سنگاپور( نیٹ نیوز) دنیا میں قدرت کی تخلیق کے ایسے شاندار نظارے ہیں جنہیں دیکھ کر انسان حیرت کی تصویر بن جاتا ہے ۔’’دی ڈیڈ لیف بٹرفلائے ‘‘ نام کی تتلی ٹروپیکل ایشیا میں پائی جاتی ہے جو دکھنے میں ایک سوکھے پتے کی طرح نظر آتی ہے ،جیسے ہی تتلی کو محسوس ہوتا ہے کہ آس پاس کوئی خطرہ موجود ہے تو وہ فوراً اپنے پر بند کرلیتی ہے جس سے یہ اندازہ لگانا ناممکن ہوجاتا ہے کہ یہ تتلی ہے یا کوئی سوکھا پتا ہے ۔