ٹوکیو(ویب ڈیسک) جاپان کی پھل مارکیٹ میں نارنجیوں کا ایک کریٹ 9600 ڈالر میں فروخت ہوا ہے جس سے قبل دھواں دھار نیلامی کی گئی تھی۔ اس سے قبل یہی جاپانی خاص تربوز کی قیمت 27 ہزار ڈالر ادا کرچکے ہیں۔مقامی زبان میں ان نارنجیوں کو مائیکان کہا جاتا ہے اورٹوکیو کی مرکزی ہول سیل مارکیٹ میں ایک کریٹ 15 لاکھ 30 ہزار روپوں میں فروخت ہوئی ہے۔ اس کا پورا نام ساتسوما منڈارِن اورنج ہے جنہیں ایک جزیرے ایہائیم میں بہت نفاست سے کاشت کیا جاتا ہے۔ اس کا چھلکا پتلا اور آسانی سے اترنے والا ہوتا ہے۔