لاہور (نامہ نگار خصوصی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے اجلاس میں پنجاب کے اشتہاری ملزمان کو جلد گرفتار کرنے اور پرانے مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کا اجلاس منعقد ہوا ، صدارت سپریم کورٹ کے جج جسٹس منظور احمد ملک نے کی، جسٹس منظور احمد ملک نے پنجاب کے اشتہاری ملزمان کو جلد گرفتار کرنے اورانسداد دہشت گردی کے خصوصی عدالتوں کے ججز پرانے مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کا حکم دے دیا۔ ،اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار شمیم خان نے خصوصی شرکت کی، آئی جی پنجاب ،پراسکیوٹر جنرل پنجاب، پنجاب کی انسداد دہشت گردی کہ خصوصی عدالتوں کے ججز، تمام اضلاع کے آر پی آوز اور انوسٹی گیشن افسران بھی موجود تھے ۔