فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) ضلعی پولیس کی طرف سے گذشتہ روز عدالتوں میں حوالاتیوں کو پیش نہیں کیا گیا ، عدالتوں میں حوالاتی کو پیش نہ کئے جا نے کی بناء پر عدالتی عملہ نے نئی تاریخیں دیدی ہیں ، گذشتہ روز عام انتخابات کے نتائج کا اعلان کر نے کے سلسلہ میں مصروفیت کی وجہ سے ضلعی پولیس کی طرف سے حوالاتیوں کو عدالتوں میں پیش نہیں کیا جا سکا ہے ۔