رائے ونڈ (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء چودھری آصف علی سندھو نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے عالمی توجہ ہٹانے کے لیے بھارت کی جانب سے دہشت گردی کے جھوٹے دعوے متوقع تھے ۔ بھارت دعویٰ کر رہا ہے کہ افغانستان سے دہشت گرد مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوئے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی سے دھیان ہٹانے کیلئے ایسے الزامات لگا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت دہشت گردی کا جھوٹا ڈرامہ رچانا چاہتا ہے ۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کر سکتا ہے ۔ وزیر اعظم نے دنیا کو اپنے خدشات سے آگاہ کر دیا، دنیا اس صورتحال پر خاموش نہیں رہ سکتی۔