لاہور(سٹاف رپورٹر)انڈس واٹر کمیشن لاہور سیکرٹریٹ کے افسر گزشتہ روز اسلام آباد منتقل ہوگئے جبکہ باقی عملہ بھی اگلے ہفتے تک اسلام آباد منتقل ہوجائیگا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ہدایت کی تھی کہ انڈس واٹر کمیشن لاہور کا دفتر اسلام آباد منتقل کیا جائے اس حکم کی پیروی کرتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر،جوائنٹ کمشنر،2اسسٹنٹ کمشنر،ایک اسسٹنٹ انجینئر اور ایک ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اسلام آباد چلے گئے اور انہوں نے وہاں دفتر ی امور نمٹانا شروع کردیئے ۔