واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکہ میں 6 ٹانگوں والے کتے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کا پہلا 6 ٹانگوں والا کتا ہے جو پیدائش کے بعد زندہ ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایسا پہلی مرتبہ ہوا کہ 6 ٹانگوں والے کتے کی زندہ پیدائش ہوئی اور وہ صحت یاب زندگی بھی گزار رہا ہے۔ماہرین کے مطابق مستقبل میں اس کو فیزیکل تھیرپی کی ضرورت پڑسکتی ہے۔