لاہور (نیٹ نیوز ) اداکارہ وماڈل رحمت اجمل جلد ہی پیا دیس سدھارنے والی ہیں ۔گزشتہ روز اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی مایوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو شادی کی خوشخبری سنائی۔تصاویر میں رحمت اجمل کو زرد رنگ کے مایوں کے لباس میں مسکراتے چہرے پر ابٹن لگواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ تصاویر میں رحمت اجمل کے والد کو بیٹی کی زندگی کے اہم دن کے موقع پر ان سے پیار کا اظہار کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔اداکارہ نے اپنی مایوں کیلئے پیلے اور قرمزی رنگ کے لہنگے میں نو میک اپ لک کا انتخاب کیاجبکہ اداکارہ تمام تصاویر میں خوشگوار موڈ کیساتھ مایوں کی تقریب انجوائے کرتی دیکھی جاسکتی ہیں ۔رحمت اجمل نے گزشتہ برس ایک سادہ تقریب میں طیب سلیم کیساتھ لاہور میں منگنی کی تھی۔