ٹوکیو (ویب ڈیسک) جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں شیف پیٹرک شیماڈا نے دنیا کا مہنگا ترین شاہی برگر تیار کیا ہے ۔جس کی قیمت 1ہزارڈالر یعنی 1لاکھ 56ہزار 8سو 45 پاکستانی روپے ہے ،اس برگر کی دنیا بھر میں دھوم مچی ہوئی ہے ۔اس برگر کے بن میں سونے کے انتہائی باریک ذرات شامل ہیں۔برگر کو بطورِ خاص جاپانی ولی عہد پرنس ناروہیٹو کی رسمِ تاج پوشی کی خوشی میں تیار کیا گیا تھا۔