لاہور(پ ر )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وایم این اے ملک کرامت علی کھوکھر نے کہا ہے کہ کسی بھی مسئلہ پر احتجاج کرنا سب کا جمہوری حق ہے مگر بلا جواز احتجاج کی کوئی منطق سمجھ میں نہیں آرہی، ان خیالات کا اظہارملک کرامت علی کھوکھرنے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ڈاکٹرمحمدعدنان بھی موجودتھے ،انہوں نے کہا کہ حکومت مولانا فضل الرحمن کے ساتھ مذاکرات کیلئے آمادہ ہے تاکہ حالات کی بہتری ممکن ہوسکے ، تاریخ گواہ ہے کہ مولانا کی جماعت نے اسمبلی میں کبھی کوئی مسئلہ نہیں اٹھایا، اب بیرونی اشاروں پر ملک میں انتشار پید اکرکے حکومت کے مثبت اقدامات کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں ، انہوں نے کہا کہ احتجاج سب پارٹیوں اور سیاستدانوں کا جمہوری حق ہے مگر ہم اس کی آڑ میں کسی کو انتشار نہیں پھیلانے دیں گے ۔انہوں نے مزیدکہا کہ ن لیگ اور پی پی پی کی لوٹ مار کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے ، کھربوں روپے میٹرو اور اورنج ٹرین جیسے منصوبوں پر خرچ کرکے قوم کو مقروض کردیا گیا ہے ۔