فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی سکولوں کی جانب سے زائد فیسیں وصول کرنے کے معاملے پر سپریم کورٹ کے حکم کے بعدایف آئی اے نے پرائیویٹ سکولوں پرچھاپے مارنا شروع کردیئے ۔ایف آئی اے نے بڑے نجی سکولوں کی مرکزی سمیت 3برانچوں کا ریکارڈقبضے میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی 3 ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں،انہوں نے تین سکولوں پرکریک ڈائون کیا جن میں بیکن ہائوس کی دوبرانچز اور ایک اورپرائیویٹ سکول پرچھاپہ مارا اوروہاں سے 5سالہ ریکارڈحاصل کرلیا۔یہ انکشاف بھی سامنے آیاکہ بیکن ہائوس کے ڈائریکٹر38لاکھ روپے ماہانہ وصول کرتے ہیں۔ذرائع کے مطابق تمام سکول سربراہان کو نوٹسزجاری کردیئے اورجرمانے بھی عائد کردیئے ،ان کو کہاگیاہے کہ جب تک تفتیش ختم نہیں ہوجاتی، ان کو یہ سکول برانچزکھولنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی،ایف آٗئی اے کے مطابق ریکارڈکی چھان بین سے 5برسوں میں وصول کی گئی فیسوں کا پتہ چلایاجائیگا۔