تائی پے ( نیٹ نیوز) حال ہی میں تائیوان کے یہ چھوٹی مچھلی کی طرح دکھنے والے ڈمپلنگز سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بن رہے کیونکہ مچھلی کی طرح دکھنے والے ان ڈمپلنگز کے اندر قیمہ، جھینگے ، لہسن اور دیگر مصالحہ جات کو بھرا جاتا ہے اور اسے اسٹرا، چوپ سٹک اور قینچی کی مدد سے شکل دے کر ایک مچھلی کی طرح بنایا جاتا ہے ۔ان ڈمپلنگز کو ہو بہو مچھلی کی شکل دینے کیلئے اس کے آٹے میں نارنجی رنگ بھی ملایا جاتا ہے ۔تائیوان میں انوکھے ڈمپلنگز بنانے والے 'منمن چینگ' کے فیس بک پوسٹ پر اب تک 40 ہزار کے قریب لائیکس اور ہزاروں کمنٹس آ چکے ہیں۔