ممبئی(شوبزڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے خود ہی بتادیا کہ انہوں نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سے شادی کیوں کی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کا ایک انٹرویوکے دوران کہنا تھا کہ انہوں نے بھارتی کرکٹر سے اپنی پروفیشنل لائف کے عروج میں اس لیے شادی کی کیونکہ وہ ان سے بے حد محبت کرتی ہیں اورکرتی رہیں گی۔ ویرات سے شادی کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ وہ میری طرح ایک ایماندارشخص ہیں اوراس عادت کی میں بہت عزت کرتی ہوں۔ ہم دونوں اپنی زندگی ایمانداری کے ساتھ گزارتے ہیں۔