کراچی(نیٹ نیوز) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ فیصلے سے ثابت ہوتا ہے آگ لگناحادثہ نہیں دہشت گردی اور مجرمانہ کارروائی تھی۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں علی زیدی کا کہنا تھا کہ سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس پر عدالتی فیصلے سے لواحقین کا کچھ مداوا ہوا ہوگا جنہوں نے 8 سال تک انصاف کا انتظار کیا، فیصلے نے ثابت کردیا کہ سندھ پولیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹس میں گڑبڑ کی گئی، اس فیصلے نے سندھ پولیس کی کارکردگی پربھی سوالات اٹھادیئے ہیں، فیصلے کا سب سے افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ حسب معمول سہولت کار، منصوبہ ساز اور حکم دینے والے بچ گئے جب کہ نیچے کے لوگ جنہوں نے ان کے حکم پر یہ سب کیا ، انہیں سزا مل گئی ۔