واشنگٹن( نیٹ نیوز) امریکی ریاست ٹیکسس میں مشکل میں پھنسی ایک خاتون کو دلیرانہ انداز میں بچانے والے ریسکیو ورکر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے ۔امریکی میڈیا کے مطابق واقعہ 24 مئی کا ہے ، خاتون ندی کے قریب سے سیلابی پانی میں سے اپنی گاڑی گزارنا چاہ رہی تھیں لیکن منہ زور سیلابی ریلے کے آگے گاڑی رک نہ سکی اور بہہ گئی لیکن خاتون نے نکل کر درخت کی شاخوں کو پکڑ لیا، اسی دوران ایک ریسکیو اہلکار نے اس کی طرف رسی پھینکی اور اسے بچانے پہنچ گیا اور وہ اپنے ساتھیوں کی مدد سے خاتون کو بچانے میں کامیاب ہوگیا۔