نیویارک(ویب ڈیسک) سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ گھروں کے باغات اور فصلوں میں عام استعمال ہونیوالی ایک دوا امراضِ قلب کیساتھ کئی جان لیوا بیماریوں کی وجہ بھی بن سکتی ہے۔اس دوا کو پائریتھرائیڈز کا نام دیا گیا ہے۔ اسے زراعت اور گھروں میں کیڑے مکوڑے مارنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے اور بہت سی گھریلو اشیا میں بھی اس کا استعمال طویل عرصے سے جاری ہے۔اگرچہ یہ ایک چھوٹا مطالعہ ہے لیکن اس میں کیمیکل کے جان لیوا خطرات سامنے آئے ہیں جس کے بعد اس پر مزید تحقیق ضروری ہوگئی ہے۔