Common frontend top

ارشاد محمود


بھارت امریکی عدالت میں


امریکہ کے محکمہ انصاف نے انکشاف کیا ہے کہ اس کے خفیہ اداروں نے ایک بھارتی اہلکار کی نیو یارک میں مقیم خالصتان کے حامی رہنما گروپتونت سنگھ پنو کو قتل کرانے کی سازش پکڑی ہے۔ اس تہلکہ خیز انکشاف نے چندماہ قبل کینیڈا کے اس الزام پر مہر تصدیق ثبت کردی ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی نے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجارکو کینیڈا میں قتل کرایا ہے۔ اس الزام نے بھارت اور امریکہ کے تعلقات میں زبردست تناؤ اورپیدا کیاہے۔ امریکی محکمہ انصاف نے نیویارک کی ایک عدالت میں بھارت کے خلاف پندرہ صفحات پر مشتمل ایک طویل فرد
پیر 11 دسمبر 2023ء مزید پڑھیے

آزاد کشمیرکے حالات

پیر 09 اکتوبر 2023ء
ارشاد محمود
آزادکشمیر کے طول وعرض میں ایک طوفان برپاہے۔ عوام غصے میں نہیں ہیں بلکہ انتقام پر تل چکے ہیں اور حکمران ہیں کہ خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں۔احتجاج،دھرنے اور ہڑتالیں معمول بن چکا ہے۔گزشتہ چند مہینوں کے دوران آزاد جموں و کشمیر کے بجلی کے بلوں،آٹے کی قلت اوراشرافیہ کی غیر معمولی مراعات کے خلاف شہریوں کے بے مثل احتحاجی نے وزیراعظم چودھری انوار الحق کی کل جماعتی حکومت کی چولیں ہلا کر رکھ دی ہیں۔ بوکھلاہٹ کا شکار حکومت بجائے عوامی مطالبات کے آگے سرجھکائے اس نے احتجاجی تحریک کو طاقت کے استعمال سے کچلنے کی کوشش
مزید پڑھیے


خالصتان تحریک کا نیا رنگ

پیر 24 جولائی 2023ء
ارشاد محمود
خالصتان تحریک دوبارہ سر اٹھا رہی ہے۔ حالیہ دنوں آزاد سکھ ریاست کے ممتاز علمبردار ہردیپ سنگھ نجار کے پراسرار قتل کے خلاف آسٹریلیا،کینیڈا،برطانیہ اور امریکہ میں ہونے والے احتجاج میں خالصتان کے حامیوں کی غیرمعمولی شرکت نے دنیا کو حیران کردیا۔ نجار سنگھ جسے ہندوستانی حکومت نے ایک مطلوب دہشت گرد قرار دیا تھا،کو کینیڈا کے شہر وینکوور میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔اس شہر میں کافی سکھ آبادی پائی جاتی ہے۔اس واقعے نے بڑے پیمانے پر ردعمل کو جنم دیا ہے اور سکھ ڈاسپورا کمیونٹی اور کینیڈا اور امریکی میں ہندوستانی سفارتی حکام کے درمیان کشیدگی
مزید پڑھیے


گلگت بلتستان بھی فتح ہوگیا

پیر 17 جولائی 2023ء
ارشاد محمود
پی ڈی ایم کی فتوحات کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ آزادکشمیر کے بعد گلگت بلتستان میں حکمران جماعت تحریک انصاف کے بطن سے فارورڈ بلاک کا ظہور وزیرامور کشمیر و گلگت بلتستان جناب قمر الزمان کائرہ کی نگرانی میں ہوا۔ یہ مت بھولیں کہ کائرہ کا شمار ملک کے لبرل اور جمہوریت نوازرہنماؤں کی فہرست میں لکھا اور بولا جاتاہے۔ اب انہیں مخالف سیاسی جماعت میں فارورڈ بلاک بنوانے کے امور کا ماہر بھی کہہ سکتے ہیں۔ نون لیگ اور پیپلزپارٹی دونوں نے تحریک انصاف کے منحرف ارکان اسمبلی کے اشتراک سے ایک عمررسیدہ اور بیمار
مزید پڑھیے


تاریخ سے کوئی نہیں سیکھتا

پیر 10 جولائی 2023ء
ارشاد محمود
پانچ جولائی کو ہر سال ملک کے طول وعرض میں ایک ایسے دن کے طور پر یاد کیا جاتاہے جب آج سے 46 سال قبل جنرل محمد ضیا الحق نے اقتدار پر شب خون مار کر منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت معزول کی۔21 ماہ بعد انہیں راولپنڈی جیل میں ایک متنازعہ عدالتی فیصلے کے نتیجے میں پھانسی چڑھادیاگیا۔ بھٹو کا اس طرح اچانک سیاسی منظر نامے سے اوجھل ہوجانا اور ملک پر طویل عرصے تک جنرل ضیا کی حکومت کے بعد گمان تھا کہ ملک میں ان کا کوئی نام لیوا نہ رہے گا۔ اس کے اندازے کے
مزید پڑھیے



خرم پرویز کی جہد مسلسل

پیر 26 جون 2023ء
ارشاد محمود
انسانی حقوق کے ممتاز علمبردار خرم پرویز کو نومبر 2021 میں ایک من گھڑت مقدمے میں بھارتی حکام نے سری نگرسے گرفتار کیا۔ ان کی گرفتاری پر پوری دنیا میں زبردست احتجاج ہوا۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن اور نوم چومسکی جیسے عالمی شہرت یافتہ اسکالرزمسلسل ان کی رہائی کے لیے آواز بلند کرتے رہے ہیں۔ خوش آئندہ بات یہ ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ انہیں فراموش نہیں کیا گیا۔گزشتہ ہفتے خرم پرویز کی رہائی کی مہم کو غیر معمولی بوسٹ ملا۔محترمہ مری لاولرجو اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندے برائے انسانی حقوق ہیں نے خرم پرویز کی رہائی
مزید پڑھیے


ہمارے بدنصیب بچے

پیر 19 جون 2023ء
ارشاد محمود
کوٹلی کے بنڈالی گاؤں میں ایک حشر سا برپا ہے۔ ہر آنکھ نم اور چہرہ اداس ہے۔اس بدنصیب گاؤں کے 28 گھروںکے سجیلے جوانوں کو یونان کا سمندر نگل گیا۔ان میں سے اب کوئی ایک بھی لوٹ کر نہ آئے گا۔مرنے والوں کے ماں باپ کی زندگی بے نور ہوگئی۔ تادم مرگ وہ انتظار کی آگ میں جلتے رہیں گے۔اپنے اپنے یوسف کے غم میں نہ جانے کتنے باپ اندھے ہوں گے۔ نوجوانوں کو یورپ لے جانے کا جھانسہ دے کر رقم اینٹنے والوں کے گروہ ہر شہر میں پائے جاتے ہیں۔سرکار نہ صرف انہیں پہنچاتی ہے بلکہ حصہ
مزید پڑھیے


کنگز پارٹی کا استقبال

جمعه 02 جون 2023ء
ارشاد محمود
کنگزپارٹی کے استقبال کی تیاریاںآخری مراحل میں ہیں۔ اقتدار کی شطرنج کے روایتی مہرے ،جاگیردار، سرمایہ دار، سیاست اور شہرت کے شوقین اب سب ایک گھاٹ سے پانی پیئں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے منحرفین پر مشتمل قاف لیگ اور ایوب خان کی کنونشن لیگ کی طرح کی ایک پارٹی بن رہی ہے ۔دلچسپ بات یہ ہے یہ پارٹی پی ڈی ایم کی حکومت کو چیلنج کرے گی ۔فواد چودھری نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے اس کی مشق فرمانا شروع کردی ہے۔ الیکشن میں وہ حکمران اتحاد کے خلاف امیدوار میدان میں اتاریں گے ۔ الیکشن میں کامیاب ہونے
مزید پڑھیے


مکالمے کی طرف لوٹ آئیں

اتوار 28 مئی 2023ء
ارشاد محمود
ریاست سے زیادہ طاقت ورکوئی نہیں اور نہ ہونا چاہیے۔دنیا میں جو بھی گروہ ریاست سے ٹکرایا اس کا انجام برا ہوا۔ عمومی طور پر میچور ریاستیں طاقت کو آخری حربے کے طور پر استعمال کرتی ہیں۔ کیونکہ طاقت کا استعمال شروع کرنا آسان لیکن اس کے دور رس اثرات اور مضمرات کا مقابلہ کرنا مشکل ہوتاہے۔چنانچہ سیاسیات کے ہر ماہر کا مشورہ ہے کہ مکالمہ کے ذریعے ناراض گروہوں اور حکومت کے درمیان لواور دو کی بنیاد پر مسائل حل کیے جائیں۔اس کے برعکس پاکستان میں آج کل حکومت اپنی طاقت کا مظاہرہ کررہی ہے۔ ایک ایسی ریاست
مزید پڑھیے


چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں

هفته 20 مئی 2023ء
ارشاد محمود
پی ڈی ایم کی حکومت نے بڑی کامیابی کے ساتھ پی ٹی آئی کے ساتھ جاری سیاسی لڑائی کواداروں اور عمران خان کے درمیان کشیدگی میں بدل دیا۔ اسی دوران کچھ ناعاقبت اندیش افراد نے فوجی تنصیبات پر حملے کر کے نہ صرف غیر ذمہ داری کا ثبوت دیابلکہ جلتی آگ پر تیل ڈالا۔ چنانچہ پاکستان تحریک انصاف کے لیے دستیاب سیاسی سپیس اور کم ہوگئی ہے۔عالم یہ ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز عمران خان اور چیف جسٹس کو برداشت کرنے کوتیار نہیں۔ ان کے حامی سپریم کورٹ کے سامنے ہونے والی اشتعال انگیز تقریروں کا
مزید پڑھیے








اہم خبریں