لاہور (پ ر ) سکھ مذہب کے بانی با با گورو نانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات کے لیے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈڈاکٹر عامر احمد کے زیر صدارت اعلی سطحی انتظامی اجلاس 9کورٹ سٹریٹ میں منعقد ہواجس میں پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان سردار ستونت سنگھ ، ایڈیشنل سیکر ٹری طارق وزیر ، ڈپٹی سیکرٹر ی (شرائنز )عمران گوندل،ڈپٹی سیکرٹری فراز عباس ،پی آر او عامر حسین ہاشمی ،کرنل ریٹائرڈ غفور ارشد سمیت امور داخلہ،خارجہ، پولیس، رینجرز، مختلف اضلاع کے ڈی سی او، ڈی پی او،لیسکو، کسٹمز،ریلوے ،امیگریشن اور دیگر اہم اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔بورڈ ترجمان کے جانب سے جاری کردہ پریس ریلز کے مطابق اجلاس میں بتایا گیا کہ جنم دن کی تقریبات 27نومبر سے 30نومبر تک جاری رہیں گی ۔بھارت سے یاتری 27نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے پیدل پاکستان داخل ہوں گے ۔