Common frontend top

نواز شریف


بیماری ایک بہانہ ، اصل نشانہ لندن جانا ہے :فردوس عاشق اعوان

هفته 04 مئی 2019ء
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر،92نیوزرپورٹ) معاون خصوصی وزیراعظم فردوس عاشق اعوان نے نوازشریف کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیماری ایک بہانہ ہے ، اصل نشانہ لندن جانا ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا ضمانت کے بعد نوازشریف ایک دن بھی کسی ہسپتال میں داخل نہیں ہوئے ، عمران خان کا بیانیہ جیت گیا، عوام کو ورغلانے کا سلسلہ دم توڑ چکا ہے ،فردوس عاشق نے کہاکہ لاپتہ لیڈرآف اپوزیشن شہباز شریف لندن کی سڑکوں پرگھومتے نظرآتے ہیں، جونہی نیب اپوزیشن لیڈر کو بلاتا ہے تو
مزید پڑھیے


نواز شریف کے علاج کیلئے فیملی نے کوئی سنجیدہ اقدام نہیں کیا: شہباز گل

هفته 04 مئی 2019ء
لاہور ( این این آئی )وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ چھ ہفتوں کی رہائی کے دوران نواز شریف کے علاج کیلئے انکی فیملی نے کوئی سنجیدہ اقدام نہیں کیا، سابق وزیراعظم اپنے گھر کے سامنے اپنے ہی ادارے شریف میڈیکل کمپلیکس کے دورے کرتے رہے ۔ امید ہے کہ ن لیگی قیادت اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے کا احترام کریگی۔گزشتہ روز اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نواز شریف کے علاج کیلئے تمام سہولیات پہلے کی طرح مہیا کریگی، سابق وزیراعظم کی صحت کو انکے بچوں نے سنجیدہ نہیں لیا لیکن
مزید پڑھیے


شہباز کی ضمانت منسوخی کیلئے سخت محنت درکار ہوگی :سپریم کورٹ، نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیلئے سماعت آج

جمعه 03 مئی 2019ء
اسلام آباد(خبر نگار، صباح نیوز) سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کے مقدمے میں نیب کو تمام الزامات تحریری طور پر جمع کرنے کی ہدایت کر دی ۔دوران سماعت جسٹس شیخ عظمت سعید نے نیب کے وکیل نعیم بخاری کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ضمانت منسوخی کیلئے سخت محنت درکار ہوگی۔ جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل ریفرنس میں شہباز شریف اور فواد حسن فواد کی ضمانت کی منسوخی جبکہ منصوبے کے ڈائریکٹر بلال قدوائی اوردیگر اہلکاروں کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت
مزید پڑھیے


نواز شریف کا اصل مسئلہ بیماری نہیں فراری ہے : صمصام بخاری

جمعه 03 مئی 2019ء
لاہور(خصوصی نمائندہ)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ماضی میں بھی این آر او کیا اور اب بھی تلاش میں ہیں، اپوزیشن یاد رکھے عوام کا حافظہ اتنا بھی کمزور نہیں کہ اْن کا ماضی بھول جائے ۔ نواز شریف کوبیرون ملک جانے کی اجازت عدالت دیدے تو حکومت کیا کر سکتی ہے ۔ نواز شریف نے خود کہا وہ بیرون ملک نہیں جانا چاہتے ،اب کیوں عدالت میں اپیل دائر کر دی ۔ سابق وزیراعظم کا اصل مسئلہ بیماری نہیں فراری ہے اور اگر وہ بیرون ملک جانے میں کامیاب
مزید پڑھیے


شیرو! اسی طرح ڈٹے رہو، نواز شریف آپ کا سر جھکنے نہیں دے گا: مریم

جمعه 03 مئی 2019ء
لاہور (نیٹ نیوز) مریم نواز نے کہا ہے وقت ایک بار پھر نواز شریف کی بے گناہی اور استقامت کی گواہی دے گا۔ نواز شریف پر بہت آزمائشیں اور سختیاں آئیں مگر اللّہ نے انہیں پسپا نہیں ہونے دیا اور سرخرو کیا۔ شیرو! اسی طرح ڈٹے رہو، مضبوط ایمان کے ساتھ، نواز شریف پر بھرپور اعتماد کے ساتھ۔ وہ آپ کا سر جھکنے نہیں دے گا! نواز شریف ہی اس وقت پاکستان کے حقیقی لیڈر ہیں امید کی کرن ہیں نجات دہندہ ہیں اور انشائاﷲ دنیا دیکھے گی پاکستان نواز شریف کی قیادت ہی میں ترقی کی بلندیوں کو
مزید پڑھیے



نوازشریف کاعلاج لندن میں ڈاکٹرز کا بورڈ قائم

جمعه 03 مئی 2019ء
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)نوازشریف کے علاج کیلئے لندن میں ڈاکٹرزکابورڈقائم کردیاگیا ہے ۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کی تمام میڈیکل رپورٹس لندن کے ڈاکٹرزکو فراہم کردی گئی ہیں،برطانوی ڈاکٹرزنے نواز شریف کو لندن میں علاج کا مشورہ دیاہے ،ذرائع کے مطابق لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں نواز شریف کے علاج کے انتظامات کئے جارہے ہیں،نوازشریف کے دل کا آپریشن عید سے پہلے کرنے کیلئے مشاورت کی جارہی ہے ۔
مزید پڑھیے


میاں نواز شریف کی فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں بریت کیخلاف درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

منگل 30 اپریل 2019ء
اسلام آباد (لیڈی رپورٹر،صباح نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک کی جانب سابق وزیر اعظم نواز شریف کو فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس سے بری کرنے کے خلاف دائر نیب کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی 21مئی تک ملتوی کر دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز نے فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس میں پالیسی میٹنگ میں شرکت کرنا تھی۔ نیب نے فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے بری کرنے کے فیصلہ کو چیلنج کر رکھا ہے ۔
مزید پڑھیے


نوازشریف کی اپیل ،ہائیکورٹ کا مکمل ریکارڈ دوبارہ پیش کرنیکا حکم

بدھ 24 اپریل 2019ء
اسلام آباد (92نیوز رپورٹ،این این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی العزیزیہ سٹیل مل ریفرنس میں مرکزی اپیل پر سماعت کے دور ان پیپر بک کو دوبارہ ترتیب دینے کی ہدایت کرتے ہوئے مکمل ریکارڈ دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا جبکہ نوازشریف کی ایک دن کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ۔ گزشتہ روز جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پرمشتمل بنچ کے روبرو دوران سماعت نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ پیپر بک ہمیں مل گئی ہے لیکن یہ مکمل نہیں۔ پیپر بک میں بہت سی دستاویزات موجود
مزید پڑھیے


نوازشریف کا ساتواں طبی معائنہ درکار تمام ٹیسٹ مکمل

منگل 23 اپریل 2019ء
لاہور،اسلام آباد(سپیشل رپورٹر،لیڈی رپورٹر، 92 نیوز رپورٹ،نیوزایجنسیاں)سابق وزیراعظم نواز شریف پیرکو ساتویں مرتبہ طبی معائنے کیلئے شریف میڈیکل آئے جہاں ان کا ماہرین امراض دل، دماغ اور گردوں نے معائنہ کیا۔ نواز شریف ایک گھنٹہ پندرہ منٹ گزار کر ہسپتال سے واپس گھر چلے گئے ۔ آغا خان ہسپتال کے معالجین خصوصی طور پر نوازشریف کے طبی معائنے کیلئے آئے ۔ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی ہسپتال میں موجود رہے ۔ آغا خان ہسپتال کے معالجین نے نوازشریف کا تفصیلی طبی معائنہ کیا جس کے مطابق نوازشریف کے دماغ تک جانے والی شریان میں خون کے بہاؤ میں جزوی
مزید پڑھیے


نواز شریف دور میں بغیر سکیورٹی کلیئرنس 2بحری جہاز بھارتی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کی تحقیقات:خبر ایجنسی کا دعویٰ

پیر 22 اپریل 2019ء
اسلام آباد ( آن لائن )وزارت شپنگ اینڈ پورٹس نواز شریف دور حکومت میں دو بحری جہازوں کے بھارتی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کی اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے ۔ خبر ایجنسی کے مطابق دو بحری جہاز ایم وی سرگودھا اور ایم وی سبی بھارتی بندرگاہوں پر لنگر انداز ہوئے تھے اور سامان اپ لوڈ کیا تھا، یہ جہاز متعلقہ سکیورٹی اداروں سے کلیئرنس سرٹیفکیٹ کے بغیر بھارت روانہ ہوئے تھے ۔ یہ جہاز بھارت سے سامان اٹھا کر سوڈان اور رینٹ دارپ بھی گئے تھے جس کے نتیجہ میں ہمارے قومی مفادات کو شدید
مزید پڑھیے








اہم خبریں