Common frontend top

نواز شریف


نوازشریف مجرم، واپس بھیجا جائے : پاکستان کابرطانوی حکومت کو خط؛ حکومتی اقدام توہین عدالت ہے :شہبازشریف

بدھ 04 مارچ 2020ء
لاہور،اسلام آباد (نمائندہ خصوصی سے ،وقائع نگار خصوصی ،مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو وطن واپس لانے کے لیے برطانوی حکومت کو خط لکھ دیا جبکہ شہباز شریف نے کہاہے کہ حکومتی اقدام کو توہین عدالت ہے ،عدالت سے رجوع کرینگے ۔ ذرائع کے مطابق خط پنجاب حکومت کی سفارش اور مشاورت کے بعد لکھا گیا ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف سزا یافتہ مجرم ہیں، علاج کی غرض سے انہیں باہر بھیجا گیا تھا ۔لیکن نواز شریف کسی ہسپتال میں داخل ہوئے نہ ہی علاج کرایا۔برطانوی حکومت نواز شریف کو واپس
مزید پڑھیے


زرداری،نواز ،گیلانی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس دائر

منگل 03 مارچ 2020ء

اسلام آباد(نامہ نگار،نیٹ نیوز،این این آئی، مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری،قائد ن لیگ اور سابق وزیر اعظم نواز شریف اورپی پی رہنما و سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سمیت 5 ملزمان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس دائر کردیا۔۔نیب نے چئیرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کے دستخط کے بعداحتساب عدالت اسلام آباد میں توشہ خانہ ریفرنس دائر کیا۔ ریفرنس میں آصف زرداری کے قریبی ساتھی اور اومنی گروپ کے سی ای او انور مجید اوران کے بیٹے عبدالغنی مجید کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ۔ریفرنس میں موقف اختیار
مزید پڑھیے


نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد: احسن اقبال، عباسی کی ضمانتیں منظور

بدھ 26 فروری 2020ء
لاہور،اسلام آباد ( خصوصی نمائندہ ،نامہ نگار خصوصی ،اپنے نیوز رپورٹر سے ،مانیٹرنگ ڈیسک، 92 نیوزرپورٹ ، لیڈی رپورٹر ،نامہ نگار ) پنجاب کابینہ نے نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کے لیے درخواست کو مسترد کردیا،اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ایل این جی کرپشن کیس اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کی نارووال سپورٹس کمپلیکس کیس میں ضمانتیں ایک، ایک کروڑ روپے مچلکوں کے عوض منظور کرلیں اور رہا کرنیکا حکم دیدیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں نوازشریف کی جانب سے ضمانت
مزید پڑھیے


نواز شریف سے ملنے والدہ لندن پہنچ گئیں

اتوار 16 فروری 2020ء
لاہور(سٹاف رپورٹر،92نیوزرپورٹ)قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کی والدہ بیگم شمیم اختر اپنے بیمار بیٹے کی عیادت کیلئے لندن پہنچ گئیں،ایئرپورٹ پرپوتے حسین نواز،لیگی رہنماناصربٹ اوردیگرنے استقبال کیا۔ بیگم شمیم اختر چند روز لندن میں قیام کے بعد واپسی پر عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گی۔ ان کے ہمراہ نواز شریف کی ہمشیرہ کوثر اور بہنوئی یوسف عزیز بھی گئے ہیں،نوازشریف کے خاندان کے ارکان لاہور سے قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 757 کے زریعے لندن روانہ ہوئے ۔بیگم شمیم اختر نے کہاآپریشن سے پہلے بیٹے سے ملنا چاہتی ہوں۔ پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب نے تصدیق کی کہ آپی
مزید پڑھیے


نوازشریف کو باہر بھیجنے میں میراکردارہے :شجاعت

اتوار 16 فروری 2020ء
جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم اور سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ملک سے باہر بھجوانے میں میراکردار ہے ،نوازشریف اپنا علاج مکمل کرائیں، فی الحال واپس نہیں آنا چاہئے ،جدہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چودھری شجاعت نے کہاکہ اگر یہی صورتحال رہی تو آئندہ تین ماہ بعد کوئی پاکستان کا وزیر اعظم بننے کو تیار نہیں ہو گا، پاکستان کی معاشی صورت حال بہت خراب ہو چکی، ہمارے مثبت مشوروں کو وزیر اعظم عمران خان حکومت پر تنقید سمجھتے ہیں، اتحاد میں شامل فسادئیے نہ جانے وزیر اعظم کو کیا رپورٹ
مزید پڑھیے



نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس بھی نامکمل قرار

جمعه 07 فروری 2020ء
لاہور (جنرل رپورٹر، 92 نیوز رپورٹ) سرکاری میڈیکل بورڈ نے ضمانت میں توسیع کے معاملے پرقائد ن لیگ نوازشریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس ایک بار پھر نامکمل قرار دے کر رائے دینے سے انکار کردیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس پر سرکاری میڈیکل بورڈ کا اجلاس پروفیسر محمود ایاز کی سربراہی میں سروسز ہسپتال میں ہوا۔بورڈ کے مطابق پلیٹ لیٹس کی تعداداور عارضہ کے علاج کے حوالے سے رپورٹس بورڈ کو فراہم نہیں کی گئیں ۔ کلینیکل رپورٹس کی عدم دستیابی کی وجہ سے میڈیکل بورڈ کوئی رائے نہیں دے سکتا ، بورڈ نے اپنے
مزید پڑھیے


بیرون ملک قیام کامعاملہ نوازشریف کی صحت سے متعلق خط جائزہ کیلئے میڈیکل بورڈ کوارسال

بدھ 05 فروری 2020ء
لاہور(جنرل رپورٹر،92 نیوزرپورٹ)مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے بیرون ملک قیام میں توسیع کے معاملہ پر انکی صحت سے متعلق خط جائزہ کیلئے میڈیکل بورڈ کوارسال کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق محکمہ صحت نے نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان کاخط سروسزہسپتال کے سرکاری میڈیکل بورڈکوبھجوادیا۔ نواز شریف کی صحت پر خط شریف میڈیکل سٹی کے لیٹر ہیڈ پر بنا ہوا ہے ۔ میڈیکل بورڈ نواز شریف کی موصول ہونے والی پہلی 2 رپورٹس کو ناکافی ہونے پر مسترد کرچکا ہے ۔
مزید پڑھیے


احتساب عدالت،نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ طلب

هفته 01 فروری 2020ء
لاہور(اپنے نیوز رپورٹر سے ، این این آئی) احتساب عدالت لاہور نے مختلف کیسز میں قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز اور ان کے کزن یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید14روز کی توسیع کر دی جبکہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا عدالت کو مطمئن کیا جائے کہ ان کی حالت سفر کے قابل نہیں ۔احتساب عدالت میں نواز شریف، مریم نواز، شہباز شریف، حمزہ شہباز اور یوسف عباس کے خلاف مختلف نیب کیسز کی سماعت ہوئی۔ جیل حکام نے منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز جبکہ چودھری شوگر ملز
مزید پڑھیے


نوازشریف کی طبی رپورٹس ناکافی قرار، نئی طلب

جمعه 31 جنوری 2020ء
لاہور(نمائندہ خصوصی سے ، 92 نیوزرپورٹ ) محکمہ داخلہ پنجاب نے درخواست ضمانت میں توسیع کے حوالے سے قائد ن لیگ نواز شریف کی فراہم کردہ میڈیکل رپورٹس کو نا کافی قرار دیتے ہوئے سابق وزیراعظم سے نئی میڈیکل رپورٹس طلب کرنے کے لئے حتمی خط بھجوا دیا،3 دن کے اندررپورٹس فراہم نہ کرنے کی صورت میں حکومت پنجاب درخواست ضمانت میں توسیع کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے اپنا فیصلہ کر دے گی جوسابق وزیر اعظم کے خلاف بھی ہو سکتا ہے ۔ذرائع کے مطابق سیکشن آفیسر(ایم پی ) محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے لندن میں
مزید پڑھیے


لندن:اوورسیز پاکستانی نے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس مرتب کرنیوالے ڈاکٹر کیخلاف شکایت درج کرادی

بدھ 22 جنوری 2020ء
لندن( 92 نیوز رپورٹ)اوورسیزپاکستانی طارق محمودنے ڈاکٹرڈیوڈلارنس کیخلاف شکایت درج کرادی، ڈاکٹرڈیوڈلارنس نے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس مرتب کیں، ڈاکٹرڈیوڈلارنس سے متعلق شکایت برطانوی میڈیکل کونسل کوکی گئی۔شکایت میں نوازشریف کی عدالتی سزاکے بارے میں بھی ذکرکیاگیا،درخواست گزارکے مطابق کونسل تحقیقات کرے کہ ڈاکٹرڈیوڈنے نوازشریف کے برطانیہ میں قیام میں توسیع کی درخواست کی حمایت کیوں کی؟طارق محمودکے مطابق نوازشریف بظاہرصحتمندہیں،ریسٹورنٹ میں انکی تصاویربھی وائرل ہوئی ہیں،طارق محمودلندن میں نوازشریف کیخلاف ان کے گھرکے سامنے مظاہرے بھی کرتے رہتے ہیں۔
مزید پڑھیے








اہم خبریں