ملتان، بوریوالا (نیوز رپورٹر، تحصیل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کی تاریخ میں پہلی بار مسلسل دوسری دفعہ چیف جسٹس کے عہدے پر تعیناتی جنوبی پنجاب سے ہوئی ہے ۔ جسٹس امیر بھٹی کا تعلق بوریوالا سے ہے ۔جسٹس محمد امیر بھٹی 8 مارچ 1962ئکو بوریوالا میں پیدا ہوئے ، ابتدائی تعلیم ایم سی ماڈل ہائی سکول بوریوالا سے حاصل کی، 1985 میں بہائو الدین زکریا یونیورسٹی سے وکالت کی ڈگری حاصل کی ۔1986 میں بطور ایڈووکیٹ ہائیکورٹ انرولمنٹ ہوئے ، 1999 میں ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ، 2001 میں سپریم کورٹ میں وکالت کا آغاز کیا ، امریکن بار ایسوسی ایشن اور انٹرنیشنل بار ایسوسی ایشن لندن کے عہدے پر بھی فائز رہے ،12 مئی2011 کو لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج تعینات ہوئے ، وہ 7 مارچ 2024 تک چیف جسٹس رہیں گے ۔