کراچی(کامرس رپورٹر )وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیا کے وزیرِاعظم مہاتیر محمد کی جانب سے سرمایہ کاروں کو ٹیکس میں نرمی کیلئے دی گئی تجویز پر ایف بی آر سے ٹیکس اصلاحات پر بریفنگ لینے اور پاکستان اور ملائشیا کے درمیان مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے معاہدوں کے سلسلے میں وزیراعظم نے ملک کے نمائندہ اداروں ایف پی سی سی آئی اور ملک کے بڑے شہروں کے چیمبرز آف کامرس کے نمائندوں سے بھی مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔بتایاجاتا ہے کہ وزیر اعظم نے تاجررہنماسہیل الطاف سے جولائی 2019میں ملائیشیا میں ہونے والی پاکستان بزنس کانفرنس میں شرکت کا وعدہ بھی کیا ہے ۔ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیرمحمد نے دورہ پاکستان کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کو تجویز دی تھی کہ سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے کیلئے پاکستان ٹیکس کی شرح میں نرمی کرے ۔