لاہور(اپنے رپورٹر سے ) ایل ڈی اے کے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں ۔ایل ڈی اے کی ڈی جی آمنہ عمران نے ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز شہبازالحق گھرکی اور ڈائریکٹر میٹروپولیٹن پلاننگ ون مزمل اشتیاق کا تبادلہ کرکے انہیں ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمنسٹریشن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے اور ڈپٹی ڈائریکٹر میٹروپولیٹن پلاننگ حمانہ سعید کو ڈائریکٹر میٹروپولٹن پلاننگ ون کا اضافی چارج دے دیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر میٹروپولیٹن پلاننگ فیصل مسعود قریشی کا تبادلہ کرکے ان کی خدمات چیف ٹاؤن پلانر کے سپرد کردی ہیں۔