کوئٹہ (کرائم رپورٹر) ایرانی حکام نے مختلف علاقوں سے 603 پاکستانی گرفتار کرکے تفتان انتظامہ کے حوالے کردیئے ۔ مختلف ایجنٹوں کے ذریعے ایران میں داخل ہونے والے 603پاکستانیوں کو ایرانی حکام نے گرفتار کرکے تحقیقات کے بعد تفتان انتظامہ کے حوالے کردیا، پاکستانی مختلف ایجنٹوں کے ذریعے ایران میں داخل ہوئے تھے ، ایرانی سرحدی حکام نے غیرقانونی سفر کے الزام میں گرفتار کرکے تفتان انتظامہ کے حوالے کیا، پاکستانی روزگار کی تلاش میں بذریعہ ایران یورپ جانے کے خواہشمند تھے ، تفتان لیویز نے تھانہ میں بند کرکے تفتیشی شروع کر دی ہے ۔