پشاور(ذیشان کاکاخیل ) خیبرپختونخوا میں انسداد پولیو کے قطروں سے انکاری والدین کی تعداد 13ہزار743تک پہنچ گئی ہے ۔قطرے پلانے سے انکاری والدین کی سب سے زیادہ تعداد 10ہزار319پشاور میں ہے ،چارسدہ791 کے ساتھ دوسرے ،لکی مروت 797انکاری والدین کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ،پسماندہ ترین اضلاع چترال،ہنگواور ٹانک میں انکاری والدین کی تعداد کم ہے ۔ڈائریکٹرای پی اے اکرم شاہ نے بتایا کہ والدین کے ذہنوں میں موجودپولیو کا منفی تصور ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس میں وہ کافی حد تک کامیاب بھی ہوئے ہیں۔