ہنگو(نمائندہ خصوصی ) قبائلی ضلع لوئر اورکزئی علاقہ کھوا درہ میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا ، خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کر تے ہوئے نامعلوم تخریب کاروں کی جانب سے زیر زمین چھپایاگیا بھاری اسلحہ بر آمد کر کے قبضہ میں لے لیا ،سکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع اورکزئی کی لوئر تحصیل کھوادرہ میں خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی میں نامعلو م شر پسندوں کی جانب سے زیر زمین چھپا ئے گیا اسلحہ اور ایمو نیشن کی بھاری کھیپ بر آمد کر لی،سکیورٹی ذرائع کے مطا بق قبضہ میں لئے گئے اسلحہ ایمو نیشن میں 12بکس ایمو نیشن ،12.7ملی میٹر 1000روانڈر ،ایک 12.7ملی میٹر گن اور ایک بیر ل شامل ہے ، مذکورہ ریکوری کے بعد علاقہ کھوا درہ اور گردونواح میں سرچ آپریشن کیا گیا ۔