Common frontend top

نواز شریف


مشرف کا معاملہ اللہ پر چھوڑدیا:نواز شریف، طبی معائنہ

هفته 21 دسمبر 2019ء
لندن(بیورورپورٹ،مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف ہسپتال میں چیک اپ کے بعد واپس گھرپہنچ گئے ،پرویزمشرف سے متعلق فیصلے کے سوال پرنوازشریف خاموش رہے ۔نوازشریف نے کہا میں نے معاملہ اللہ پرچھوڑدیاہے ،مسلم لیگ ن کی خاموشی سیاسی حکمت عملی بھی ہوسکتی ہے ۔ہسپتال سے واپسی پرصحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں حسین نواز نے کہا کل والد کے دانتوں کامعائنہ کیاجائے گا، پیر کو کارڈیک پی ای ٹی سکین رائل برامپٹن ہسپتال میں ہوگا، نوازشریف کوپرویز مشرف سے متعلق فیصلے سے آگاہ کردیاگیاہے ۔
مزید پڑھیے


میاں فاروق مانیکا کی لندن میں میاں برادران سے ملاقات ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی

هفته 21 دسمبر 2019ء
پاکپتن ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )میاں خاور فرید مانیکا ، میاں احمد رضا خان مانیکا ایم این اے کے چھوٹے بھائی میاں فاروق احمد خان مانیکا نے لندن میں میاں برادران سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔ میاں فاروق مانیکا نے 2018کے الیکشن میں پی پی191پاکپتن سے مسلم لیگ ن کے بزرگ رہنما سابق صوبائی وزیر میاں عطا محمدمانیکا کے فرزند میاں محمد حیات مانیکا کے خلاف بطور آزاد امیدوارحصہ لیا تھا،فاروق احمد مانیکا نے لندن میں سلمان شہباز کے قریبی دوست اکبر مانیکا کے ذریعے سلمان شہباز سے ملاقات کر کے لیگی قائدین تک
مزید پڑھیے


نواز شریف علاج کیلئے امریکہ جانے پر رضامند

پیر 16 دسمبر 2019ء
لندن(92 نیوزرپورٹ،این این آئی)مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کو علاج کیلئے امریکہ لے جانے پر ڈاکٹرزکی مشاورت مکمل ہوگئی، فیملی ذرائع کے مطابق نوازشریف نے علاج کیلئے امریکہ جانے پر رضامندی ظاہرکردی ہے اور وہ آئندہ 72گھنٹے کے دوران امریکہ روانہ ہوسکتے ہیں،امریکی شہر بوسٹن کے ہسپتال میں انتظامات کوحتمی شکل دیدی گئی،نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان،کنسلٹنٹس اوربوسٹن ہسپتال کے ڈاکٹرزکے درمیان مشاورت مکمل ہوچکی ہے ،ڈاکٹروں کی رائے میں نوازشریف کا مختلف نوعیت کا علاج بوسٹن کے ہسپتال میں ایک ہی چھت تلے ممکن ہوسکتاہے ،لندن میں نواز شریف کو مختلف ہسپتالوں میں جاناپڑرہاہے جبکہ سکیورٹی ایشوزبھی ہیں،ذرائع
مزید پڑھیے


نواز شریف کے پلیٹ لیٹس غیر مستحکم، شریانیں جزوی بند، فالج کا خطرہ: برطانوی ڈاکٹر کی رپورٹ ہائیکورٹ پیش

هفته 14 دسمبر 2019ء
لاہور (نامہ نگارخصوصی،92 نیوزرپورٹ،مانیٹرنگ ڈیسک)قائد ن لیگ نواز شریف کی صحت سے متعلق برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن سے تصدیق شدہ رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دی گئی،نواز شریف کی رپورٹ وکیل امجد پرویز نے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو جمع کرائی، جو وقت ختم ہونے کے باعث کمپیوٹر میں فیڈ نہیں کی جاسکی، آج فیڈ کی جائے گی۔میڈیکل رپورٹ ان کے کنسلٹنٹ ڈیوڈ لارنس نے تیار کی جس کے مطابق بائی پاس آپریشن کے بعد نواز شریف کی طبیعت کچھ بہتر ہے مگر انکی خون کی شریانوں میں مسائل ہیں۔ نواز شریف کی صحت ٹھیک نہیں اور پلیٹ لیٹس
مزید پڑھیے


جج ویڈیو سکینڈل کیس، ہائیکورٹ فیصلہ کرنے میں آزاد ہے :سپریم کورٹ، نواز شریف کی استدعا منظور

بدھ 11 دسمبر 2019ء
اسلام آباد(خبرنگار،لیڈی رپورٹر)سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک سے متعلق ویڈیو سکینڈل کیس کے فیصلے کیخلاف دائر نظر ثانی درخواستیں نمٹاتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے فیصلے میں مخصوص عدالتی آبزرویشنز حذف کرنے سے متعلق استدعا منظور کر لی جبکہ قرار دیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلہ کرنے میں آزاد ہے ۔گزشتہ روز چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس منصور علی شاہ پر مشتمل تین رکنی بنچ نے معاملہ نمٹاتے ہوئے مزیدقرار دیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ ویڈیو کے بارے اپنا راستہ خود
مزید پڑھیے



بیرون ملک قیام میں توسیع ،نوازشریف کا مشن میڈیکل تھری شروع

بدھ 11 دسمبر 2019ء
لاہور (رانا محمد عظیم ) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے بیرون ملک قیام میں توسیع کیلئے مشن میڈیکل تھری شروع کردیا۔میاں نواز شریف کے بیرون ملک قیام کو کس طرح طویل بنانا ہے میاں نواز شریف کے قریبی لوگوں نے قانونی اور دیگر پہلوؤں پر کام شروع کر دیا،فروری ،مارچ میں حکومت کیخلاف تحریکیں متوقع ہیں جبکہ نواز کو شہباز سے زیادہ مریم پر اعتبار ہے اگر وہ باہر گئیں توواپس نہیں آئینگی ،مصدقہ ذرائع کے مطابق میاں محمد نواز شریف نے پاکستان آنے کے حوالے سے اپنے قریبی حلقوں کو یہ کہا ہے کہ اس وقت تک
مزید پڑھیے


وزیراعظم نے نوازشریف کی واپسی کیلئے وزرا کو ٹاسک دیدیا

بدھ 11 دسمبر 2019ء
اسلام آباد (سید نوید جمال؍92نیوز رپورٹ )وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نوازشریف کو وطن واپس لانے کیلئے سرگرم ہوگئے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ 4ہفتوں کیلئے گئے تھے مگر تاحال واپسی کے آثار نظر نہیں آرہے ۔فروغ نسیم اور شہزاد اکبر کو نوازشریف کے حوالے سے اہم ذمہ داری دی گئی۔دونوں وزرا کو قانونی طریقہ کار کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کو خط لکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں نواز شریف کے باہر جانے کے معاملے پر سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ بھی کیا گیا
مزید پڑھیے


نواز شریف کو فالج کا خطرہ ہے :ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان

منگل 10 دسمبر 2019ء
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کے ذاتی معالج نے ڈاکٹر عدنان نے نوازشریف کو فالج کاخطرہ ظاہرکردیا،سابق وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز کیساتھ میڈیا کونوازشریف کی صحت سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹرعدنان نے کہانوازشریف کی طبیعت کو ٹھیک نہیں کہاجاسکتا،پلیٹ لیٹس مستحکم رکھنے کے لیے نوازشریف کو ادویات دی جارہی ہیں، میڈیکل رپورٹ جلد متوقع ہے جسے عدالت میں جمع کرایا جائے گا ،نوازشریف کے پلیٹ لیٹس ہفتے میں دوبارچیک کئے جاتے ہیں،ان کی طبی صورتحال کی بڑی وجہ ان سے جیل میں رکھا گیا سلوک بھی ہے ۔ حسین نواز نے کہانوازشریف کوکوٹ لکھپت جیل سے
مزید پڑھیے


نواز شریف،مریم نواز کیخلاف ایک اور نیب ریفرنس کی تیاری

جمعرات 05 دسمبر 2019ء
لاہور،اسلام آباد (اپنے نیوز رپورٹر سے ،نامہ نگار،این این آئی) نیب نے چودھری شوگر ملز کیس میں قائد ن لیگ نواز شریف،ان کی بیٹی مریم نواز اور بھتیجے یوسف عباس کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی تیاری شروع کردی، ذرائع کے مطابق تفتیشی افسر نے ریفرنس تیار کرنا شروع کر دیا جو چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد رواں ماہ کے آخر میں دائر کئے جانے کا امکان ہے ، ریفرنس رپورٹ میں بتایا گیا کہ چودھری شوگر ملز کیس میں نواز شریف سے 2 مرتبہ سوالات کا سیشن ہوا تاہم سابق وزیراعظم دونوں مرتبہ نیب کے سوالات کا تسلی بخش
مزید پڑھیے


نواز شریف کی بیماری انتہائی پیچیدہ ہے :برطانوی ڈاکٹر

پیر 02 دسمبر 2019ء
لندن(92نیوزرپورٹ) برطانوی ڈاکٹروں نے قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کی بیماری کوانتہائی پیچیدہ قراردیدیا۔ڈاکٹرنیئرزمان نے 92نیوزسے گفتگو میں کہا لیگی قائد کوعلاج کیلئے امریکی شہربوسٹن لے جایاجاسکتاہے ،نوازشریف کاعلاج لندن میں بھی ہوسکتا ہے تاہم بوسٹن میں زیادہ مناسب ہوگا۔صدرن لیگ شہباز شریف نے کہا لندن برج واقعہ کی وجہ سے ڈاکٹرسے طے شدہ اپائنٹمنٹ منسوخ کرنا پڑی،ڈاکٹرآج نوازشریف کا معائنہ کرینگے ،آج پلیٹ لیٹس اوربون میروٹیسٹ کی رپورٹ ملنے کابھی امکان ہے ۔
مزید پڑھیے








اہم خبریں