ممبئی ( نیٹ نیوز ) سوشل میڈیا پر آج کل ایک ویڈیو خود وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخص خطرناک سانپ کو پانی پلا رہا ہے ، ویڈیو بھارتی فاریسٹ آفیسر سوزانتا نندا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سانپ کے پینے کے اندازہ ہورہا ہے کہ وہ خاصا پیاسا ہے ۔ انہوں نے لکھا کہ جانوروں کے لیے اپنے گارڈن میں کسی کنٹینر میں پانی ضرور رکھیں۔بھارتی فاریسٹ آفیسر کی اس ویڈیو کو ہزاروں افراد نے دیکھا اور پسند کیا۔ لوگوں نے سانپ کو پانی پلانے والے شخص کی بہادری اور رحم دلی کی تعریف کی۔