کیف (ویب ڈیسک) یوکرائن میں ایک ماڈل اپنی پالتو بلی پر ٹیٹو بنوانے پر مشکل میں پڑ گئی ہیں جس کے بعد ان پر شدید تنقید کی جا رہی ہے ۔پالتو بلی کے جسم پر ٹیٹو بنوانے والی یوکرائن کی فٹنس ماڈل کو جانوروں کے حقوق کیلئے آواز اٹھانے والے اور جانوروں سے محبت کرنے والوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ایلینا نامی ماڈل کو اس سے قبل بھی شدید تنقید کا سامنا کرنا پرا تھا جب انہوں نے اپنی پالتو بلی کے جسم کے سارے بال اتا دیے تھے ۔اب ماڈل نے بلی کے جسم پر ٹیٹو بنوایا ہے ۔ان کی اس حرکت کو جانور دشمن قرار دیا جا رہا ہے ۔