہے ،جنوبی پنجاب میں جہاں پر فضل الرحمان کیلئے استقبالی کیمپ ، جلوس کے استقبال کے ساتھ ساتھ کھانا دینے کیلئے جن لیگیوں کی ڈیوٹیاں تھیں انہوں نے بھی مارچ کے انتظامات نہ صرف ادھورے چھوڑ دیئے ہیں
مزید پڑھیے


6ماہ سے کہہ رہا ہوں نوازشریف جارہے ہیں:شیخ رشید

اتوار 27 اکتوبر 2019ء
اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ باپ اکیلا نہیں جانا چاہتا، منگل کو بیٹی کی بھی ضمانت لگی ہوئی ہے ، دھرنے سے قبل دونوں جماعتوں کو جو چاہیے تھا وہ انھیں مل گیا ہے ، میں تو 6 ماہ سے کہہ رہا ہوں نواز شریف جا رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ میرا مشورہ ہے کہ دھرنے والے اب مولویوں کو نہ پٹوائیں، دینی مدرسے اسلام کے مینار ہیں، فیصلے سوچ سمجھ کر کریں، مولانا فضل الرحمان سے کہتا ہوں اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔وزیر ریلوے
مزید پڑھیے



زرداری کو بھی نوازشریف جیسا ریلیف ملنا چاہئے : فیصل واوڈا

اتوار 27 اکتوبر 2019ء
اسلام آباد( آن لائن )وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عدالت نے نواز شریف کی ضمانتی دے دی ہے تو پھر آصف علی زرداری بھی شدید علیل ہیں ان کو بھی ریلیف ملناچاہیے ، جتنے بھی قیدی بیمار ہیں پھر ان کے لئے بھی یہی پیمانہ ہونا چاہیے ۔ اپنے رد عمل میں انہوں نے کہا جہاں تک حکومت کا سوال ہے کہ اس نے عدالت میں نواز شریف کی ذمہ داری کیوں نہیں لی تو زندگی اور موت تو اﷲ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے حکومت اس کی ذمہ داری کیسے لے سکتی ہے ،
مزید پڑھیے


نواز شریف کی رہائی کیلئے روبکار جاری

اتوار 27 اکتوبر 2019ء
اسلام آباد،لاہور(92نیوزرپورٹ،آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی رہائی کیلئے روبکار جاری کر دی،روبکارسپرنٹنڈنٹ جیل کوٹ لکھپت کے نام کوریئرکے ذریعے جاری کی گئی،ضمانتی کی جانب سے اسلام آبادہائیکورٹ میں مچلکے جمع کرادیئے گئے ،مچلکے جمع ہونے پر روبکارجاری کردی گئی۔ادھر ن لیگی رہنماؤں سیف الملوک کھوکھر اور فیصل سیف کھوکھر نے نواز شریف کے ایک ایک کروڑ روپے کے دو ضمانتی مچلکے احتساب عدالت لاہور میں جمع کرا دیئے جس کے بعدقائد ن لیگ کی رہائی کی روبکار جاری کر دی گئی۔
مزید پڑھیے


نوازشریف علاج کیلئے باہر جانے پر رضامند:ذرائع

اتوار 27 اکتوبر 2019ء
لاہور (92 نیوزرپورٹ)سروسزہسپتال میں زیرعلاج سابق وزیراعظم نوازشریف علاج کیلئے باہر جانے پر رضامند ہو گئے ،ذرائع کے مطابق نوازشریف کو مکمل طبی سہولیات دیکر باہر لے جانے پر کام شروع کر دیا گیا۔بیرون ملک سے ایک معروف ڈاکٹر بھی علاج کے کیلئے پاکستان آرہے ہیں۔شریف خاندان نے نوازشریف کے علاج کے لیے اتفاق ہسپتال، شریف میڈیکل سٹی اور حمید لطیف ہسپتال کے ناموں پر غور شروع کر دیا ۔
مزید پڑھیے


چینی سفارتخانے کا نواز شریف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار،پھول بھیجے

اتوار 27 اکتوبر 2019ء
لاہور( این این آئی )چین کے سفارت خانے کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے ۔ چین کے سفارتخانے کے وفد نے سروسز ہسپتال میں پھولوں کا گلدستہ پہنچایا۔ ہسپتال انتظامیہ اور پولیس حکام نے پھول وصول کیے اور چینی سفارتخانے کے وفد کا شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیے


نوازشریف کو ریلیف میڈیکل بنیادوں پر ملا :عثمان ڈار

اتوار 27 اکتوبر 2019ء
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر معید پیرزادہ نے کہا ہے کہ جب کوئی قیدی بیمار ہوتا ہے تو اسے ہسپتال منتقل کردیاجاتا ہے مگر سزا معطل نہیں ہوتی۔پروگرام نائٹ ایڈیشن میں اینکر پرسن شازیہ اکرم سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہانواز شریف کیس میں عجیب سا معاملہ ہے کہ ایک قیدی کی سزا کو معطل کرکے اسے یہ اختیار دیا جائے گا کہ وہ اپنی مرضی کا علاج کرا سکے ۔اب یہ ایک بیس بن جائے گی اور ہر قیدی اٹھ کر سوال کرنا شروع کردے گا کہ مجھے بھی مرضی سے علاج کرانے کی اجازت دی جائے
مزید پڑھیے








اہم خبریں