آج کے دور میں ہوائی جہاز نقل و حمل کا سب سے بڑا اور برق رفتار ذریعہ ہے، جس نے دنوں کی مسافت کو گھنٹوں میں بدل دیا ہے۔ لیکن آج کے تیز رفتار دور میں لوگ اِس رفتار کو بھی قابلِ قبول نہیں سمجھتے بلکہ وہ ہائپر سونک رفتار چاہتے ہیں، جس سے گھنٹوں کا سفر منٹوں میں طے ہو سکے۔ عوام کے قیمتی وقت کو بچانے اور جدید دور کے تقاضوں کو سمجھتے ہوئے، ہوائی جہاز بنانے والی مشہور کمپنی ’Boeing‘ہائپر سونک ہوائی جہاز پر کام کر رہی ہے، کمپنی کے ترجمان کو مطابق یہ جہاز آئندہ 10 سے 20 برس کے عرصے میں تیار ہو جائے گا۔ ا یہ بھی کہنا ہے کہ اِس جہاز صرف نام ہی ہائپر سونک نہیں ہو گا، بلکہ اِس کی رفتار آواز کی رفتار سے 5 گناہ تیز ہو گی، یعنی ایک جنگی جہاز سے بھی تیز پرواز کرے گا اور یقینا یہ ساؤنڈ بیریر کو بھی توڑے گا، جس سے ہوائی جہاز کے ڈھانچے کو نقصان پہنچ سکتا ہے، اِسی مسئلے کے حل کے لیے کمپنی اِس کے خصوصی ڈیزائن پر کام کر رہی ہے۔ فزکس کے قوانین کے مطابق زمین کے فضائی حدود میں اِس جہاز کو اُڑانا خطرناک ہو سکتا ہے، اِس لیے یہ کہا جا رہاہے کہ یہ جہاز زمینی فضائی حدود سے چند کلومیٹر اونچائی پر پرواز کرے گا۔ اِس ہوائی جہاز کو اُڑانے کے لیے خصوصی فیول بھی تیار کیا جا رہا ہے، جس کا نام ’کرائیوجینک ہائیڈروجن فیول‘ ہے۔ کمپنی کے ترجمان کے مطابق اِس ہوائی جہاز کو کچھ اِس طرح ڈیزائن کیا جائے گا کہ یہ فوج اور کمرشل دونوں مقاصد کے لیے استعمال میں لایا جا سکے۔ اِس جہاز میں بیٹھنے کے خواہش مند افراد اِسے لیے پُر امید ہیں کہ اِس جہاز پر ایک قابلِ اعتماد کمپنی کام کر رہی ہے اور چند برسوں بعد یہ جہاز دنیا بھر کے ایئر پورٹس سے پرواز بھرتا نظر آئے گا۔