نیو دہلی(ویب ڈیسک ) بھارت میں عدالت نے ماڈل کے بال غلط کاٹنے اور انہیں چھوٹے کرنے پر سیلون کو 2 کروڑ کا جرمانہ کردیا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق 2018 ء میں کنزیومر کورٹ میں ماڈل کی جانب سے ایک سیلون کے خلاف غلط اور چھوٹے بال کاٹنے کی شکایات درج کرائی گئی تھی ۔ ماڈل نے درخواست میں کہا کہ ہئیر ڈریسر تقریباً ایک گھنٹے سے زیادہ میرے بالوں کی کٹنگ کرتا رہا جس پر میں نے پوچھا کہ اتنا وقت کیوں لگ رہا ہے تو ہئیر ڈریسر نے کہا کہ میں آپ کا ’لندن ہئیرکٹ ‘ کررہاہوں تاہم جب میں نے اپنے بال دیکھے تو وہ بالکل ٹھیک نہیں تھے ۔