اتر پردیش(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست اترپردیش میں بھوک سے تڑپتے سینکڑوں بندروں نے تھانے کا گھیراؤ کیا جس کے بعد پولیس کی ایک ٹیم نے انہیں کھانا فراہم کیا۔پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ چند روز قبل میں گھر واپس جارہا تھا تو راستے میں بھوکے بندروں کو دیکھا، مجھے اْن پر رحم آگیا جس کے بعد میں نے انہیں روزانہ کھانا ڈالنے کا فیصلہ کیا۔پولیس آفیسر نے بتایا کہ ہم نے یہ صورتحال دیکھنے کے بعد فوری طور پر کھانے کا انتظام کیا۔بھوک سے نڈھال بندر ایک دوسرے سے کھانا چھین پر اپنا پیٹ بھرنے کی کوشش کررہے ہیں۔