واشنگٹن( نیٹ نیوز) امریکہ میں شدید برف باری کے باعث مگرمچھوں نے اپنی زندگیاں بچانے کا منفرد طریقہ اپنالیا۔ رپورٹ کے مطابق برفباری کی لہر نے ریاستوں کو منجمد کردیا ہے ، شدید سردی نے چشموں تک کا پانی بھی جما دیا ہے اور اسی سردی کا نشانہ مگرمچھ بھی بن رہے ہیں اور خود کو بچانے کے لیے مگرمچھ اپنی ناک برف کی سطح کے اوپر جبکہ باقی جسم پانی کے اندر رکھ رہے ہیں تاکہ سانس کی روانی بحال رہے ۔